بھائی جی بات یہ ہے کہ میرا ایک بھائی جیسا ہمسایہ جو کئی سال سے سعودی میں مقیم ہے اپنا اچھا خاصہ کام کرتا ہے بیوی اور بچے بھی ہیں کینیڈا جانے کے بھوت میں مبتلا ہو گیا ہے
سعودی میں ہر سال پاکستانی 20-25 لاکھ کما لیتا ہے پر اب یہ بھوت نا جانے کہاں سے سوار ہو گیا ہے ۔ مجھے خود کینیڈا کے بارے میں کوئی معلومات نہیں اسے بہت سمجھایا کہ دفع کر یار پر وہ نہیں مانتا مجھے ڈر ہے وہ کہیں لٹ ہی نا جائے ۔ کیا کینیڈا میں رہنے والے حضرات اس پر روشنی ڈال سکتے ہیں کہ کینیڈا ہجرت کرنے کے کیا اصول ہیں آدمی میں کیا کوالٹی ہونی چاہیے کتنی رقم درکار ہے اور وہاں کی حالات اب کیسے ہیں ۔ مجھے تو یہ سفر نقصان دہ ہی لگ رہا ہے
میں کیا روکوں وہ پہلے بھی شاید یو کے جانے کے چکر مین پیسا لٹا چکا ہے
اب کینیڈا کی باری ہے
بھائی ، آپ کی یہ کوشیش آپ کے دوست پر کچھ اثر نہیں کرنے والی کیونکہ میں 100٪ گارنٹی دیتا ہوں انھی اپنی ہی طرف سے آپ سے "زیادہ" پتا ہے کہ کیا کرنا ہے
سٹارٹ یوکے سے لیتے ہیں ، اگر تو وہ بھائی اس چکر میں ہیں کہ یوکے آ کے "سیٹ" ہو جائیں گے تو ان سے اس اللہ دین کے چراغ کا پتہ پوچھ کے مجھے بھی بتا دیجئے گا
۔
یوکے آنے کے صرف 3 ہی طریقے ہیں ۔
سٹوڈنٹ ، ٹائر 2 (سپانسرڈ ورک)، اینٹرپنیور
illigal حضرات بھی یہاں شاید سٹوٍڈنٹس سے بہتر زندگی گُزاتے ہیں ، کیونکہ ایک تو سٹوڈنٹس کو بھاری فیس دینا پڑتی ہے ، اوپر سے آئے دن کالج بین یا بند اور کام کی اجازت بھی نہیں (البتہ یونیورسٹی کا معاملہ الگ ہے اور پھر اسی حساب سے اسکی فیس کا بھی
)
ٹائر 2 سپانسر شپ ڈھونڈنا ایک انتہائی مشکل کام ہے اور اگر مل بھی گئی تو کوئی بڑی ہائی ٹیک جاب کی نہیں ہو گی ، بس یہی شیف ، کُک ٹائپ کی اور وہ بھی صرف ویزا دلوانے کی حد تک ، جاب پھر بھی آپ کو خود ہی ڈھونڈنی ہو گی وہ بھی پوشیدہ طور پر ، کیونکہ لیگلی آپ اپنے سپونسر کے علاوہ کسی اور جگہ کام نہیں کر سکتے۔
اینٹرپنیور، میں آپ کو یوکے میں خود ڈھائی لاکھ پاونڈ کی انویسٹمینٹ دیکھانی ہو گی اور پہلے سال میں 2 ملازموں کو بھی تنخواہ پر رکھنا ہو گا اپنی کمپنی میں۔
پھر بھی اگر آپ survive کر گئے تو شاید 5 سال بعد آپکو اینٹرپنیور اور ٹائر 2 سپانسر شپ کے بعد انڈیفینیٹ stay اور اسکے چھ مہینے سال بعد لال کاپی مل جائے
-------------------------------------
امریکہ کی سیر تو آپ کو
ایچ اے خان صاحب کروا دیں گے
آئیں اب آپ کو کینڈا لیے چلتے ہیں
، بیلٹ باندہ لیں یہ نہ ہو ہچکولے آپکو ہچکول دیں
سب سے پہلے تو لوگ کینیڈا جانے کی بات اس وثوق سے کرتے ہیں کہ آپ کے مُنہ سے نکلنے کی دیر ہے اور ویزہ تشتری میں حاضر ہو جائے گا۔
سب سے عجیب و غریب ہے کینیڈا کا ویزہ سسٹم ، پہلے تو آپ انکی لمبی skilled لسٹ میں سے کسی ایک کیٹاگری میں پورا اترتے ہوں ، جو کہ اکثر تبدیل ہوتی رہتی ہے۔
، خیر پورا نہیں بھی اترتے تو 2 نمبر ڈاکیومنٹ بنا کہ ایجنٹ آپ کو پورا اور اکنے شیشے میں اتار لیتے تھے
لیکن وہ بھی اب بڑے سیانے ہو گئے ہیں ، انھوں نے اس روٹ پر فلحال "ڈکا"
لگا دیا ہے۔
http://www.cic.gc.ca/english/immigrate/skilled/complete-applications.asp
اب دوسرا رستہ رہ جاتا ہے سپانسرڈ ورک کا ، اسکا حال بھی تقریبا یوکے والا ہی ہے۔۔
اب اگر اس سب کے بعد اور ایجنٹ کے شر سے نکلنے کے بعد آپ کی ایپلیکیشن قبول ہو بھی جاتی ہے تو پرسسیسنگ ٹائم ، دن یا مہینے نہیں ، سالوں میں ہے ، کیونکہ انکے پاس پہلے ہی اتنی backlog اکھٹی پڑی ہے کہ لوگوں کو چھ چھ سال جواب نہیں آیا، کبھی کبھی وہ فاسٹ ٹریک کا رستہ بھی کھول دیتے ہیں ، لیکن اس میں بھی سال لگ جاتا ہے اگر آپ کی ایپلیکیشن پرفیکٹ ہو ، پر وہ بھی کیڑے نکالنے میں ماسٹر ہیں
اس طرح اپکی اپلیکیشن مذید delay ہو جاتی ہے۔
اب اس سب ہونے کاے بعد اگر اللہ اللہ کر کے بھائی صآحب کو ویزہ مل ہی گیا "کبھی" تو اس برفیلے ملک میں ٹپ ٹاپ جاب تلاش کرنا ایسے ہی ہے جیسے ریت میں سوئی ، پر اگر آپ skilled ہیں جیسا کہ پلمبر ، ایلکٹریشن وغیرہ تو پھر شاید کسی دور دراز نئے آباد علاقے میں کوئی جگارڈ لگ جائے گا۔
اور اس کے بعد فلحال 2 سال بعد (سُنا ہے یہ بھی شاید تبدیل ہو جائے) آپ ایک عدد نیلا پاسپورٹ ، 26 ملکوں کی ویزہ فری اینٹری کے ساتھ کمائیں گے
پر اگر آپ یہ سب سٹوری بھائی کو سُنا بھی دیں تو شاید وہ یہی کہیں گے کچھ بھی ہے یار پاسپورٹ تو مل ہی جائے گا نا
، جی ! خیالی پاسپورٹ ضرور۔۔