کینیڈا کی طرف ہجرت

یوسف-2

محفلین
بھائی اب سنیں آج سے کوئی 20 سال پہلے ہم جب بچے تھے ان کے باپ نے ہمارے گھر کے سامنے زمین لی اور گھر بنوا کر ان کو گاؤں سے شہر لا بسایا بچپن میں ہم ایک ساتھ رہے کھیلے لڑے بچپن گزارہ۔وہ لوگ 10 سال پہلے سعودی آئے تھے ۔ بندہ پینڈو جو شہری ہو گیا پر عقل شہری نہیں ہوئی ۔ وہاں گاؤں میں آنا جانا رہا ہے اس کی شادی ہوئی بیوی سعودی آ گئی ۔ پر متلون مزاجی اور چول چول ہی رہا ۔ اب سن بیٹھا ہے کہ یورپ امریکہ کینیڈا کا ویزہ لگوا لو تو نیشنیلٹی مل جائے گی وہاں عیاشیاں ہیں جیسے چاہو گھومو پھرو کلب جاؤ ڈانس دیکھو جو نشہ کرو مطلب بکواس نیوز سن کر پھنسا ہے۔سعودی مین بھی شہر سے باہر رہتے ہیں جدہ سے 40 کلو میٹر دور جب بھی آتا ہے یہی بکواس کہ بس اب جانا ہے :grin:
کیا اُسے ” بحرین کا راستہ“ نہیں معلوم :D
 
شمشاد

لائبریرین
بحرین زیادہ نزدیک ہے اور اگر جدہ میں ہے تو مصر زیادہ قریب پڑتا ہے۔

اللہ کے بندے جدہ میں رہتا ہے تو مکہ اور مدینہ جاتا رہ اور اپنی عاقبت سنوار۔
 
عسکری

معطل
اسے کہو کہ یہ عیاشی صرف تیرے تک محدود نہ رہے گی۔ بیوی کو مار دھاڑ کا بٹھا بھی لے گا۔ تو بچوں کو کیسے روکے گا۔ :laugh: اور پھر بچہ بھی کہے گا پاپا پاپا ڈانس کلب چلیں۔ اور ایسے میں اسے یہ کلب عربی لگے گا۔:grin:
وہ اکیلا دفع ہونا چا ریا ہے پہلے جانی
 
عسکری

معطل
آپکو کیوں رونا آ رہا ہے عسکری بھائی کہیں نہیں جا رہے بھئی ہم یہاں ناک مین دم کیے رکھیں گے اپنے آفیسروں اور فورم والوں کے :grin:

581664_383362551694046_210820685614901_1222560_580977691_n.jpg
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاں پہلے کی طرح ٹیکا لگوائے گا اور پھر بتاتا بھی نہیں کہ یہ ہوا :grin:
اگر ماتھے پر ٹیکا لگوا لے تو سب کام بہت جلد ہو جائیں گے۔ آخر جب مقصد ہی عیاشی ہے تو کاہے کا جذبہ ایمانی۔ ویسے بھی اکثر مسلمان ٹن ہو کر دکان پر جا کر پوچھتے ہیں۔ گوشت حلال ہے نہ یہ والا:laugh:
 
یوسف-2

محفلین
اسے کہو کہ یہ عیاشی صرف تیرے تک محدود نہ رہے گی۔ بیوی کو مار دھاڑ کا بٹھا بھی لے گا۔ تو بچوں کو کیسے روکے گا۔ :laugh: اور پھر بچہ بھی کہے گا پاپا پاپا ڈانس کلب چلیں۔ اور ایسے میں اسے یہ کلب عربی لگے گا۔:grin:
بچہ کی تو ”خیر“ ہے، جب بچی اپنے ”بوائے فرینڈ“ کے ساتھ شب گذار کے آئے گی تب پتہ چلے گا کہ ”عیاشی“ کس پرندے کا نام ہے۔ ہماری کمپنی میں ایک صاحب کینیڈا شفٹ ہوگئے بمعہ اہل و عیال۔ نماز روزے اوردین سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں تھا۔ یہاں بھی ماشاء اللہ ماہانہ آٹھ دس لاکھ کماتے تھے۔ لیکن چند ہی برسوں میں واپس آگئے اور اسی کمپنی کو دوبارہ جوائن کرلیا۔ حیرت سے پوچھا گیا کہ ”آپ“ کیوں واپس آگئے تو کہنے لگے کہ یار وہاں کا عجیب و غیریب ”کلچر“ ہے ۔ جب وہاں میری بیٹی سے اس کے کلاس فیلو نے میرے سامنے ”فری“ ہو کر ملے تو مجھے ”برداشت“ نہیں ہوا :D ہمارے ایک اور جاننے والے پچھلے مہینہ ہی کینیڈا سے واپس آئے۔ پوری فیملی کی وہاں نیشنلیٹی تھی، بچے وہیں پیدا ہوئے اور انگلش اور فرنچ بولتے ہیں، اردو سے ناواقف۔ بیگم ان سے پہلے سے وہیں رہتی تھی۔ جب یہ اپنے بچے کو دانتتے تھے تو وہ ”دھمکی“ دیتے تھے کہ اگر ہاتھ بھی لگایا تو پولس کو کال کرلوں گا اور آپ حوالات کے اندر ہون گے۔ وہاں یہ عام بات ہے۔ اکثر بھارتی و پاکستانی والد حوالات کی سیر کرتے رہتے ہیں، اپنے بچوں کی شکایت پر۔ چنانچہ موصوف نے خاموشی سے اپنا اسباب سمیٹا اور پاکستان کی سیر کے بہانے بچون کے ساتھ پاکستان آگئے۔ کراچی کے ہوائی اڈہ پر اترتے ہی موصوف نے اپنے بیٹے کو لگاتار دوچار لگا دئے۔ وہ ہکا بکا کہ یہ کیا ہوگیا، برخوردار کہنے لگا کہ ابھی پولس کو بلاتا ہوں۔ باپ نے کہا بلا لو وہ سامنے کھڑا ہے۔ بیٹا پولس افسر کے پاس گیا اور شکایت کی تو پولس والا سمجھا یا نہیں سمجھا اور ہنسنے لگا۔ باپ نے کہا بیٹا یہ پاکستان ہے، کینیدا نہیں۔ سدھر جاؤ ورنہ ایسی روز لگاؤں گا۔:D
 
آخری واقعہ پر عنوان ہونا چاہیئے "ابے کےکارنامے":ROFLMAO:
 
یوسف-2

محفلین
وہ اکیلا دفع ہونا چا ریا ہے پہلے جانی
ایک لطیفہ یاد آگیا۔ ایک صاحب ”عیاشی“ کے لئے بزنس ٹور کے نام پر آؤٹ آف سٹی اور آؤٹ آف کنٹری جاتے رہتے۔ بیوی کو پتہ چلا تو بہت سمجھایا، لیکن وہ نہ مانے۔ ایک مرتبہ باہر گئے اور کافی دنوں تک نہ آئے تو بیوی نے کال کیا کہ اب آجاؤ۔ شوہر بولا۔ ابھی بزنس کی کچھ خریداری باقی ہے، مکمل ہوتے ہی لوٹ آؤں گا۔ بیوی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا: اگر فوراً واپس نہ آئے تو جو تم وہان ”خرید“ رہے ہو، وہ میں یہاں ”بیچنا“ شروع کردون گی۔ موصوف فوراً واپس آگئے :)
 
:laugh:
:laugh:
اور اسکے لیئے عنوان تجویز کیا جارہا ہے بیوی کی سمجھداری
 
عثمان

محفلین
سنجیدگی سے مشورہ دینے آیا تھا لیکن یہاں حسب دستور وہی مغرب بیزار سعودی مارکہ افراد گند گھول رہے ہیں۔
اتنا ہی کہنے پر اکتفا کروں گا کہ وہ لوگ جن کا کل نصب العین کم محنت ، آسان کام اور زیادہ آرام ہے، نیز انہیں یہ بھی خطرہ ہے کہ ان کی خواتین باغی ہوجائیں گی تو وہ کسی بھی ملک ہجرت کی غلطی کرنے کی بجائے سیدھے سیدھے پاکستان کا رخ کریں۔;)
 
بھائی جی بات یہ ہے کہ میرا ایک بھائی جیسا ہمسایہ جو کئی سال سے سعودی میں مقیم ہے اپنا اچھا خاصہ کام کرتا ہے بیوی اور بچے بھی ہیں کینیڈا جانے کے بھوت میں مبتلا ہو گیا ہے :eek: سعودی میں ہر سال پاکستانی 20-25 لاکھ کما لیتا ہے پر اب یہ بھوت نا جانے کہاں سے سوار ہو گیا ہے ۔ مجھے خود کینیڈا کے بارے میں کوئی معلومات نہیں اسے بہت سمجھایا کہ دفع کر یار پر وہ نہیں مانتا مجھے ڈر ہے وہ کہیں لٹ ہی نا جائے ۔ کیا کینیڈا میں رہنے والے حضرات اس پر روشنی ڈال سکتے ہیں کہ کینیڈا ہجرت کرنے کے کیا اصول ہیں آدمی میں کیا کوالٹی ہونی چاہیے کتنی رقم درکار ہے اور وہاں کی حالات اب کیسے ہیں ۔ مجھے تو یہ سفر نقصان دہ ہی لگ رہا ہے :(

میں کیا روکوں وہ پہلے بھی شاید یو کے جانے کے چکر مین پیسا لٹا چکا ہے :D اب کینیڈا کی باری ہے

بھائی ، آپ کی یہ کوشیش آپ کے دوست پر کچھ اثر نہیں کرنے والی کیونکہ میں 100٪ گارنٹی دیتا ہوں انھی اپنی ہی طرف سے آپ سے "زیادہ" پتا ہے کہ کیا کرنا ہے :rollingonthefloor:

سٹارٹ یوکے سے لیتے ہیں ، اگر تو وہ بھائی اس چکر میں ہیں کہ یوکے آ کے "سیٹ" ہو جائیں گے تو ان سے اس اللہ دین کے چراغ کا پتہ پوچھ کے مجھے بھی بتا دیجئے گا :laughing:۔
یوکے آنے کے صرف 3 ہی طریقے ہیں ۔
سٹوڈنٹ ، ٹائر 2 (سپانسرڈ ورک)، اینٹرپنیور

illigal حضرات بھی یہاں شاید سٹوٍڈنٹس سے بہتر زندگی گُزاتے ہیں ، کیونکہ ایک تو سٹوڈنٹس کو بھاری فیس دینا پڑتی ہے ، اوپر سے آئے دن کالج بین یا بند اور کام کی اجازت بھی نہیں (البتہ یونیورسٹی کا معاملہ الگ ہے اور پھر اسی حساب سے اسکی فیس کا بھی :nailbiting::devil:)

ٹائر 2 سپانسر شپ ڈھونڈنا ایک انتہائی مشکل کام ہے اور اگر مل بھی گئی تو کوئی بڑی ہائی ٹیک جاب کی نہیں ہو گی ، بس یہی شیف ، کُک ٹائپ کی اور وہ بھی صرف ویزا دلوانے کی حد تک ، جاب پھر بھی آپ کو خود ہی ڈھونڈنی ہو گی وہ بھی پوشیدہ طور پر ، کیونکہ لیگلی آپ اپنے سپونسر کے علاوہ کسی اور جگہ کام نہیں کر سکتے۔

اینٹرپنیور، میں آپ کو یوکے میں خود ڈھائی لاکھ پاونڈ کی انویسٹمینٹ دیکھانی ہو گی اور پہلے سال میں 2 ملازموں کو بھی تنخواہ پر رکھنا ہو گا اپنی کمپنی میں۔ :jokingly:

پھر بھی اگر آپ survive کر گئے تو شاید 5 سال بعد آپکو اینٹرپنیور اور ٹائر 2 سپانسر شپ کے بعد انڈیفینیٹ stay اور اسکے چھ مہینے سال بعد لال کاپی مل جائے :thinking2:

-------------------------------------
امریکہ کی سیر تو آپ کو ایچ اے خان صاحب کروا دیں گے

آئیں اب آپ کو کینڈا لیے چلتے ہیں :embarrassed::rollingonthefloor: ، بیلٹ باندہ لیں یہ نہ ہو ہچکولے آپکو ہچکول دیں :rollingonthefloor:

سب سے پہلے تو لوگ کینیڈا جانے کی بات اس وثوق سے کرتے ہیں کہ آپ کے مُنہ سے نکلنے کی دیر ہے اور ویزہ تشتری میں حاضر ہو جائے گا۔:jokingly:

سب سے عجیب و غریب ہے کینیڈا کا ویزہ سسٹم ، پہلے تو آپ انکی لمبی skilled لسٹ میں سے کسی ایک کیٹاگری میں پورا اترتے ہوں ، جو کہ اکثر تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ :sick4: ، خیر پورا نہیں بھی اترتے تو 2 نمبر ڈاکیومنٹ بنا کہ ایجنٹ آپ کو پورا اور اکنے شیشے میں اتار لیتے تھے :jokingly::blushing:

لیکن وہ بھی اب بڑے سیانے ہو گئے ہیں ، انھوں نے اس روٹ پر فلحال "ڈکا" :jokingly: لگا دیا ہے۔

http://www.cic.gc.ca/english/immigrate/skilled/complete-applications.asp

اب دوسرا رستہ رہ جاتا ہے سپانسرڈ ورک کا ، اسکا حال بھی تقریبا یوکے والا ہی ہے۔۔

اب اگر اس سب کے بعد اور ایجنٹ کے شر سے نکلنے کے بعد آپ کی ایپلیکیشن قبول ہو بھی جاتی ہے تو پرسسیسنگ ٹائم ، دن یا مہینے نہیں ، سالوں میں ہے ، کیونکہ انکے پاس پہلے ہی اتنی backlog اکھٹی پڑی ہے کہ لوگوں کو چھ چھ سال جواب نہیں آیا، کبھی کبھی وہ فاسٹ ٹریک کا رستہ بھی کھول دیتے ہیں ، لیکن اس میں بھی سال لگ جاتا ہے اگر آپ کی ایپلیکیشن پرفیکٹ ہو ، پر وہ بھی کیڑے نکالنے میں ماسٹر ہیں :laughing3: اس طرح اپکی اپلیکیشن مذید delay ہو جاتی ہے۔

اب اس سب ہونے کاے بعد اگر اللہ اللہ کر کے بھائی صآحب کو ویزہ مل ہی گیا "کبھی" تو اس برفیلے ملک میں ٹپ ٹاپ جاب تلاش کرنا ایسے ہی ہے جیسے ریت میں سوئی ، پر اگر آپ skilled ہیں جیسا کہ پلمبر ، ایلکٹریشن وغیرہ تو پھر شاید کسی دور دراز نئے آباد علاقے میں کوئی جگارڈ لگ جائے گا۔

اور اس کے بعد فلحال 2 سال بعد (سُنا ہے یہ بھی شاید تبدیل ہو جائے) آپ ایک عدد نیلا پاسپورٹ ، 26 ملکوں کی ویزہ فری اینٹری کے ساتھ کمائیں گے :sick4::silent3::laughing3:

پر اگر آپ یہ سب سٹوری بھائی کو سُنا بھی دیں تو شاید وہ یہی کہیں گے کچھ بھی ہے یار پاسپورٹ تو مل ہی جائے گا نا :mad3: ، جی ! خیالی پاسپورٹ ضرور۔۔ :jokingly:
 
عسکری

معطل
سنجیدگی سے مشورہ دینے آیا تھا لیکن یہاں حسب دستور وہی مغرب بیزار سعودی مارکہ افراد گند گھول رہے ہیں۔
اتنا ہی کہنے پر اکتفا کروں گا کہ وہ لوگ جن کا کل نصب العین کم محنت ، آسان کام اور زیادہ آرام ہے، نیز انہیں یہ بھی خطرہ ہے کہ ان کی خواتین باغی ہوجائیں گی تو وہ کسی بھی ملک ہجرت کی غلطی کرنے کی بجائے سیدھے سیدھے پاکستان کا رخ کریں۔;)
آپ مائنڈ نا کریں بھائی جان بتائیں ذرا ۔ :roll:
 
عسکری

معطل
@عبدالروف بھائی آپکا بہت شکریہ ۔ اسی بات کا ڈر ہے وہ 2006 سات میں برطانیہ کا دیوانہ ایسے ہی ہوا تھا :D آپکی تفاصیل کا بہت بہت شکریہ میں اسے کہتا ہوں یار ایک بیوہ یا طلاق والی سے سیٹ ہو جا تو کام ہو جائے گا ۔ پھر وہ 2 سال اور ایسے ضائع کر دے گا :devil:
 
اور آپ کا خیال ہے کہ آجکل کی بیوہ اور طلاق یافتہ صرف اسی انتظار میں بیٹھی ہیں کی کوئی پرنس چارمنگ آئے گا پاکستان یا سعودیہ سے اور ان سے شادی کرے گا، جبکہ کہ کثرت ان طلاق یافتاوں میں انھی عورتوں کی ہی جنھیں انھی لوگوں سے طلاقیں ہوئی ہیں جنھیں لوگوں نے ویزا کارڈ کے طور پر استعمال کیا ، اور خیر گوریاں تو آپ کو ویسے ہی منہ نھیں لگاتیں اب :rollingonthefloor: (آپ کا کہہ رہا ہوں اپنی بات نہیں کر رہا :embarrassed::rollingonthefloor:)
 
عسکری

معطل
اور آپ کا خیال ہے کہ آجکل کی بیوہ اور طلاق یافتہ صرف اسی انتظار میں بیٹھی ہیں کی کوئی پرنس چارمنگ آئے گا پاکستان اور سودیہ سے تو ان سے شادی کرے گا، جبکہ کہ کثرت ان طلاق یافتاوں میں انھی عورتوں کی ہی جنھیں انھی لوگوں سے طلاقیں ہوئی ہیں جنھیں لوگوں نے ویزا کارڈ کے طور پر استعمال کیا ، اور خیر گوریاں تو آپ کو ویسے ہی منہ نھیں لگاتیں اب :rollingonthefloor: (آپ کا کہہ رہا ہوں اپنی بات نہیں کر رہا :embarrassed::rollingonthefloor:)
ارے یار میں اسے گولی دینے کی بات کر رہا تھا ۔ اچھا اب تک مجھے جو بات سمجھ آئی ہے وہ یہ ہے
کینیڈا جایا جا سکتا ہے ایجنٹ کے تھرو اگر وہ جعلی ڈاکومنٹس بنا کر آپکو سکلڈ شو کر دے اور ویز لگ جائے تو کیونکہ ویزا وہ لوگ اپنی مرضی سے لگاتے ہیں سال دو سال بھی لے لیتے ہیں ۔ مطلب انتظار کی سولی - پر وہاں جا کر دور دراز کہیں الیکٹریشن پلمبر بن کر ہی دن گزارے جائیں گے اور 2 سال بعد پاسپورٹ مل جائے گا ایسے نا؟
 
Top