جی ہاں
کرامات طاہر القادری کا مطالعہ کیجیے اور پھر رائے قائم کیجیے
نظامی بھائی ، مجھے آپ سے مختلف حوالوں سے ایک خاص انسیت ہے اسلیے میری کوشیش رہی ہے کہ کم از کم قادری صاحب کے حوالے سے آپ سے کم ہی بات کروں یہ نہ ہو کہ آپ بُرا مان جائیں
، سب سے پہلے تو مبارکباد قبول کیجئے اس یقین کے لیے کہ یہ مارچ ہو گا ، اور ایک بہت بڑا لوگوں کا سمندر منہاج کے جھنڈے تلے اسلام آباد میں گیا، منہاج کے نظم و ضبط و انتظامات کی داد نہ دی جائے تو یہ بھی تھوڑی ذیادتی ہو گی۔ منہاج کا پاکستان کی پسی ہوئی عوام کو wakeup call دینا اور پھر اس جلوس کو lead کرنا بھی قابل تحسین ہے۔
لیکن !!!
میرے کچھ سوال ہیں ، کچھ اعتراضات ہیں ، امید ہے شائد آپ مجھے انکے جواب دے کر ایک اندرونی سکون مہیا کر دیں۔
1- قادری صاحب نے جس متبادل نظام کی بات اپنے لاہور کے خطاب میں کی وہ کیا تھا ؟ اور کیا وہ اس مارچ کے بعد حاصل کر لیا گیا ہے ؟
2- جس انقلاب کی بات کی گئی تھی، وہ کیا تھا ؟ ، کیا وہ آچکا ؟ ، اور کس طرح ؟ ، اگر عوام کو گھروں سے نکالنا انقلاب ہے ، تو میرے نزدیک یہ انقلاب نہیں ،
وہ لوگ تو خود کوئی انقلاب لانے نکلے تھے ، اب یہ انقلاب تھا کیا ، وہ ذرا بیان کر دیجئے۔
3- کیا آئین کی شق 62-63 ہی انقلاب ہے ؟ تو اس میں قادری صاحب کا کیا نیا کارنامہ ہے ؟ یہ انقلاب تو 1973 سے ہی آیا پڑا ہے ، اور اگر یہی انقلاب ہے تو پھر سارا آئین معطل کر کے خالی 62-63 ہی کیوں نہ لاگو کر دی جائے تاکہ پاکستان کے حالات تو ٹھیک ہوں اس مختصر آئین پر، قادری صاحب نے کیا نئی بات کی ؟
4- جن لوگوں / سیاست کے خلاف آپ انقلاب کا عظم لے کر چلے تھے، اور انہیں پہلے ہی دن سابقہ قرار دے کر اپنی نشستیں چھوڑنے کا کہا گیا تھا، بعد میں اسی نظام / سیاست اور جن سیاستدانوں کو 5 دن تک بُرا بھلا کہتے رہے ، پھر اسی کیبن میں ان سے مفاہمت اور میلین مارچ سے "عوامی تحریک پارٹی" بن کر حکومت کی ایک اور اتحادی جماعت بننے میں کونسی حکمت تھی ، جسکی وجہ سے آپکو مارچ کو مقصد ہی تبدیل کرنا پڑا ؟
5- چلیں اگر مولانا کی ساری باتیں مان بھی لی جائیں کہ ہمیں شاید ابھی وہ باتیں نظر نہیں آ رہیں جو کہ مولانا نے بقول انکے اس agreement کے تحت حاصل کی ہیں ، انکی آئینی اور قانونی حیثیت ایک
مفاہمتی یاداشت سے زیادہ کیا ہے اس وقت ؟
6- PPP ویسے ہی اپنی وعدہ خلافیوں اور بات سے مکر جانے کے لیے مشہور ہے، مثالوں میں سے ایک مثال میثاق جمہوریت کی ہے جس کے بعد یہ کہا گیا تھا کہ یہ میثاق کوئی قرآن یا حدیث نہیں، اب مولانا نے ایسی کیا گارینٹی لی ہے ، کہ انکی یہ
مفاہمتی یاداشت واقعی ہی مستند رہے گی ، اور PPP نے خالی ہجوم کو وسیع تر قومی مفاد میں منتشر کرنے کے لیے ً مولانا کو lollypop نہیں دیا ؟
7- اگر اس
مفاہمتی یاداشت کو ناں مانا گیا اس صورت میں کیا حکمت عملی ہو گی ؟ ایک اور مارچ ؟ اور کراچی میں MQM نے مارچ کے نام پر لوگوں سے جو نقدی ، ذیورات لے کے لوٹا اور بعد میں یہ کہا کہ اب یہ سب لندن ہیڈ آفس منتقل کر دیے جائی گے ، اس پر قادری صاحب یا منہاج نے کیا اخلاقی ایکشن لیا ؟ ،قوم کو کو 30 بیلین کا نقصان ہوا منہاج فنڈ سے اسکی تلافی کیسے کی جائے گی ؟
امید ہے آپ مجھے Facts and Figures سے جواب دیں گے ، اور قادری صاحب کی کوئی کتاب یا تقریر کا حوالہ نہیں دیں گے کیونکہ معذرت کے ساتھ انکے ہر بیان میں تضاد ہے اور وہ ہر 10 منٹ بعد اپنی statement تبدیل کرتے ہیں ، شاید آپ کے ان جوابوں سے بہت سوں کا ، بہت سوں کا تو پتا نہیں میرا شاید بھلا ہو جائے۔