کیکڑے

قیصرانی

لائبریرین
کیا خنزیر نہ بکنے کا مطلب یہ ہے وہ کھاتے ہی نہیں ۔
ابھی کل ہی میرے ایک دوست نے بتایا ایک اسلامی ملک کے پروفیسر صاحب فن لینڈ گئے اور فخریہ انھوں نے اپنے شاگردوں جس میں میرے دوست بھی شامل تھے سے کہا کہ میں نے وہاں سور کا گوشت کھایا ،بڑا مزا آیا ۔اس نے کہا جناب یہ تو اسلام میں حرام ہے تو انھوں نے برجسہ جواب دیا ،اسی لئے تو کھایا یہ دیکھنے کے لئے کہ اسلام نے اس کو حرام کیوں کیا ہے ۔۔۔۔لاحول ولا قوۃ۔۔۔بتانے والا دوست نان مسلم تھا اوراس نے مجھ سے کہا بھائی انڈیا کے مسلمان اس سے لاکھ گنا اچھے ہیں ۔انھوں نے اور بھی بہت ساری باتوں کا انکشاف کیا ہے لیکن میں یہاں بتانا مناسب نہیں سمجھتا ۔:)
آپ نے مستنصر حسین تارڑ کو پڑھا؟ وہ ایک جگہ لکھ رہے تھے کہ کتنی بار ناشتے میں ایگ ہیم یا بیکن ان کے حلق سے اتر چکا ہے :)
 
اگر آپنے مشہور زمانہ فلم The Message جو کہ آنحضورصللہعلیہسلم کی زندگی پر فلمائی گئی دیکھی ہو تو اسمیں ایک سین ہے جہاں کفار مکہ کے مظالم سے تنگ آئے ہوئے اولین مسلمان حبشہ ہجرت کرجانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اور جب کفار مکہ کا سفیر انہیں واپس لینے کیلئے حبشہ کے بادشاہ نجاشی سے تقاضاء کرتا ہے تو وہاں اسکے اورمسلمانوں کے مابین ایک طویل مکالمہ ہوتاہے۔ اور دونوں اطراف سے خوب مذہبی دلائل کی بارش ہوتی ہے۔ جب نجاشی پوری طرح مطمئن ہو جاتا ہے کہ مسلمان دین ابراہیمی پر قائم ہیں تو کفار مکہ کا سفیر غصے میں آکر نجاشی سے یہی مسلمانوں کا حضرت عیسیٰ کو خدا کا بیٹا نہ ماننے کا موضوع چھیڑ دیتا ہے۔ جسپر نجاشی فوراً کلام اللہ سننے کا تقاضا ہے جس میں اس موضوع سے متعلق بات کی گئی تھی اور جسے سنتے ہی وہ اپنا فیصلہ سنا دیتا ہے کہ اگر اسے مکہ کے کفار سونے کے پہاڑ لاکر دیں تب بھی وہ ان مسلمان پناہ گزینوں کو کفار کے حوالے نہیں کرے گا! یہ ہے عیسائی انصاف کا نچوڑ جو ہمیں ہر عیسائی سیکولر ملک میں نظر آتا ہے اور جسکا مسلمان ممالک میں دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں!
یہ بھی تو بتائے کہ تاریخ کی کتابوں میں یہ بھی موجود ہے کہ شاہ حبشہ مسلمان ہوگیا تھا۔ یہ عیسائی انصاف نہیں تھا بلکہ اللہ کے کلام کا اثر تھا :)
 
x boy

محفلین
یہ بھی تو بتائے کہ تاریخ کی کتابوں میں یہ بھی موجود ہے کہ شاہ حبشہ مسلمان ہوگیا تھا۔ یہ عیسائی انصاف نہیں تھا بلکہ اللہ کے کلام کا اثر تھا :)

قرآن میں ایک بات اس طرح ہے کہ جس کا مفہوم ہے کہ " مت جائے نماز کی طرف" تنز والے لوگ اس کو یہیں تک پڑھتے ہیں لیکن آگے پڑھین گے تو پتا چلتا ہے جب کہ مفہوم ہے " جب تم نشے میں ہو تو" اسی طرح شہید زندہ ہے اور اسکے آگے لیکن اللہ ہی جانتا ہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بات گھوم پھر کر موجودہ مسلم کہلائے جانے والے ممالک کی مثالیں دینے پر ہی آکر ٹک جاتی ہے، اور بارہا یہ کہا جاچکا ہوگا کہ یہ کوئی نمائندگان نہیں ہے اسلام کے۔ لہذا اسلام کے کسی حکم کے نتائج کی مثالیں آج کے ان ممالک کے حالات سے دینا سراسر غیر سائنسی ہے :) :)
اگر ہم مسلمان بطور قوم ایسی بری مثالوں کے خلاف احتجاج نہیں کرتے، انہیں غیر اسلامی قرار نہیں دیتے تو ظاہر ہے کہ انہیں ہی مثال بنایا جائے گا۔ آج بھی آپ دیکھ لیجئے کہ کتنے جید علماء کے نزدیک افغان اور روس جنگ ایک جہاد تھی، اسامہ بن لادن ہیرو تھا، ملا عمر بھی ایک ہیرو ہے اور طالبان بھی برحق ہیں :)
 
زیک

مسافر
اب جس کتاب میں یہ لکھا ہوگا شاہ حبشہ مسلمان ہوگیا تھا وہ اسلامی کتاب کہلائے گی اور اسے تاریخ کی کتاب ممنوع ہوگا؟ :p
نجاشی کے اسلام کی اطلاع مسلمانوں ہی سے ملتی ہے۔ نہ اس کے جانشین مسلمان تھے اور نہ آکسم کے لوگ مسلمان ہوئے
 
زیک

مسافر
بات گھوم پھر کر موجودہ مسلم کہلائے جانے والے ممالک کی مثالیں دینے پر ہی آکر ٹک جاتی ہے، اور بارہا یہ کہا جاچکا ہوگا کہ یہ کوئی نمائندگان نہیں ہے اسلام کے۔ لہذا اسلام کے کسی حکم کے نتائج کی مثالیں آج کے ان ممالک کے حالات سے دینا سراسر غیر سائنسی ہے :) :)
یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کمیونزم ناکام نہیں ہوئی بلکہ اصلی کمیونزم تو ٹرائی ہی نہیں کی گئی
 
x boy

محفلین
شر پسند تو ہر جگہہ ہوتے ہیں،،،، میں مزیدار کھانے کا بارہ میں لکھا تھا،،،
لیکن کھانا کو مذہب کرڈالا۔۔۔۔
 
x boy

محفلین
لوبسٹر کا اردو میں کوئی نام نہیں بہرحال لوگوں کو اس کو بھی جھینگا کہتے سنا ہے
 
x boy

محفلین
جھینگا تو شاید شرمپ کو کہتے ہیں
مچھلی مارکیٹ میں " سرائیکی مچھیرے یا سیلز مین" جن کو اردو آتی اسکو جھینگا کہہ کر بیچتے ہیں
اور جو اردو نہیں بولتے اگر عربی ہے تو روبیان،،،، اور فلیپین اور دیگر اس طرح کے لوگوں لوبسٹر کہہ
بیچتے ہیں اور لوبسٹر ہی اصل ہے۔
 
arifkarim

معطل
پھر بھی اس کتاب کو تاریخ کی کتابوں کی فہرست سے نکالا تو نہیں جا سکتا
اسلامی تاریخ میں یہ شامل ہوگا لیکن تاریخ اسلام میں نہیں۔کیونکہ تاریخ ہمیشہ دو طرح کی ہوتی ہے۔ ایک وہ جو ہمیں کسی مذہبی سورس سے پتا چلے اور دوسری وہ جو متبادل سورسز کی اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد قائم ہو سکے۔ عموماً یہ کام ماہر تاریخ دان کرتے ہیں، مذہبی علما نہیں۔

یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کمیونزم ناکام نہیں ہوئی بلکہ اصلی کمیونزم تو ٹرائی ہی نہیں کی گئی
چین میں بھی تو ایک قسم کی کمیونیزم ہی ہے۔ کیا وہ ناکام ہو گئی؟
http://www.foreignpolicy.com/articles/2011/01/02/5_myths_about_the_chinese_communist_party
 
اسلامی تاریخ میں یہ شامل ہوگا لیکن تاریخ اسلام میں نہیں۔کیونکہ تاریخ ہمیشہ دو طرح کی ہوتی ہے۔ ایک وہ جو ہمیں کسی مذہبی سورس سے پتا چلے اور دوسری وہ جو متبادل سورسز کی اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد قائم ہو سکے۔ عموماً یہ کام ماہر تاریخ دان کرتے ہیں، مذہبی علما نہیں۔
اسلام کے مذہبی علماء کے کسی بات کی سچائی جانچنے کے قواعد اور ضابطےعام تاریخ دانوں کہیں زیادہ سخت ہیں۔
 
Top