پیغمبر کی شان میں توہین اور پیغمبر کو نہ ماننا دو مختلف چیزیں ہیں جنہیں آپ گڈمڈ کررہے ہیں
عیسائی حضرت عیسیٰ کو خدا کا بیٹا مانتے ہیں جب کہ یہودی انہیں سرے سے نبی ہی تصور نہیں کرتے بلکہ جعلی یہودی مسیحاؤں کی ایک لمبی لسٹ میں نعوذ باللہ سب سے بد ترین یہودی مسیحا کا داعی تصور کرتے ہیں۔ جس نے روایتی یہودیت کیخلاف بغاوت کی اور جس کے ماننے والوں نے بعد میں ایک بالکل نیا مذہب یعنی عیسائیت اسکی تعلیمات کی بنیاد پر بنایا اور یہودیوں پر مظالم ڈھائے۔
جہاں تک مسلمانوں کا سوال ہے تو وہ تو آپکوپتا ہی ہے ہم حضرت عیسیٰ کو خدا کا نبی تو مان لیتے ہیں لیکن بیٹا نہیں مانتے۔
کسی بھی عیسائی اکثریت والے ملک میں حضرت عیسیٰ کی شان میں اس سے بڑی گستاخی اور کیا ہوگی کہ انکی خدائی کو جھٹلا کر اسے محض ایک عام نبی کا درجہ دے دیا جائے یا اسے یہودیوں کی طرح نعوذباللہ جھوٹا مسیحا کہا جائے ۔ تاریخ شاہد ہے کہ ماضی میں کیتھولک عیسائی کلیسا انہی مذہبی بنیادوں پر یہودیوں کی مخالفت اور مسلمانوں پرصلیبی جنگیں بھی مسلط کرتی رہی ہے۔ مارٹن لوتھر وہ خوش نصیب جرمن پادری تھا جس نے ان کلیسا کے ان مذہبی مظالم سے تنگ آکر عیسائیت میں پروٹسٹنٹ فرقہ کی بنیاد رکھی اور بہت سے ایسے عقائد جو پہلے سے عیسائیت میں رواج پا چکے تھے کا خاتمہ کر ڈالا۔ اور اسی بناء پر اسکے قائم کردہ فرقہ کے حامیوں اور پاپائے روم کی فوجوں کے درمیان کئی سالوں تک یورپ میں جنگ بھی ہوتی رہی۔ بالآخر پروٹسٹنٹ مغربی و شمالی یورپ کا دائمی حصہ بن گئے اور روایتی عیسائی ہاتھ ملتے رہ گئے۔ آج بھی ان دونوں بڑے عیسائی فرقوں کے ماننے والوں میں سے بعض ایک دوسرے کو عیسائی نہیں مانتے جیسے قادیانی مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں اور مسلمان انکو۔
اگر ختم نبوت پر یقین نہ رکھنا آنحضور صللہعلیہسلم کی شان میں گستاخی ہے جسکی سزا قادیانیوں کو آئینی اور قانونی طور پر دائرہ اسلام سے جبراً خروج کی صورت میں دی جار ہی ہے تو یاد رہے کہ یہی کام ہم سے پہلے آنے والے عیسائی کئی صدیوں قبل کر چکے ہیں جب ان میں بھی اسی طرح مذہبی باغی اور پھر داغی پیدا ہو گئے تھے
بات گھوم پھر کر موجودہ مسلم کہلائے جانے والے ممالک کی مثالیں دینے پر ہی آکر ٹک جاتی ہے، اور بارہا یہ کہا جاچکا ہوگا کہ یہ کوئی نمائندگان نہیں ہے اسلام کے۔ لہذا اسلام کے کسی حکم کے نتائج کی مثالیں آج کے ان ممالک کے حالات سے دینا سراسر غیر سائنسی ہے
اگر صرف Islamicity index کو ہی پیمانہ بنا لیں یہ جانچنے کیلئے کہ کوئی ملک کس قدر اسلامی اقدار پر چل رہا ہے تو اللہ بخشے مغربی عیسائی ممالک بشمول یہودی اسرائیل بھی مسلم ملک ملائیشیا سے کہیں آگے ہے جسکا مسلمان ممالک پہلا اور انڈیکسں میں 33 ویں نمبر ہے:
http://english.astroawani.com/news/...-non-muslim-countries-ahead-of-malaysia-37606
اگر شریعت کو پیمانہ بنانے ہے تو داعش، ایران اور سعودیہ سے بڑھ کر اسلامی جنت نظیر معاشرے اور کہاں نصیب ہوں گے؟