اگلے سفرنامے کی جھیلیں دیکھ کر بتائیے گاتمام جھیلوں کے کنارے ایسے ہی ہوتے ہیں کیا؟
ہر کسی کا چھٹیاں گزارنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ ہم چونکہ کام کے سلسلے میں ایک ہی ڈیسک پر کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں تو ہلنے جلنے کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے۔ پھر بہتر سینری کے لئے کچھ ہٹ کر کام کرنے پڑتے ہیں۔ خاص طور پر خوبصورت روٹ اکثر تیز سڑکوں سے زیادہ وقت لیتے ہیں لیکن ان کا اپنا مزہ ہوتا ہے۔ اسی طرح پیدل چلنا اور ہائیک کرنا آپ کو ایسی جگہیں پہنچا دیتا ہے جہاں لوگوں کی تعداد کچھ کم ہوتی ہے اور خوبصورت نظارے زیادہ بہتر۔ اگرچہ عام دنوں میں بھی ورزش وغیرہ کی عادت ہے لیکن چھٹیوں میں ہم زیادہ ایکٹو ہوتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ ہم جب بھی کہیں چھٹیاں گزارنے گئے تو مقصد سال بھر کی تھکن اتارنا رہا۔ یعنی بہت سا آرام اور چیدہ چیدہ جگہیں دیکھنا ۔۔ آپ جس طرح مہم جوئی کرتے ہیں اور حیرت انگیز جگہوں پر جاتے ہیں اور فطرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں یہ بہت کمال کی چیز ہے! مجھے لگتا ہے کہ میرے لیے ایسا کرنا کبھی ممکن نہ ہو گا
ممالک اور علاقوں کی معلومات تو اب ذہن میں اتنا عرصہ سے ہیں کہ لگتا ہے ہمیشہ سے جانتا ہوں۔ اس کے لئے ڈاکومنٹریز، سفرنامے، سیاحوں سے گفتگو اور ٹریول فورمز وغیرہ کام آئے۔یہ بتائیے کہ آپ سفر کی منصوبہ بندی کیسے کرتے ہیں؟ (مقامات کی تلاش، ساتھ لے جانے کے لوازمات، کھانے کی اشیاء وغیرہ)
اگر ہم کیمپنگ پر جا رہے ہیں تو فریز ڈرائیڈ فوڈ پیکس اور دیگر اشیا ساتھ لے جاتے ہیں۔ اگر کافی ہائیکنگ کر رہے ہیں تو کچھ سنیکس یا گھر سے لے جاتے ہیں یا وہاں ہائیک سے پہلے خرید لیتے ہیں۔کھانے کی اشیاء
واہ واہ بیحد کمال جناب۔۔
یہ تو سوال ہی غلط ہے۔ کم از کم نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ کتنے لوگ جائیں۔ جتنے زیادہ لوگ ہوں گے اتنی ہی زیادہ ان کی دلچسپیاں اور خیالات۔ کوئی صبح سویرے نکلنا چاہے گا اور کوئی لنچ کے بعد۔ ان سب کو ایک پلان پر راضی کرنا اور پھر اس پر عمل کرانا اتنا مشکل ہو جائے گا کہ آپ کی ساری توانائی اسی میں لگے گی اور سیر سپاٹے کا لطف ختم۔اپنے ساتھ کم از کم کتنے لوگوں کو لے کر جانا چاہیے؟ ( یعنی بوریت نہ ہو، اور ایک دوسرے کی مدد بھی ہو جائے۔)
مہم جوئی کی نوعیت پر منحصر ہے۔ ایک بنیادی اصول یہ ہے کہ وزن کم سے کم ہو کہ آپ ہی کو اٹھانا ہو گا۔ ضروری اشیا میں کیمرہ، لینز، بیٹری، فون، چھوٹا پاور بینک (تاکہ ایمرجنسی میں فون کو چارج کیا جا سکے)، ہیڈلیمپ، فرسٹ ایڈ کٹ، دستانے، ٹوپی، ہلکی گرم جیکٹ، بارش کے لئے جیکٹ اور پتلون، ایک سے تین لیٹر پانی اور فوری انرجی دینے والے سنیکس ضرور رکھتا ہوں۔ میرے بیک پیک کا وزن 7 سے 12 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ اگر ٹھنڈا اور برف والا موسم ہو تو آئس ٹریکرز (تصویر اسی لڑی میں لگائی تھی) اور ایک مزید جیکٹ وغیرہ۔مہم جوئی کے دوران ایک شخص کو اپنے ساتھ کیا کیا سامان اپنے ساتھ رکھنا چاہئے؟(یعنی کتنا وزن اور کیا کیا ضروری اشیاء)
پاکستان میں ہوں تو خدا کو یاد کریں کہ وہاں کم ہی کوئی صحیح انتظام ہے۔ ورنہ یہ کہ نقشہ پاس ہو جو انٹرنیٹ کنکشن کے نہ ہوتے ہوئے بھی دیکھ سکیں۔ اپنی پوزیشن کا علم ہو۔ مرہم پٹی کا سامان ساتھ ہو۔ موسم بدلے تو آپ اس کے لئے تیار ہوں۔ اگر گم ہو جائیں اور رات ہو جائے تو روشنی کا انتظام ہو۔ اکیلے جانے سے بہتر ہے کہ کوئی ساتھ ہو جو ایمرجنسی کی صورت میں دوڑ کر مدد بلا سکے۔ اگر کوئی ساتھ نہ ہو تو کسی کو علم ہو کہ آپ کہاں کس ارادے سے گئے ہیں اور کب لوٹیں گے۔ میں جب ہائیکنگ، رننگ یا سائیکلنگ کرنے اکیلا نکلتا ہوں تو میری گھڑی اور فون خودکار طریقے سے میرا راستہ اور پوزیشن میری فیملی سے شیئر کرتے ہیں۔اگر خدانخواستہ کوئی گھمبیر مشکل ہو تو اس سے کیسے نمٹتے ہیں یا نمٹ سکتے ہیں؟
کیا خوبصرت انداز میں گلہری صاحبہ ہاتھ باندھے کھڑی ہیں پر گلہری کی ساری خوبصورتی بہترین فوٹوگرافی کی مرہون منت ہے ۔۔