اکثر سوال کرنے کے ہوتے ہیں اور آپ انہیں نگلی جا رہی ہیں؟
اصل بات یہ ہے کہ ہم جب بھی کہیں چھٹیاں گزارنے گئے تو مقصد سال بھر کی تھکن اتارنا رہا۔ یعنی بہت سا آرام اور چیدہ چیدہ جگہیں دیکھنا ۔۔ آپ جس طرح مہم جوئی کرتے ہیں اور حیرت انگیز جگہوں پر جاتے ہیں اور فطرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں یہ بہت کمال کی چیز ہے! مجھے لگتا ہے کہ میرے لیے ایسا کرنا کبھی ممکن نہ ہو گا۔۔ شاید۔۔ تو اس لیے سوال نہیں پوچھتی ۔۔
مگر اب سوچتی ہوں پوچھ ہی لوں۔ شاید اللہ میاں میری دعائیں قبول کر لیں۔۔ کسے خبر!
-یہ بتائیے کہ آپ سفر کی منصوبہ بندی کیسے کرتے ہیں؟ (مقامات کی تلاش، ساتھ لے جانے کے لوازمات، کھانے کی اشیاء وغیرہ)
-اپنے ساتھ کم از کم کتنے لوگوں کو لے کر جانا چاہیے؟ ( یعنی بوریت نہ ہو، اور ایک دوسرے کی مدد بھی ہو جائے۔)
-مہم جوئی کے دوران ایک شخص کو اپنے ساتھ کیا کیا سامان اپنے ساتھ رکھنا چاہئے؟(یعنی کتنا وزن اور کیا کیا ضروری اشیاء)
-اگر خدانخواستہ کوئی گھمبیر مشکل ہو تو اس سے کیسے نمٹتے ہیں یا نمٹ سکتے ہیں؟