زیک

مسافر
اگلی ہائیک برائیڈل ویل فالز کی تھی۔ یہ ایک چھوٹی اور آسان ہائیک تھی۔ لمبائی دو کلومیٹر سے کم۔

 

زیک

مسافر
یہ ٹریل بھی کیا خوب تھے کہیں جنگل، کہیں آبشار اور کہیں دریا کا منظر۔ یہ رہا کولمبیا دریا کا ایک اور دیدار

 

زیک

مسافر
دن کی تیسرے ہائیک واکینا فالز کی تھی۔ یہ ہائیک 3 کلومیٹر سے کچھ لمبی تھی۔ ٹریل کے ساتھ ساتھ واکینا کریک چلتی ہے۔

 

زیک

مسافر
یہاں آبچار ہی آبشار تھے۔ اگلا ٹریل 2 کلومیٹر لمبا تھا اور وہں بھی آغاز ہارس ٹیل فالز کے نظارے سے کیا۔

 

زیک

مسافر
وہاں آبشار، درختوں اور دریا کا یہ خوبصورت منظر ہمارا انتظار کر رہا تھا۔



دلچسپ بات یہ ہے کہ پورے علاقے میں کافی تعداد میں سیاحوں کے باوجود یہاں کافی کم لوگ تھے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پورٹلینڈ سے ہم نے کولمبیا دریا گورج جانا تھا۔ گورج کی اردو کیا ہو گی @محمد وارث @ظہیراحمدظہیر ؟ وادی تو ویلی کے لئے مستعمل ہے اور گورج کی گہرائی کا اس میں کوئی ذکر نہیں۔
گورج کو اردو میں گھاٹی کہتے ہیں ۔
 

زیک

مسافر
اب باری تھی ملٹنوما فالز کی۔ یہ آبشار اس علاقے میں سب سے زیادہ مشہور ہے اور اکثر لوگ صرف اسے ہی دیکھنے آتے ہیں۔ پہلی بار اس کے ٹریل ہیڈ پر پہنچے تو پارکنگ پر گاڑیوں کی لائن لگی تھی۔ زیادہ انتظار کرنے کی بجائے ہم ہارس ٹیل فالز چلے گئے۔ اس کے بعد آئے تو پارکنگ مل گئی۔رش پھر بھی کافی تھا جیسا آپ پل پر دیکھ سکتے ہیں۔ گرمی اور بھیڑ کی وجہ سے صرف ڈیڑھ کلومیٹر ہائیک کی۔

 

زیک

مسافر
یوں ہماری دن کی کل ہائیکنگ 12 کلومیٹر سے زائد ہو گئی۔ ہمارا قیام دا ڈالز میں تھا جہاں کولمبیا دریا کی گھاٹی کے سبزے اور پانی سے مختلف کچھ صحرائی علاقہ تھا۔

اگلے دن ہم نے کار پر کچھ بیک ٹریک کیا اور ایک خوبصورت سرسبز پہاڑی علاقے سے ماؤنٹ ہڈ روانہ ہوئے۔ ماؤنٹ ہڈ ایک آتش فشاں ہے اور 3429 میٹر پر اوریگن کا اونچاترین پہاڑ۔

یہ رہی راستے میں سے اس کی ایک تصویر:

 

زیک

مسافر
سیر سپاٹے پر جاتے ہوئے ہمارا ایک مین پلان ہوتا ہے لیکن ساتھ ساتھ ہم دیکھتے جاتے ہیں اور اگر کوئی راستہ یا جگہ دلچسپ لگے تو اس کا رخ کر لیتے ہیں۔ ماؤنٹ ہڈ کے راستے میں ایک جھیل کا سائن دیکھا تو گاڑی ادھر موڑ لی۔ وہاں اکثر لوگ مچھلیاں پکڑنے آئے ہوئے تھے لیکن ہم جھیل اور پہاڑ کو اکٹھا دیکھنا چاہتے تھے۔

 
Top