گائے کی حفاظت کے لیے انسانوں پر حملے

گائے ایک جانور ہے
یہ بات انڈیا کے کڑوروں ہندو کو پڑھانے کی ضرورت ہے۔
ایک جانور سے ایک انسان کی جان مقدم ہے۔
یہ بات ہندوؤں کی عقل میں نہیں ارہی۔
جموں میں گئو رکشکوں کا حملہ، کمسن بچی سمیت پانچ افراد زخمی - BBC Urdu
انڈین معاشرہ تنزلی کی انتہا کی طرف گامزن ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ مہاجروں نے پاکستان بنایا اور پاکستان رہنے کے لیے منتخب کیا۔ مسلم رہنما اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
کم ظرف و کم نصیب ہندوستان کی جتنی مذمت کی جاوے کم ہے
 
ربیع م

محفلین
عنوان میں تبدیلی کر دیجئے انسانوں پر حملے نہیں ہوں گے یقینا کیونکہ انسانوں پر اگر حملے ہوتے تو انسانیت کے علمبردار کا شور و غوغا ضرور ہمیں سننے کو ملتا۔
 
مابدولت اس مذموم بیان کے لئے " مضحکہ خیز " کی ریٹنگ پراکتفانہ کرتے ہوئے مزید " شرمناک " کی غیردستیاب درجہ بندی بھی تفویض کرتے ہیں۔ساتھ ہی صاحب بیان کی پشت برہنہ پر چرم خنزیر سے بنے کوڑے کی سترضربات کی سزاتجویزکرنے کےبعد داروغۂ زندان کو اس ناہنجارانتہاپسندکوپابندسلاسل کرنے کا حکم جاری کرتے ہیں ،مزیدبراں اس حکم پرفوری عمل درامدناہونے کی صورت میں داروغۂ زندان اورمراسلہ نگارکوتادیبی کارروائی کا سامناکرناہوگا!:):)
 
محمدظہیر

محفلین
مہاجروں نے پاکستان بنایا اور پاکستان رہنے کے لیے منتخب کیا۔ مسلم رہنما اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
کم ظرف و کم نصیب ہندوستان کی جتنی مذمت کی جاوے کم ہے
آپ سے انڈیا کے متعلق ایسی باتوں کی توقع نہیں تھی۔
گائے سیاست کرنے کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے اور ہوتی رہے گی ۔ چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر ایسی رائے قائم نہیں کر لینی چاہیے۔
ہمیں تو فخر ہے ہندوستان میں ہیں اور اس بات پر بھی خوشی ہے کہ بہت محفوظ ہیں:)
 
عثمان

کیا آپ جس صوبے میں مقیم ہیں وہاں گائے کا گوشت کھانے پر مسئلہ نہیں ہے ؟
 
آپ سے انڈیا کے متعلق ایسی باتوں کی توقع نہیں تھی۔
گائے سیاست کرنے کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے اور ہوتی رہے گی ۔ چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر ایسی رائے قائم نہیں کر لینی چاہیے۔
ہمیں تو فخر ہے ہندوستان میں ہیں اور اس بات پر بھی خوشی ہے کہ بہت محفوظ ہیں:)
لیکن اس بات سے تو آپ بھی اتفاق کرینگے کہ بھارت کے سارے علاقے مسلمانوں کے لئے ایسے محفوظ نہیں ہیں۔
 
مابدولت اس مذموم بیان کے لئے " مضحکہ خیز " کی ریٹنگ پراکتفانہ کرتے ہوئے مزید " شرمناک " کی غیردستیاب درجہ بندی بھی تفویض کرتے ہیں۔ساتھ ہی صاحب بیان کی پشت برہنہ پر چرم خنزیر سے بنے کوڑے کی سترضربات کی سزاتجویزکرنے کےبعد داروغۂ زندان کو اس ناہنجارانتہاپسندکوپابندسلاسل کرنے کا حکم جاری کرتے ہیں ،مزیدبراں اس حکم پرفوری عمل درامدناہونے کی صورت میں داروغۂ زندان اورمراسلہ نگارکوتادیبی کارروائی کا سامناکرناہوگا!:):)
میرا خیال ہے آپ زیادتی کر رہے ہیں ۔ محفلین نے یہ خبر بطور ِ حوالہ دی ہے تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ بنیادی جڑ کون ہے اس فسا دکی ۔ مضحکہ خیز کی ریٹنگ صاحب ِ خبر کی بجائے ممبر کو دے دی ہےآپ نے ۔ میرے خیال میں یہ ٹھیک نہیں ہے ۔
ٹی راجا سنگھ کو ہزار گالیاں دیں ۔ لیکن ریٹنگ ممبر کو جائے گی چاہے وہ مضحکہ خیز ہو یا شرمناک ۔
آپ اختلاف کر سکتے ہیں میری بات سے لیکن صرف اُسی صورت میں جب یہ کنفرم ہو جائے کہ مذکورہ بالا ممبر اُسی ذہنیت کا حامل ہے جو ٹی راجا سنگھ کی ہے ۔
 
الف عین

لائبریرین
گائے کا گوشت کچھ صوبوں میں ممنوع ہے، کچھ صوبوں میں عام اور کھلے بندوں بکتا ہے۔ جہاں ممنوع ہے، وہاں بھی کھانے پر کیا پابندی ہو سکتی ہے۔ صرف کاٹنے پر ہے۔
 
squarened

معطل
مابدولت اس مذموم بیان کے لئے " مضحکہ خیز " کی ریٹنگ پراکتفانہ کرتے ہوئے مزید " شرمناک " کی غیردستیاب درجہ بندی بھی تفویض کرتے ہیں۔

بیان میرا نہیں ہے، اور ظاہر ہے کہ میں نے اسے وہاں کی ذہنیت اجاگر کرنے کے لیے پیش کیا ہے وہاں ایسا اس لیے ہو رہا ہے کہ وہ گائے کی جان کو زیادہ مقدم سمجھتے ہیں

آج تو ایک خبر میں بھینسیں لے جانے پر مار پیٹ کی خبر بھی ہے جبکہ بھینس تو وہاں عام ہر صوبے میں کھائی جاتی ہے
 
squarened

معطل
انڈیا کے محفلین کی اس بات سے اتفاق ہے کہ گائے کو وہاں سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے مگر اب بی.جے.پی جس ہندوتوا کے ایجنڈے پر گامزن ہے اس سے نقصان انڈیا کا اپنا ہی ہوگا.سیکولر انڈیا کا پہلے صرف نام تھا اب وہ بھی باقی نہیں رہے گا،علیحدگی کی کئی تحریکیں پہلے سے موجود ہیں، ان میں تیزی آئے گی

دنیا میں انڈیا بیف ایکسپورٹ میں مودی حکومت کے زمانے میں ٹاپ پر پہنچ چکا ہے اور وہ سب بھینس کا گوشت نہیں ہوتا ہے، گائے بھی چھپ چھپا کر ذبح کی جاتی رہی ہیں اور صرف مسلمان ہی اس کام سے منسلک نہیں ہیں

ہمارے ایک رشتہ دار پچھلے سال ہی پاکستان آئے تھے جو وہاں اپنی گورنمنٹ سروس میں کشمیر میں بھی تعینات رہے، انہوں نے بتایا کہ وہاں سے گائے بڑی تعداد میں پاکستان بھی اسمگل ہوتی ہیں(ظاہر ہے پوجنے کے لیے نہیں!)، بارڈر پر دونوں طرف فورسز موجود ہوتی ہیں ، جب ایسا کرنا ہوتا ہے، یہاں والے منہ اس طرف کر لیتے ہیں اور وہاں والے دوسری طرف اور ریوڑ پورا گزار لیا جاتا ہے

وہاں شادیوں میں ہندو کھانا اور مسلم کھانا الگ ہوتا ہے مگر سب کو معلوم ہے کہ دونوں کی اکثریت ایک دوسرے کے حصّے میں پائی جاتی ہے. ہندو گوشت کے مزے لیتے ہیں اور مسلمان پوری بھاجی اڑاتے ہیں
 
میرا خیال ہے آپ زیادتی کر رہے ہیں ۔ محفلین نے یہ خبر بطور ِ حوالہ دی ہے تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ بنیادی جڑ کون ہے اس فسا دکی ۔ مضحکہ خیز کی ریٹنگ صاحب ِ خبر کی بجائے ممبر کو دے دی ہےآپ نے ۔ میرے خیال میں یہ ٹھیک نہیں ہے ۔
ٹی راجا سنگھ کو ہزار گالیاں دیں ۔ لیکن ریٹنگ ممبر کو جائے گی چاہے وہ مضحکہ خیز ہو یا شرمناک ۔
آپ اختلاف کر سکتے ہیں میری بات سے لیکن صرف اُسی صورت میں جب یہ کنفرم ہو جائے کہ مذکورہ بالا ممبر اُسی ذہنیت کا حامل ہے جو ٹی راجا سنگھ کی ہے ۔
بیان میرا نہیں ہے، اور ظاہر ہے کہ میں نے اسے وہاں کی ذہنیت اجاگر کرنے کے لیے پیش کیا ہے وہاں ایسا اس لیے ہو رہا ہے کہ وہ گائے کی جان کو زیادہ مقدم سمجھتے ہیں

آج تو ایک خبر میں بھینسیں لے جانے پر مار پیٹ کی خبر بھی ہے جبکہ بھینس تو وہاں عام ہر صوبے میں کھائی جاتی ہے
ہہہاہاہاہا ! مابدولت اب یہ وضاحت کرنا ازبس ضروری گردانتے ہیں کہ پیارے محفلین کو یہ باورکرادیں کہ مابدولت نے یہ مراسلہ ازراہِ مزاق تحریرکیاہے جس کا مدعا ہرگزکسی محفلین کی دل آزاری نہیں !:):angry1:
 
لیکن ریٹنگ شاید آپ نے محفلین کو ہی دی ہے جو کہ میری ذاتی رائے کے مطابق ریٹنگ کا صحیح استعمال نہیں۔ اس پر نظرِثانی فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔
 
محمدظہیر

محفلین
لیکن اس بات سے تو آپ بھی اتفاق کرینگے کہ بھارت کے سارے علاقے مسلمانوں کے لئے ایسے محفوظ نہیں ہیں۔
ایسا نہیں ہے۔ البتہ اس بات سے اتفاق کر سکتا ہوں کہ پاکستان سے زیادہ انڈیا مسلمانوں کے لیے محفوظ ہے۔
 
Top