پی ایچ ڈی کا مطلب بھی کچھ ایسا ہے پھٹی ہوئی ڈگڈگی ۔جو آپ بجا رہے ہیںاس کی گیس کٹ پرانی ہو گئی ہے اور گیس کٹ تو سپیس شٹل چیلنجر کی بھی پرانی ہو جائے تو تباہی کا باعث بنتی ہے۔
گولی بہت دور تک چلی گئی ہے پتہ نہیں کیا ہو گا میرا خیال ہے بچی نیچے جھکی ہوئی تھی جب اس ظالم نے گولی چلائی اس لیے اس اینگل میں لگی ہےکافی مشکل ہے۔اللہ تعالی اس بچی کو زندگی دے
ان لوگوں سے جو طالبان کے گن گارہے اور اور اس کو پاک فوج پر حملے کے پردے میں چھپا رہے ہیں :
پھر نا کہنا ہمیں خبر نا ہوئی۔۔۔ پھر پاک فوج کو نا کوستے رہنا، پھر طالبان کے گن مت گاتے رہنا۔۔۔ ۔
وہ معمولی زخمی ہے اور اس نے انٹرویو بھی دیے ہیں۔ ملالہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ اور طالبان نے اسی کو ہی ٹارگٹ کیا ہے۔
اگر آج اس معصوم لڑکی کی دہائی سننے پاکستان سے یا اسلامی ممالک سے کوئی محمد بن قاسم نہیں آیا تو کل پاکستان اور اسلامی دنیا کے باہرسے براک ابن اوبامہ آئے گا۔
۔۔۔ ۔
ان کے کوئی حوالہ جات بھی مرحمت فرماتے جائیں۔ Pakistani کا چارٹ جس بنیاد پر ہے وہ سال کے اختتام پر بنتا ہے اور آپ جو باتیں کر رہے ہیں وہ اوپن اینڈڈ ہیں۔ یعنی کافی وسیع الزامات کے سلسلے ہیں کہ فلاں ایسا ہے فلاں ویسا ہے۔ آپ براہ راست بتا دیں کہ فلاں فلاں جنرل نے اتنی رقم کمائی اور کہاں سے کمائی، بات ختم۔ فوج مسلسل حالت جنگ میں ہے، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سپیشل فورسز کے بندے اور جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر جو اس جنگ میں شریک ہیں، ان کا فی گھنٹہ کتنا خرچہ ہے؟ کتنے ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں؟ اگر ایک لاکھ فوجی ایکٹو سروس میں ہیں تو آپ بتائیں کہ ان کے کتنے اخراجات ہوں گے ان کی تنخواہیں، رہن سہن، آمد و رفت اور میڈیکل ملا کر؟ اس طرح تو محض اعتراض برائے اعتراض کرنا ہےآپ جیسے فوجی انالسٹ سے کم از کم ایسی فگرز کی توقع نہیں تھی مجھے۔ اتنے کاکے نہیں فوجی جرنیل۔۔۔ ذرا یہ پڑھیں:
Pakistan allocated a lion’s share of Rs643 billion to the defence budget for fiscal year 2013.
The allocation for upcoming fiscal, however, is 10.2%, or Rs59 billion, higher than allocation for the outgoing year, Rs584 billion. With inflation around 11%, this means a net decrease in defence allocation in real terms.
Details of allocation
According to the budget document 2012-13, of the Rs545.2 billion allocated to defence spending,
Rs229.4 billion have been allocated for employees-related expenses,
Rs143.2 billion for operating expenses and
Rs120.5 billion have been earmarked for physical assets.
Over Rs98 billion has been allocated for pensions of military personnel, though that has been listed under the civilian budget and
there is a separate allocation for security-related expenses .
Critics say this move seeks to conceal the actual defense budget
reference: http://tribune.com.pk/story/387639/...a-modest-fifth-of-the-budget-goes-to-defence/
یاد رہے کہ یہ ابتدائی بجٹ ہر سال نہ صرف ریوائز ہوتا ہے بلکہ ریوائزڈ بجٹ سے بھی کہیں زیادہ استعمال کر لیتی ہیں یہ فوجیں مثلاً رواں سال فوج نے 15 بلین روپے سے زائد رقم مختص بجٹ سے بڑھ کر لی۔پینشنوں کے 98 بلین اور سیکیورٹی سے متعلق کئی اَن آڈٹ ایبل بلینز اس کے علاوہ ہیں۔ نیز ان فوجوں کے اسپتال بھی بلڈی سویلین بجٹ سے چلتے ہیں جو کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق کل بجٹ کا پانچ سے چھ فیصد ہے۔ صرف 2011 اور 2012 میں ہی امریکی فوجی سپورٹ امداد نہیں ملی ورنہ 2001 سے تو ایک خطیر رقم (شاید کچھ سو بلین روپے) وہاں سے بھی ملتے تھے فوج کو۔ اس کے علاوہ بھی کئی جگہوں سے پیسہ کھینچتی ہیں یہ فوجیں مثلاً ملک کی ان زرعی زمینوں کو، جن پر فوج کینٹ کے نام پر قابض ہے، ٹھیکے پر دے کر رقم کماتی ہے۔۔۔ وغیرہ وغیرہکئی ماہرین بجٹ اور ریسورسز کے تجزیوں سے ثابت کر چکے ہیں پاکستان کی فوجیں ملک کی 60 سے 70 فیصد ریسورسز (بشمول بجٹ) استعمال کرتی ہیں۔
پاکستانی بھائی وہ تو باہر والے ہیں۔ تو کیا ہمارے اپنے بھی اگر اسطرح کی حرکات شروع کریں۔ تو پھر فرق کہاں پر ہوا۔ ہم تو ہمیشہ ان سے اچھائی کی ہی اُمید رکھیں گے۔چیکنگ کراتے وقت باہر کے ملکوں میں پاکستانی سارے کپڑے اتارنے پر اعتراض نہیں کرتے پر اپنے ملک کا فوجی اگر ہاتھ اوپر کرا دے تو مرچی لگ جاتی ہے ۔ اور اگر پھر کچھ ہو جائے تو الزام بھی سیکیورٹی پر
فاتح بھائی، ماورائے عدالت قتل کی بات کیوں کر رہے ہیں؟ پاکستان کے کس قانون میں موجودہ دہشت گردی کے خلاف دفعات شامل ہیں؟ آپ کے خیال میں فوج جو کر رہی ہے وہ صرف اور صرف عیاشی ہے؟ یا شہریوں پر چاند ماری کی پریکٹس کرتی ہے؟ہاتھ اوپر ضرور کرواؤ مگر قتل تو مت کرو ماورائے عدالت۔۔۔ کوئی فرق تو رہنے دو امریکیوں، طالبان اور پاکستانی فوج میں۔
آپ کے الفاظ میں 60 فیصد سے زیادہ فوج لے جاتی ہے۔ الفاظ بدل رہے ہیں کیا؟یہ تو آپ نے کافی آسانی کر دی۔۔۔
اس گراف سے بھی یہی پتا چل رہا ہے کہ کل بجٹ کا 9 فیصد قرضوں اور 29 فیصد سود کی ادائیگی میں چلا گیا اور یوں ملک میں استعمال ہونے والے 62 فیصد میں سے 18 فیصد فوج کے پاس چلا گیا جو ملک میں استعمال ہونے والا بجٹ کا تقریباً 30 فیصد بنتا ہے۔
یہ 2011 کا گراف ہے اور 2012 میں 10 فیصد اور 2013 کے بجٹ میں بھی دس فیصد کا اضافہ ہوا ہے فوجی بجٹ میں جب کہ سیکیورٹی سے متعلق بجٹ اس میں شامل نہیں اور فوجیوں کی پینشنیں بھی سول بجٹ میں سے جاتی ہیں اور فوجی اسپتال اور کچھ تعلیمی ادارے بھی سول بجٹ سے چلتے ہیں۔