یاز
محفلین
انشاءاللہ راولاکوٹ سائیڈ پہ ٹلنی واٹرفال، وانی واٹرفال اور تولی پیر، بنجوسہ لیک وغیرہ. اور اگر موقع ہوا تو سدھن گلی، گنگا چوٹی وغیرہ بھیکشمیر میں کہاں کا ارادہ ہے؟
انشاءاللہ راولاکوٹ سائیڈ پہ ٹلنی واٹرفال، وانی واٹرفال اور تولی پیر، بنجوسہ لیک وغیرہ. اور اگر موقع ہوا تو سدھن گلی، گنگا چوٹی وغیرہ بھیکشمیر میں کہاں کا ارادہ ہے؟
میری بیگم چونکہ جاب نہیں کر رہیں تو میں ساڑھے آٹھ ماہ کی لیو کا مستحق ہوں۔ اگر بیگم جاب کر رہی ہوں تو میاں بیوی چھٹیاں اپنے مابین تقسیم کر سکتے ہیں اور شائد اس صورت میں کچھ زائد دن بھی مل سکتے ہیں۔آپ کے یہاں پرینٹل لیو کتنی ہوتی ہے؟
سمر کیمپس یہاں بھی ہوتے ہیں لیکن ابھی اوور نائٹ کیمپس نہیں شروع ہوئے۔ بڑی جماعتوں کے بچے تو جیسے وارث نے ذکر کیا بیچارے پڑھائی کا رگڑا کھاتے رہتے ہیں گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی۔اگر آپ کے بچے یا آپ خود سکول، کالج یا یونیورسٹی میں پڑھتے ہیں تو گرمیوں کی چھٹیاں انتہائی اہم وقت ہوتا ہے۔
مختلف علاقوں اور سکولوں میں ان چھٹیوں کا وقت مختلف ہوتا ہے۔ میری بیٹی کے سکول کا آج آخری دن ہے۔ پھر دس ہفتوں کی چھٹیاں۔ آپ کے ہاں گرمیوں کی چھٹیاں کب ہو رہی ہیں؟
ان چھٹیوں میں گھر کا سب پلان ان چھٹیوں کے گرد گھومتا ہے۔ اکثر ہم دفتر جانے کی بجائے گھر سے کام کرتے ہیں۔ کچھ ہفتے بیٹی مختلف کیمپس (camps) جاتی ہے۔ اکثر ڈے کیمپس لیکن اس بار ایک اوورنائٹ کیمپ پر بھی جا رہی ہے جہاں وہ ہفتہ بھر رہے گی۔
اکثر لوگ سیر سپاٹے پر بھی انہیں چھٹیوں میں جاتے ہیں۔ ہمارا اس بار کینیڈا کا پلان ہے۔ آپ کا کہاں کا ارادہ ہے؟
زبردست۔ ساڑھے آٹھ ماہ بھی بہت بہتر عرصہ ہے۔ کیا یہ تمام محکموں کے لیے پے یا اپنے اپنے رولز ہیں؟میری بیگم چونکہ جاب نہیں کر رہیں تو میں ساڑھے آٹھ ماہ کی لیو کا مستحق ہوں۔ اگر بیگم جاب کر رہی ہوں تو میاں بیوی چھٹیاں اپنے مابین تقسیم کر سکتے ہیں اور شائد اس صورت میں کچھ زائد دن بھی مل سکتے ہیں۔
نجی ہو یا سرکاری۔۔ چھٹیوں کی مدت تمام ملک کے لیے یکساں ہے۔ ہاں آمدنی میں کچھ فرق ہوسکتا ہے۔ بعض اداروں میں حکومت کی طرف سے کم از کم طے شدہ ایمپلائی کی 55 فیصد آمدنی پر ہی گذارا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ کچھ دیگر ادارے حکومت کی طرف سے طے شدہ کے اوپر بھی کچھ نا کچھ دیتے ہیں۔زبردست۔ ساڑھے آٹھ ماہ بھی بہت بہتر عرصہ ہے۔ کیا یہ تمام محکموں کے لیے پے یا اپنے اپنے رولز ہیں؟
پاکستان میں ابھی کچھ ادارے پرینٹل لیو دینا شروع ہوئے ہیں۔ بلکہ یہاں تو ماں کو بھی اتنی چھٹی نہیں ملتی۔
سنا ہے شملا بہت خوبصورت ہے۔جولائی میں چھٹیاں ہیں، سوچ رہا ہوں شملا اور منالی جاکر آؤں
میرے خیال میں ابتدائی پیکیج سستا ہے باقی خرچہ وہیں کرنا پڑتا ہے۔ ویسے بھی تھائی لینڈ ایک خاص طرز کی سیاحت کے لیے مشہور ہے۔ویسے یہاں سے لوگ تھائی لینڈ بھی جاتے ہیں کافی سستہ پیکج ہوتا ہے
جی میں نے بھی یہی سنا ہے۔ جا کر دیکھوں تو تصدیق کر سکتا ہوںسنا ہے شملا بہت خوبصورت ہے۔
جی واقعی میں تھائی لینڈ کافی سستا ہے۔ لوگ ایسٹ ایشیاء میڈیکل ٹور کی غرض سے بھی جاتے ہیں، خاص کر امریکہ، یورپ سےمیرے خیال میں ابتدائی پیکیج سستا ہے باقی خرچہ وہیں کرنا پڑتا ہے۔ ویسے بھی تھائی لینڈ ایک خاص طرز کی سیاحت کے لیے مشہور ہے۔
یہ تو کافی مشکل ہے۔ ایک دن میں دو پرچوں سے نمٹنا آسان نہیں کہاں تین!کل اکٹھے تین پرچے ہیں۔
پاکستان کی گرمی میں تو یہ یقیناً کافی صبرآزما ہے! اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے۔ آمین!یہ بھی شکر ہے۔بچے رمضان کے حوالے سے پرجوش بھی تھے اور فکرمند بھی۔اب جتنے روزے رکھنا چاہیں،اطمینان سے رکھ سکیں گے انشاءاللہ۔
کھجوراہو کی تاریخی جگہوں کا دورہ کیا ہے1 جون کو ہمارا آخری پرچہ ہے اور 2 جون کو ٹکٹ۔ رمضان بھر گھر پہ ہی رہوں گا عید بعد ہو سکتا ہے خالہ کے گھر جلگاؤں جاؤں جہاں سے تقریباً 50 کلومیٹر کی دوری پر اجنتا کی گپھائیں اور 150 کلومیٹر پہ اورنگ آباد واقع ہوا ہے دونوں جگہیں دیکھنے کا ارادہ ہے۔ یونیورسٹی کا نیا سیشن 31 جولائی سے شروع ہوگا
اکٹھے تین پرچے مشکل تو ہیں پر چھٹیوں کے شوق میں انہیں مشکل نہیں لگ رہا۔یہ تو کافی مشکل ہے۔ ایک دن میں دو پرچوں سے نمٹنا آسان نہیں کہاں تین!
پاکستان کی گرمی میں تو یہ یقیناً کافی صبرآزما ہے! اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے۔ آمین!
رمضان مبارک!
زبردست کام کیا ہے۔ بلیوں سے کروڑہا درجے بہتر ہوتے ہیں یہ ۔ جیسے جیسے بڑے ہوتے ہیں ویسے ویسے وفادار بنتے جاتے ہیں۔ عجب نہیں آپ اسے مستقل رکھ لیں۔چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم نے ایک puppy لے لیا ہے۔ یہ گرمیوں کی چھٹیاں کافی مصروف گزریں گی
ارادہ تو مستقل ہی رکھنے کا ہےزبردست کام کیا ہے۔ بلیوں سے کروڑہا درجے بہتر ہوتے ہیں یہ ۔ جیسے جیسے بڑے ہوتے ہیں ویسے ویسے وفادار بنتے جاتے ہیں۔ عجب نہیں آپ اسے مستقل رکھ لیں۔