گرمیوں کی چھٹیاں

عثمان

محفلین
آپ کے یہاں پرینٹل لیو کتنی ہوتی ہے؟
میری بیگم چونکہ جاب نہیں کر رہیں تو میں ساڑھے آٹھ ماہ کی لیو کا مستحق ہوں۔ اگر بیگم جاب کر رہی ہوں تو میاں بیوی چھٹیاں اپنے مابین تقسیم کر سکتے ہیں اور شائد اس صورت میں کچھ زائد دن بھی مل سکتے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اگر آپ کے بچے یا آپ خود سکول، کالج یا یونیورسٹی میں پڑھتے ہیں تو گرمیوں کی چھٹیاں انتہائی اہم وقت ہوتا ہے۔

مختلف علاقوں اور سکولوں میں ان چھٹیوں کا وقت مختلف ہوتا ہے۔ میری بیٹی کے سکول کا آج آخری دن ہے۔ پھر دس ہفتوں کی چھٹیاں۔ آپ کے ہاں گرمیوں کی چھٹیاں کب ہو رہی ہیں؟

ان چھٹیوں میں گھر کا سب پلان ان چھٹیوں کے گرد گھومتا ہے۔ اکثر ہم دفتر جانے کی بجائے گھر سے کام کرتے ہیں۔ کچھ ہفتے بیٹی مختلف کیمپس (camps) جاتی ہے۔ اکثر ڈے کیمپس لیکن اس بار ایک اوورنائٹ کیمپ پر بھی جا رہی ہے جہاں وہ ہفتہ بھر رہے گی۔

اکثر لوگ سیر سپاٹے پر بھی انہیں چھٹیوں میں جاتے ہیں۔ ہمارا اس بار کینیڈا کا پلان ہے۔ آپ کا کہاں کا ارادہ ہے؟
سمر کیمپس یہاں بھی ہوتے ہیں لیکن ابھی اوور نائٹ کیمپس نہیں شروع ہوئے۔ بڑی جماعتوں کے بچے تو جیسے وارث نے ذکر کیا بیچارے پڑھائی کا رگڑا کھاتے رہتے ہیں گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی۔
ہاں چھوٹے بچوں کے لیے خوب فن (انگریزی اردو دونوں والا) سے بھرپور سمر کیمپس کا بندوبست کو جاتا ہے ان کے سکولوں اور پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے بھی۔ بلکہ مجھے تو لگتا ہے کہ یہ ایک اچھا خاصا بزنس ہے یہاں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میری بیگم چونکہ جاب نہیں کر رہیں تو میں ساڑھے آٹھ ماہ کی لیو کا مستحق ہوں۔ اگر بیگم جاب کر رہی ہوں تو میاں بیوی چھٹیاں اپنے مابین تقسیم کر سکتے ہیں اور شائد اس صورت میں کچھ زائد دن بھی مل سکتے ہیں۔
زبردست۔ ساڑھے آٹھ ماہ بھی بہت بہتر عرصہ ہے۔ کیا یہ تمام محکموں کے لیے پے یا اپنے اپنے رولز ہیں؟
پاکستان میں ابھی کچھ ادارے پرینٹل لیو دینا شروع ہوئے ہیں۔ بلکہ یہاں تو ماں کو بھی اتنی چھٹی نہیں ملتی۔
 
نجی ہو یا سرکاری۔۔ چھٹیوں کی مدت تمام ملک کے لیے یکساں ہے۔ ہاں آمدنی میں کچھ فرق ہوسکتا ہے۔ بعض اداروں میں حکومت کی طرف سے کم از کم طے شدہ ایمپلائی کی 55 فیصد آمدنی پر ہی گذارا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ کچھ دیگر ادارے حکومت کی طرف سے طے شدہ کے اوپر بھی کچھ نا کچھ دیتے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
جولائی میں چھٹیاں ہیں، سوچ رہا ہوں شملا اور منالی جاکر آؤں
سنا ہے شملا بہت خوبصورت ہے۔ :)
ویسے یہاں سے لوگ تھائی لینڈ بھی جاتے ہیں کافی سستہ پیکج ہوتا ہے
میرے خیال میں ابتدائی پیکیج سستا ہے باقی خرچہ وہیں کرنا پڑتا ہے۔ ویسے بھی تھائی لینڈ ایک خاص طرز کی سیاحت کے لیے مشہور ہے۔ :)
 
محمدظہیر

محفلین
سنا ہے شملا بہت خوبصورت ہے۔ :)
جی میں نے بھی یہی سنا ہے۔ جا کر دیکھوں تو تصدیق کر سکتا ہوں :)
میرے خیال میں ابتدائی پیکیج سستا ہے باقی خرچہ وہیں کرنا پڑتا ہے۔ ویسے بھی تھائی لینڈ ایک خاص طرز کی سیاحت کے لیے مشہور ہے۔ :)
جی واقعی میں تھائی لینڈ کافی سستا ہے۔ لوگ ایسٹ ایشیاء میڈیکل ٹور کی غرض سے بھی جاتے ہیں، خاص کر امریکہ، یورپ سے:)
تھائی لینڈ مساج وغیرہ کے لیے بھی مشہور ہے
 
جاسمن

لائبریرین
میرے بچوں کی چھٹیاں کل سے ہو رہی ہیں۔ویسے 10 جون سے سکول والوں کا اعلان تھا لیکن شاید حکومت کا دباو ہو۔کل اکٹھے تین پرچے ہیں۔
یہ بھی شکر ہے۔بچے رمضان کے حوالے سے پرجوش بھی تھے اور فکرمند بھی۔اب جتنے روزے رکھنا چاہیں،اطمینان سے رکھ سکیں گے انشاءاللہ۔
 
عثمان

محفلین
کل اکٹھے تین پرچے ہیں۔
یہ تو کافی مشکل ہے۔ ایک دن میں دو پرچوں سے نمٹنا آسان نہیں کہاں تین!
یہ بھی شکر ہے۔بچے رمضان کے حوالے سے پرجوش بھی تھے اور فکرمند بھی۔اب جتنے روزے رکھنا چاہیں،اطمینان سے رکھ سکیں گے انشاءاللہ۔
پاکستان کی گرمی میں تو یہ یقیناً کافی صبرآزما ہے! اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے۔ آمین!
رمضان مبارک! :)
 
فہد اشرف

محفلین
1 جون کو ہمارا آخری پرچہ ہے اور 2 جون کو ٹکٹ۔ رمضان بھر گھر پہ ہی رہوں گا عید بعد ہو سکتا ہے خالہ کے گھر جلگاؤں جاؤں جہاں سے تقریباً 50 کلومیٹر کی دوری پر اجنتا کی گپھائیں اور 150 کلومیٹر پہ اورنگ آباد واقع ہوا ہے دونوں جگہیں دیکھنے کا ارادہ ہے۔ یونیورسٹی کا نیا سیشن 31 جولائی سے شروع ہوگا
 
آخری تدوین:

کھجوراہو کی تاریخی جگہوں کا دورہ کیا ہے
شاید مدھیہ پردیش میں پڑتی ہیں
 
جاسمن

لائبریرین
یہ تو کافی مشکل ہے۔ ایک دن میں دو پرچوں سے نمٹنا آسان نہیں کہاں تین!

پاکستان کی گرمی میں تو یہ یقیناً کافی صبرآزما ہے! اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے۔ آمین!
رمضان مبارک! :)
اکٹھے تین پرچے مشکل تو ہیں پر چھٹیوں کے شوق میں انہیں مشکل نہیں لگ رہا۔
آمین!
آپ کو بھی مبارک ہو۔
 
عباس اعوان

محفلین
بچے ہوں گے تو تب اُن کی چھٹیاں ہوں گی :)
پردیسی اپنی چھٹیاں تووطن جا کر گزارنے کے لیے سینت سینت کر رکھتے ہیں۔
:)
 
زیک

مسافر
چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم نے ایک puppy لے لیا ہے۔ یہ گرمیوں کی چھٹیاں کافی مصروف گزریں گی
 
محمدظہیر

محفلین
چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم نے ایک puppy لے لیا ہے۔ یہ گرمیوں کی چھٹیاں کافی مصروف گزریں گی
زبردست کام کیا ہے۔ بلیوں سے کروڑہا درجے بہتر ہوتے ہیں یہ ۔ جیسے جیسے بڑے ہوتے ہیں ویسے ویسے وفادار بنتے جاتے ہیں۔ عجب نہیں آپ اسے مستقل رکھ لیں۔:)
 
Top