گرمیوں کی چھٹیاں

زیک

مسافر
کہیں فیملی کے ساتھ گھومنے پھرنے جانا ہو تو کیسا کریں گے؟ اس کو لے کر جانا مناسب رہے گا ؟ :)
کار پر جانا ہو تو ساتھ لے جائیں گے۔ کچھ مشکل ہو گی کہ کہاں کتا لانے کی اجازت ہے اور کہاں نہیں۔

جہاز میں سفر یا ایسے سفر جہاں کتا لے جانا ممکن نہ ہو اس صورت میں ڈاگ بورڈنگ کریں گے
 
عثمان

محفلین
کار پر جانا ہو تو ساتھ لے جائیں گے۔ کچھ مشکل ہو گی کہ کہاں کتا لانے کی اجازت ہے اور کہاں نہیں۔

جہاز میں سفر یا ایسے سفر جہاں کتا لے جانا ممکن نہ ہو اس صورت میں ڈاگ بورڈنگ کریں گے
کیا ایسی سروسز موجود نہیں جہاں کتا چند دن کے لیے رکھوا سکیں ؟
 
زیک

مسافر
کیا ایسی سروسز موجود نہیں جہاں کتا چند دن کے لیے رکھوا سکیں ؟
بالکل ہیں۔ ڈاگ ہوٹل کے علاوہ اکثر ویٹینیرین آفس میں بھی بورڈنگ کی سہولت ہوتی ہے۔ ہمارے علاقے میں بہت لوگ ڈاگ واکنگ، بورڈنگ وغیرہ کا کام گھر پر بھی کرتے ہیں
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

میرے بچوں کو سکول و کالج سے اس ہفتہ لاسٹ ٹرم کی چھٹیاں ہیں، گرمی کی چھٹیاں جولائی میں ہونگی، اس کے بعد ستمبر میں سکول و کالج کھلیں گے اور اگلی کلاسیں شروع ہو جائیں گی، چند ہفتے پہلے پاکستان کا وزٹ کیا اور پھر پالما ڈی ملورکا، اب پروگرام ہے کہ کسی طرح بچوں کو عمرہ کروا دیں مگر بچے پھر یورپ کا بھی کہہ رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہاں کا پروگرام بنتا ہے۔ ایک پالتو بلی ہے اسے ساتھ لے جانے کے لئے یہاں اس کا بھی پاسپورٹ بنتا ہے لیکن جب کبھی دوسرے ملک جانا ہو تو اس کا فوڈز کے کارٹون لا کر رکھ دیتے ہیں اور قریبی ہمسائیہ کو گھر کی چابی دے جاتے ہیں جو روزانہ بلی کو کھانا کھلا دیا کرتے ہیں۔

والسلام
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
عید کے بعد شمالی علاقہ جات کی سیر کا پروگرام ہے۔ ہماری پرنسپل اپنی فیملی کے ساتھ ہر سال مختلف جگہوں پر چھٹیاں منانے جاتی ہیں۔ وہ ٹور ارینج کرانے والے گروپس کے ساتھ یہ پروگرام بناتی ہیں۔ گروپ میں بیس افراد ہوتے ہیں۔ اس دفعہ سیر سپاٹوں کی شوقین کچھ اساتذہ کو بھی آفر کی ہے۔ :D لیکن مسئلہ صرف ایک ہے۔ ان کا کم سے کم ایک ہفتے کا پروگرام ہو گا۔ پتہ نہیں امی جان اجازت دیتی ہیں یا نہیں۔ :oops:
 
نمرہ

محفلین
اہم کیا، خوبصورت وقت ہوتا ہے چھٹیوں کا۔
میری grad سکول کی چھٹیاں ہیں، تین ماہ کی۔ یلو سٹون کی سیر سے آغاز کیا۔ اب چپ کر کے کام کرنے کا ارادہ ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
نہیں، پڑھ رہی ہوں۔
خوب!! یہ محض ہمارا اندازہ تھا کہ آپ اسکول میں جاب کرتی ہوں گی۔ آپ کو اور محمد ریحان قریشی جیسے احباب کو دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ سنجیدگی اور پختگی عمر کی محتاج نہیں ہوتی۔ :)
آپ ابھی اسکول گوئنگ ہیں؟؟ :whistle:
میری grad سکول کی چھٹیاں ہیں۔
 
عثمان

محفلین
خوب!! یہ محض ہمارا اندازہ تھا کہ آپ اسکول میں جاب کرتی ہوں گی۔ آپ کو اور محمد ریحان قریشی جیسے احباب کو دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ سنجیدگی اور پختگی عمر کی محتاج نہیں ہوتی۔ :)
آپ ابھی اسکول گوئنگ ہیں؟؟ :whistle:
ہائیں؟ ریحان بھی ابھی تک طالب علمی کے عمر کے ہیں؟
 
ارے بھئی میں تو معمر خاتون ہوں، ربع صدی دیکھ چکی ہوں اور ماسٹرز کر رہی ہوں الیکٹریکل انجینئرنگ میں۔ ادھر امریکہ میں یونیورسٹی کو سکول کہا جاتا ہے۔ ریحان کی بات البتہ واقعی اور ہے :):)
 
لاریب مرزا

محفلین
ہائیں؟ ریحان بھی ابھی تک طالب علمی کے عمر کے ہیں؟

آپ کو نہیں پتا؟؟ وہ محض سولہ سال کے ہیں۔ اب شاید سترہ کے ہو گئے ہوں۔ کچھ عرصہ قبل تک انہوں نے اپنی عمر چھپا نہیں رکھی تھی۔ اب چھپا لی ہے۔ شاید نظر لگنے کے خوف سے :glasses-cool:
 
Top