گرمیوں کی چھٹیاں

جاسمن

لائبریرین
اس بار میرے بچوں نے تیراکی سیکھی ہے۔
اب سکول پڑھائی کے لئے تو نہیں البتہ جشن آزادی کی تقریبات کی تیاری کے لئے کھلے ہیں۔اور ہمارے بچے بھی حسب معمول حصہ لے رہے ہیں۔
 

فلک شیر

محفلین
1 جون کو ہمارا آخری پرچہ ہے اور 2 جون کو ٹکٹ۔ رمضان بھر گھر پہ ہی رہوں گا عید بعد ہو سکتا ہے خالہ کے گھر جلگاؤں جاؤں جہاں سے تقریباً 50 کلومیٹر کی دوری پر اجنتا کی گپھائیں اور 150 کلومیٹر پہ اورنگ آباد واقع ہوا ہے دونوں جگہیں دیکھنے کا ارادہ ہے۔ یونیورسٹی کا نیا سیشن 31 جولائی سے شروع ہوگا
دیکھ آئے اپ؟
 

زیک

مسافر
آج بیٹی کے سکول کا آخری دن ہے۔ پھر دس ہفتے کی گرمیوں کی چھٹیاں۔

مڈل سکول ختم ہوا اور ہائی سکول اگست میں شروع ہو گا۔
 
اس سال سے قبل میرے سارے تعلیمی دور میں گرمیوں کی مکمل چھٹیاں اگر نہ بھی ہوں (جو کہ گورنمنٹ سکولوں میں ہوتی ہیں) تو بھی ماہ رمضان کی اور اس کے ساتھ تھوڑی سی مزید چھٹیاں تو لازمی ہوا کرتی تھیں۔ مگر اس برس وہ بھی نہیں ہوئیں۔ کیونکہ جہاں سے میں ایم فل کر رہی ہوں یہ ایک تعلیمی ادارہ نہیں ہے بلکہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ ہے اور یہاں تقریبا کوئی چھٹی نہیں ہوتی۔
چھٹیاں نہیں ہیں تو کہیں جانے کا پلان بھی نہیں ہے۔ ہاں! عید پر گھر جاؤں گی اور کل امتحانی ہال۔۔! :idontknow:
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

برطانیہ کے سکولوں میں جب بچہ ائر3 میں جاتا ہے تو انہیں تیراکی سیکھائی جاتی ہے۔

اگلے ہفتہ بچوں کو ٹرم 5تھ ہالیڈیز ہیں، گرمی کی چھٹیاں 25 جولائی سے ہونگی۔

والسلام
 

زیک

مسافر
بیٹی کل ہی دو ہفتے کیمپس میں گزار کر واپس آئی ہے۔ ابھی چھٹیوں کے دو ہفتے باقی ہیں۔ پھر سکول
 

جاسمن

لائبریرین
میرے بیٹے کی چھٹیاں تو ختم ہوگئی تھیں 15 جولائی۔
اب 7 اگست سے بیٹی کے سکول بھی کھل جائیں گے۔
 

جاسمن

لائبریرین
کیا پاکستان میں گرمیوں کی چھٹیاں جون کے آغاز سے ستمبر کے آغاز تک نہیں ہوتیں؟
نہیں۔ عام طور پہ جون سے اگست کے وسط تک جاتی ہیں۔ لیکن ہر مرتبہ تھوڑی بہت تبدیلی ہوجاتی ہے۔ گرمی کی شدت اور رمضان کی وجہ سے۔
پرائویٹ اداروں کو بھی پچھلے سال سے حکومت کی طرف سے اس پابندی کا سامنا ہے کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ چھٹیاں کریں۔
تاہم کچھ ادارے سمر کیمپ کے نام پہ کھل جاتے ہیں۔
 
Top