بے الف اذان
محفلین
پچھلے کئی ماہ سے یہ مصرعہ میرے ذہن میں کھلبلی مچا رہا تھا ! اب ذہن کو آرام ہے ۔
مجھے اپنے مصرع کے معیار پر شک تھا لیکن سراہنے کا شکریہ
پچھلے کئی ماہ سے یہ مصرعہ میرے ذہن میں کھلبلی مچا رہا تھا ! اب ذہن کو آرام ہے ۔
مجھے اپنے مصرع کے معیار پر شک تھا لیکن سراہنے کا شکریہ
میری طرف سے مصرع ہے۔۔۔۔
مجھے تم زہر لگتے ہو
لیکن ایک بات سمجھ نہیں آئی ! "معرضِ وجود" میں آنے والا شعر کس کی جھولی میں جائے گا؟ "وہ" جس نے مصرعہ دے کر شعر کی بنیاد رکھی ، یا "وہ" جس نے شعر کی تکمیل کی ۔ ۔ ۔
آپ احباب کی کیا رائے ہے ۔ ۔ ۔
" بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی" ۔ ۔ ۔یہ تو اس گرہ پر منحصر ہے
بقول جناب محمد یعقوب آسی صاحب ، اگر گرہ لگا کر مصرع چھین لیا تو، گرہ لگانے والے کا ۔۔
لیکن ایک بات سمجھ نہیں آئی ! "معرضِ وجود" میں آنے والا شعر کس کی جھولی میں جائے گا؟ "وہ" جس نے مصرعہ دے کر شعر کی بنیاد رکھی ، یا "وہ" جس نے شعر کی تکمیل کی ۔ ۔ ۔
آپ احباب کی کیا رائے ہے ۔ ۔ ۔
یہ کوئی نئی بات نہیں جنابِ ادب دوست !یہ تو اس گرہ پر منحصر ہے
بقول جناب محمد یعقوب آسی صاحب ، اگر گرہ لگا کر مصرع چھین لیا تو، گرہ لگانے والے کا ۔۔
یہ کوئی نئی بات نہیں جنابِ ادب دوست !
مثال کے طور پر میں نے آپ کے مصرعے پر گرہ لگائی تو وہ شعر جس سے میں نے مصرع لیا وہ آپ کا ہے اور جو میں نے کہا وہ میرا ہے؛ گرہ چاہے ڈھیلی لگی ہو چاہے کَس کے۔ گرہ لگانے میں حسن ہے یا قبح ہے اسے بھی تو میرے حساب میں جانا ہے نا! "بھئی واہ! گرہ کیا لگائی، مصرع چھین لیا" یا "کیا ریڑھ ماری ہے یار، اس سے تو بہتر تھا گرہ نہ لگاتے"۔
مصرع چھین لینے سے یہ قطعاً مراد نہیں کہ وہ مصرع آپ کا نہیں رہا۔ وہ آپ کا ہے! اسی لئے تو اس پر واوین لگاتے ہیں! اس کا درست مفہوم یہ ہے کہ: میں اپنے شعر میں مصرعے کو یوں کھپاؤں ( فٹ کروں) کہ ایسا لگے ہی نہیں کہ گرہ لگی ہے؛ ایسا لگے کہ یہ مصرع اس میرے کہے ہوئے شعر کا فطری حصہ ہے۔ اور ایسا بہت کم ہوتا ہے، ناممکن بہر حال نہیں ہے۔
شعر بہر حال اس کا ہوا جس نے مکمل کیا، مصرعہ آپ کا ہے آپ کا رہے گا۔ ہاں! اُس پر لازم ہے کہ مستعار مصرعے پر واوین لگائے۔ واوین لگانا دراصل شاعر کی طرف سے اعلان ہے کہ صاحبو! یہ مصرع مستعار ہے۔بہت خوب ! کافی حد تک بات واضح ہو گئی۔ لیکن ایک سوال اب بھی ذہن میں کھٹک رہا ہے اور وہ یہ کہ : مثال کے طور پہ میں نے یہاں ایک مصرع پیش کیا ( جو میرے شعر کا حصہ نہیں تھا ، محض ایک مصرع تھا ) اور پھر کسی صاحب نے گرہ لگائی اور شعر مکمل بھی ہو گیا، تو اُس صورت میں شعر کس کے حصے میں آئے گا؟
شعر بہر حال اس کا ہوا جس نے مکمل کیا، مصرعہ آپ کا ہے آپ کا رہے گا۔ ہاں! اُس پر لازم ہے کہ مستعار مصرعے پر واوین لگائے۔ واوین لگانا دراصل شاعر کی طرف سے اعلان ہے کہ صاحبو! یہ مصرع مستعار ہے۔
چلئے یوں کرتے ہیں۔ بلکہ صلائے عام ہے۔ میرا ایک (اکیلا) مصرعہ ہے۔
ع: ’’پھر وہی تلخ نوائی جو مرا حصہ ہے‘‘اس پر حسبِ سہولت پہلا یا دوسرا مصرع لگا کر شعر مکمل کیجئے۔
ع-ع-
آگے کنواں پیچھے کھائی
غالب کے مصرعے پر گرہ لگائیے
ہم بھی کیا یاد کریں گے کہ خدا رکھتے تھے
احباب کی اجازت کے بعد ایک مصرع میری طرف سے:
ع-بہت مغرور ہوتے جارہے ہو
آگے کنواں پیچھے کھائیع-
آگے کنواں پیچھے کھائی
شعر بہر حال اس کا ہوا جس نے مکمل کیا، مصرعہ آپ کا ہے آپ کا رہے گا۔ ہاں! اُس پر لازم ہے کہ مستعار مصرعے پر واوین لگائے۔ واوین لگانا دراصل شاعر کی طرف سے اعلان ہے کہ صاحبو! یہ مصرع مستعار ہے۔
چلئے یوں کرتے ہیں۔ بلکہ صلائے عام ہے۔ میرا ایک (اکیلا) مصرعہ ہے۔
ع: ’’پھر وہی تلخ نوائی جو مرا حصہ ہے‘‘اس پر حسبِ سہولت پہلا یا دوسرا مصرع لگا کر شعر مکمل کیجئے۔
پھر وہی لغزشِ مستانہ وہی طرزِ خطا
’’پھر وہی تلخ نوائی جو مرا حصہ ہے"
استادِ محترم گرہ پسند فرمانے کا شکریہ۔ سلامت رہیے۔شعریت اور معنویت میں یہ بہتر ہے۔
ہمارے دل میں آنا چاہتے ہیںایک شعر ہے
ع-
ابھی جن سے محبت کی نہیں ہے
ہمارے دل میں آنا چاہتے ہیں
اس پر گرہ لگائیے
ہمارے دل میں آنا چاہتے ہیں