فاروق احمد بھٹی
محفلین
ایک مصرعہ میری طرف سے
کیا عشق ایک زندگیء مستعار کا۔۔۔
یہ اقبال کا ہے غالباً؟ پہلے تو آپ خود گرہ لگائیں نا!ایک مصرعہ میری طرف سے
کیا عشق ایک زندگیء مستعار کا۔۔۔
جو حکم۔۔۔یہ اقبال کا ہے غالباً؟ پہلے تو آپ خود گرہ لگائیں نا!
اوکھا کم اے بھٹی صاحب!جو حکم۔۔۔
ہستی ہوئی ہے خاک مگر شوق کہہ رہا
"کیا عشق ایک زندگیِ مستعار کا"
کچھ سمجھ نہیں آئی کونسا کام مشکل ہے۔اوکھا کم اے بھٹی صاحب!
کچھ سمجھ نہیں آئی کونسا کام مشکل ہے۔
شعر کہنا؟
یا جو شعر کا مفہوم ہے وہ؟
بہت شکریہ استاد محترم اس حوالے سے میری معلومات میں ایک اچھا اضافہ کرنے کے لیے۔۔۔چھوٹی بحر میں بڑے مضامین لانا مشکل کام ہے۔ ایک بڑے مضمون کا ٹکڑا اُسی سطح کے مضمون کا متقاضی ہوتا ہے۔ دوسرا مصرع زبان و بیان اور فکری سطح پر مصرعِ موجود کے ہم پلہ ہو تب بات بنتی ہے۔ آپ کو یا تو مصرعِ موجود کی وکالت کرنی ہے یا اس کی نفی کرنی ہے، یا اس کو معانی کا مختلف زاویہ دینا ہے (اور اصل شاعر کے کہے کو نہیں دہرانا)۔ آپ کو مصرعِ موجود کی سطح پر جا کر سوچنا ہو گا۔ لفظیات میں بھی رعایت بننی چاہئے۔ اگر آپ کا واسطہ اقبال کے ایک عمیق و دقیق فلسفیانہ مضمون سے پڑ جائے تو؟ یہ مشکل اور بڑھ جاتی ہے۔
اس لئے عرض کیا تھا کہ "اوکھا کم اے"؛ کم از کم میرے لئے۔
نیرنگیءِ عالم کا یہ عالم، ارے توبہ
ایک کوشش ....سی ...توجہ کا طالب ...کیا عشق ایک زندگیء مستعار کا
نیرنگیءِ عالم کا یہ عالم، ارے توبہشعراء حضرات واپس تشریف لائیں۔۔۔اور گرہ لگائیں۔۔۔
پیر نصیر الدین نصیر کی دست نظر سے ایک مصرعہ طبع آزمائی کے لیے حاضر ہے۔۔۔۔
نیرنگیءِ عالم کا یہ عالم، ارے توبہ
جناب آسی صاحب ۔ جواب میں تاخیر کے لئے ازحد معذرت خواہ ہوں ۔ کچھ ذاتی الجھنوں نے اس طرف آنے نہیں دیا۔ آپ کا یہ سوال مجھ پر قرض تھا سو تاخیر سے ہی سہی جواب کے لئے یہاں حاضر ہونا پڑا ۔ اگر اپنے جواب کو ایک مصرع میں سمیٹوں تو یہ کہوں گی کہ : اڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئےمتفق! آپ کے مصرعے میں "رعایت" بہت عمدہ آئی ہے۔ حرف، سخن، قرض؛ سب ادا کرنے کے ہوتے ہیں۔
اپنے ادبی سفر کے بارے میں بھی کچھ بتائیے گا، کہ سنگِ راہ کہاں کہاں سنگِ میل بنے۔
عاطف علی شعر اچھا ہے!نیرنگیءِ عالم کا یہ عالم، ارے توبہ
ہر روز نئے پردہء سیمیں کا تماشا
ممنون ہوں ہما صاحبہ ۔ مگر وضاحت سےعاجز۔گویم مشکل وگر نگویم مشکل ۔یا یوں کہہ لیں کہ جومزاج یار میں آئے ۔البتہ نشاندہی کا بہر حال شکریہ۔
کیا بات ہے !! بہت اعلیٰ !ہے پردہء سیمیں پہ نیا روز تماشا
نیرنگیءِ عالم کا یہ عالم، ارے توبہ