ہم سب کی منزل قربت خدا ہے ...اور رہنمائی بھی اسی کی طرف سے ملتی ہے .......... خیال صحیفہ سجادیہ امام زین العابدین کے فرمودات سے لیا ہے
منزل قربتِ خدا، یعنی جنت ہے۔ اللہ کی طرف سے رہنمائی جنت کے حصول کے لئے ملی ہے۔ اللہ نے رہنمائی کے لئے رسول ہدایات دے کر بھیجے۔ تو رہنما انبیاء تھے۔ اللہ کا قرب اور جنت منزل۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
منزل قربتِ خدا، یعنی جنت ہے۔ اللہ کی طرف سے رہنمائی جنت کے حصول کے لئے ملی ہے۔ اللہ نے رہنمائی کے لئے رسول ہدایات دے کر بھیجے۔ تو رہنما انبیاء تھے۔ اللہ کا قرب اور جنت منزل۔ :)

.اصل منزل تو اس کا قرب ہوا نہ سر جی ...رہنمائی کے لئے انبیا آے.... بھیجا تو الله ہی ہے نا ....اب فرشتہ بارش برساتا ہے روح قبض کرتا ہے تو اسی کے حکم سے نا سر جی....بس میں نے ذرا شروع سے لیا ہے آپ اس کے نیچے سے لے رہے ہیں ...
 
بات آپ بھی ٹھیک کر رہے ہیں، کہہ میں بھی غلط نہیں رہا۔
آپ کی بتائی ہوئی منزل کو اس انداز سے منزل اور رہنما ایک ہی ہونے کی واحد مثال کہا جا سکتا ہے۔
خیر بات موضوع سے ہٹ رہی ہے۔ اچھے شعراء کے اشعار کا انتظار کرتے ہیں۔ :)
 
شکیب

محفلین
السلام علیکم!
نہایت دلچسپ سلسلے میں میری بھی شرکت، ایک مصرع حاضر ہے، گرہ لگائیے۔ یہ بڑا دلچسپ ہوگا۔
مصرع ہے شکیب جلالی کا

کہتے ہیں:
آئینہءِ جذباتِ نہاں ہیں تری آنکھیں

دوسرے احباب سے پہلے خود میں گرہ لگاتا ہوں تاکہ شکوہ نہ رہے۔

تو لاکھ چھپا رنج و الم زیرِ تبسم
آئینہءِ جذباتِ نہاں ہیں تری آنکھیں
-شکیب احمد-
 
شکیب

محفلین
آپ ان کا مکمل شعر بھی شئر کر دیں۔ کہیں ہمارے اور ان کے خیالات میں ہم آہنگی نہ آ جائے۔
ویسے تو
ع: ہم آہنگی میں بھی اک چاشنی ہے اختلافوں کی
پھر بھی صرف آپ کے لیے :Dمکمل شعر

آئینۂ جذباتِ نہاں ہیں تری آنکھیں
اک کارگہِ شیشہ گراں ہیں تری آنکھیںٍ
 
شزہ مغل

محفلین
ذاتی طور پر اس مصرع کے مرکزی خیال سے متفق نہیں۔ رہنما کا مطلب ہی منزل کا راستہ دکھانے والا ہوتا ہے، وہ خود ہی منزل کیسے بن بیٹھے۔ :)
یہی تو بات ہے جناب۔ ہر بات دلائل کی کسوٹی پر پرکھنے کیلئے نہیں ہوتی۔ اگر رہنما منزل نہیں ہو سکتا تو درد بھی دوا نہیں ہو سکتا برادرِ محترم
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مصرع بہت پرانا ہے مگر بہت آسان نہیں سنا ہے ناسخ کے کسی شاگرد نے اس پر سہہ غزلہ کہی تھی۔ کیا قدرتِ کلام رہی ہوگی۔ ہماری تو چند اشعار میں ہی جان نکل گئی تھی۔۔۔ خیر مصرع یوں ہے ..
ع
ایک بندش۔۔۔۔۔
طوف ِ جمال یار کا سودا ہے سر میں کیا ؟
کیوں گھوم کر نکلتے ہیں سر پر ہرن کے سینگ[]
 
اکمل زیدی

محفلین
دیکھا شاعری شاعر حضرات ہی کر سکتے ہیں، خالی خولی مفکر نہیں۔

مفکر کبھی خالی خولی نہیں ہوتا کیونکے وہ مفکر ہوتا ہے ...شاعر خیال لاتا ہے مفکر فکر لاتا ہے اور فکر خیال سے زیادہ اثر پذیر اور طاقتور ہوتی ہے ..اور اگر شعر میں ڈھل جائے تو کیا ہی بات ہے ...جیسے علامہ اقبال مفکر شاعر کیا فکر ہے اور کیا کس خوبصورتی سے شعری قالب میں ڈھالا گیا ہے ..

عجب مذاق ہے اسلام کی تقدیر کے ساتھ
کٹا حسین (ع) کا سر نعرہ تکبیر کے ساتھ
 
اکمل زیدی

محفلین
بات آپ بھی ٹھیک کر رہے ہیں، کہہ میں بھی غلط نہیں رہا۔
آپ کی بتائی ہوئی منزل کو اس انداز سے منزل اور رہنما ایک ہی ہونے کی واحد مثال کہا جا سکتا ہے۔
خیر بات موضوع سے ہٹ رہی ہے۔ اچھے شعراء کے اشعار کا انتظار کرتے ہیں۔ :)
آپ کی بات آپ کے شروع کے جملے( کوما ) تک مکمل ہوچکی تھی باقی اضافی بھی دے دیا آپ نے ....اور اطلاعن عرض ہے میں نے مثال نہیں دی ایک حقیقت کی طرف نشاندہی کی ہے ...
 
مفکر کبھی خالی خولی نہیں ہوتا کیونکے وہ مفکر ہوتا ہے ...شاعر خیال لاتا ہے مفکر فکر لاتا ہے اور فکر خیال سے زیادہ اثر پذیر اور طاقتور ہوتی ہے ..اور اگر شعر میں ڈھل جائے تو کیا ہی بات ہے ...جیسے علامہ اقبال مفکر شاعر کیا فکر ہے اور کیا کس خوبصورتی سے شعری قالب میں ڈھالا گیا ہے ..

عجب مذاق ہے اسلام کی تقدیر کے ساتھ
کٹا حسین (ع) کا سر نعرہ تکبیر کے ساتھ
محترم میرا اشارا اپنے جیسے لوگوں کی طرف ہے، مفکر خالی خولی نہیں ہوتا، لیکن جو اپنے آپ کو مفکر سمجھے وہ خالی خولی ہی ہوتا ہے، باقی شاعری کے لئے شاعر ہونا بہرحال ضروری ہے۔ شاعر مفکر ضرور ہوتا ہے، مفکر کا شاعر ہونا ضروری نہیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
اپنے آپ کو مفکر سمجھے وہ خالی خولی ہی ہوتا ہے،
لیکن اگر کوئی کسی بھرے ہوئے مفکر کی فکر پیش کرے تو کج بحثی ویسے ہے دم توڑ دینی چاہیے۔۔

باقی شاعری کے لئے شاعر ہونا بہرحال ضروری ہے۔ شاعر مفکر ضرور ہوتا ہے، مفکر کا شاعر ہونا ضروری نہیں۔
اس میدان میں تو ہم آپ کے پہلے ھی معترف ..ہیں سر جی ..یہاں میں سو فیصد متفق ہوں آپ سے ...
 
یہ اقبال کا ہے ہی نہیں ، ملے گا کیسے ؟
علامہ اقبال نے نہایت خوبصورتی اور کمال سے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پھر نجانے کیوں ان کی اپنی شاعری کے بجائے ان سے منسوب اشعار شئر کرتے ہیں۔
 
Top