تعارف گر اجازت ھو،!!!!!

انکل جی اپ کو میرے بھیجے ہوئے باداموں‌کی اشد ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔:grin:

بتایا تو تھا میں روز ایک سیب کھاتی ہوں اس لیے کوئی ڈاکٹر میرے قریب پھٹک بھی نہیں سکتا۔پپو بھائی سمیت:grin:

کیا زینب جی کے خوابوں میں باداموں کے باغات ھیں، جو ھر ایک بھیجتی رھتی ھیں، مگر ملتے کسی کو بھی نہیں،!!!!!!
 

پپو

محفلین
میں آپے اسی تھانے دی شپائن آں۔۔۔۔۔۔۔۔تسان کولوں میں ڈردی تاں نیئں۔۔۔۔۔۔۔

کاکی تینوں ڈرن دی کی لوڑ اے اج کل عورتاں دے حقوق تے انیاں تنظیماں آ گئیاں نے کہ بندہ وی اپنی بڈی کولوں پُچھ کے ادھر اُدھر ویکھ دا وے کے کسے نے ویکھیا تے نئیں۔
تے ہن تے صورتحال ایتھے تک خراب ہو گئی اے کہ جے ایہہ تنظیماں آکھان تے بندے نو اپنی بڈی تو وی بہن آکھنا پے جاوے۔


تسیں خوش رہو جی توانوں‌ کادا ڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ ایسی بات ہے عبد الرحمن بھائی۔ وہ کیا کہتے ہیں کہ " خیالی پُلا پکانا تے مصالحہ کھٹ کی پانا "
 

چاند بابو

محفلین
شمشاد بھائی،!!!!
شکریہ آپ نے کلئیر کردیا، ورنہ میں تو گیا تھا کام سے،!!!!!
میں تو واقعی ڈر گیا ھے، چاند بابو واقعی ایک پکے منجھے ھوئے تھانیدار لگتے ھیں،!!!!!!
مذاق میں وہ اتنا تھانیداری کا رعب جھاڑتے ھیں، اور حقیقت میں تو وہ بندے کو تو نہ جانے کہاں سے کہاں توڑ تک پہنچا دیتے ھوں گے،!!!!

خوش رھیں،!!!!!


ارے نہیں جناب عبدالرحمٰن صاحب میں کوئی ایسا ویسا تھانیدار نہیں ہوں پڑھا لکھا پوری دس جماعتیں پاس کر کے ڈائریکٹ حوالدار بھرتی ہوا ہوں۔
جناب آپ سے ہمیں بڑی شکایت ہے آپ ہمارے تھانے میں تشریف لائے اور بغیر بتائے واپس آ گئے ہمیں بتاتے ہم آپ کی کوئی خاطر تواضع کرتے کوئی ٹہل سیوا کرتے اپ کو ڈرائنگ روم کی سیر کرواتے۔
جناب آپ دوبارہ تشریف لائے گا اور مجھے ضرور بتائے گا میں آپ کا شدت سے منتظر ہوں۔ اگر خود نہیں‌آسکتے تو مجھے بتایئے میں‌دو چار بندے بھیج دوں گا آپ کو اٹھا کر لے آئیں‌گے۔
 
ارے نہیں جناب عبدالرحمٰن صاحب میں کوئی ایسا ویسا تھانیدار نہیں ہوں پڑھا لکھا پوری دس جماعتیں پاس کر کے ڈائریکٹ حوالدار بھرتی ہوا ہوں۔
جناب آپ سے ہمیں بڑی شکایت ہے آپ ہمارے تھانے میں تشریف لائے اور بغیر بتائے واپس آ گئے ہمیں بتاتے ہم آپ کی کوئی خاطر تواضع کرتے کوئی ٹہل سیوا کرتے اپ کو ڈرائنگ روم کی سیر کرواتے۔
جناب آپ دوبارہ تشریف لائے گا اور مجھے ضرور بتائے گا میں آپ کا شدت سے منتظر ہوں۔ اگر خود نہیں‌آسکتے تو مجھے بتایئے میں‌دو چار بندے بھیج دوں گا آپ کو اٹھا کر لے آئیں‌گے۔

چاند بابو،!!!!!!

بہت بہت شکریہ، آپ کی دعوت کا،!!!!!

آپکی ڈرائینگ روم کی سیر تو ھم نے ویسے ھی خاموشی سے کرلی تھی، اگر ھم اپنا تعارف کراتے تو کہیں واقعی آپ ھماری خاطر توضع میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھتے، اور اس قسم کی ٹہل سیوا سے کچھ مجھے پرہیز بھی ھے اور خوامخواہ آپکو زحمت آٹھانی پڑتی، ویسے بھی آج کل مجھے میٹھے اور چکنائی سے ڈاکٹر نے منع کیا ھوا ھے،!!!!

ارے آپ اپنے بندوں کو تکلیف مت دینا،!!!!! کیونکہ کہیں وہ یہاں مجھے لینے آئیں اور وہاں کہیں ایسا نہ ھو کہ آپ کے تھانے میں ڈاکہ پڑجائے، کیونکہ آج کل ڈاکوں نے جل جانے کے خوف سے پبلک میں جانے کا ارادہ ترک کررھے ھیں اور اب لگتا ھے کہ شاید وہ تھانے کی طرف رخ کرنے کا ارادہ کررھے ھیں، کیونکہ تھانے میں ھی خاص مال چھپر کیا ھو تا ھے، ذرا احتیاط سے کام لیجئے گا، کیونکہ مجھے آپ سے بہت ھمدردی ھے،!!!!!!!

خوش رھیں اور اپنے تھانے میں ھی اپنی جیبیں بھرتے رھیں،!!!!!!
 
کچھ ایسی بات ہے عبد الرحمن بھائی۔ وہ کیا کہتے ہیں کہ " خیالی پُلا پکانا تے مصالحہ کھٹ کی پانا "

خیالی پلاؤ کے ساتھ کچھ لوگ تو مٹھائی کی دکان پر دادا جان کی فاتحہ بھی دلا دیتے ھیں، اور کبھی کبھی تو کسی کی شادی پر بلاؤہ کسی کا اور چلا کوئی اور جاتا ھے، لڑکے والے پوچھیں تو اشارا دلہن کی اماں کی طرف، اور اگر لڑکی والے پوچھیں تو اشارا دولہا کے اباجی کی طرف،!!!!!!
 
کاکی تینوں ڈرن دی کی لوڑ اے اج کل عورتاں دے حقوق تے انیاں تنظیماں آ گئیاں نے کہ بندہ وی اپنی بڈی کولوں پُچھ کے ادھر اُدھر ویکھ دا وے کے کسے نے ویکھیا تے نئیں۔
تے ہن تے صورتحال ایتھے تک خراب ہو گئی اے کہ جے ایہہ تنظیماں آکھان تے بندے نو اپنی بڈی تو وی بہن آکھنا پے جاوے۔


تسیں خوش رہو جی توانوں‌ کادا ڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تسی تے بالکل سچ آکھیا ھے جناب، آج کل تے کڑیوں دا زمانہ ھے گا،!!!!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
صاحب جہاں تین چار سو مہمان اکٹھے ہوں وہاں چند ایک کو کون پوچھتا ہے۔
سلسلہ یوسفیہ کے پیر و مرشد فرماتے ہیں کہ بعض دفعہ تو ایک گلی میں شادی اور دوسری گلی میں کسی کا چہلم ہو رہا ہوتا ہے اور ایک کا مہان غلطی سے دوسری تقریب میں شرکت کر رہا ہوتا ہے۔
 
ھلدی لگے نہ پھٹکڑی اور رنگ بھی چوکھا"!!!!!!!

صاحب جہاں تین چار سو مہمان اکٹھے ہوں وہاں چند ایک کو کون پوچھتا ہے۔
سلسلہ یوسفیہ کے پیر و مرشد فرماتے ہیں کہ بعض دفعہ تو ایک گلی میں شادی اور دوسری گلی میں کسی کا چہلم ہو رہا ہوتا ہے اور ایک کا مہان غلطی سے دوسری تقریب میں شرکت کر رہا ہوتا ہے۔

اگر آپ اچھے لباس میں کسی محفل میں بھی بن بلائے چلے جائیں جہاں ٹکٹ یا اجازت نامے کی ضرورت نہ ھو، وھاں پر تو کوئی پوچھتا ھی نہیں،!!!! اسی موضوع پر کچھ ایک اپنے جان پہچان کے دوست کے بارے میں کچھ کہنے کی سچی مچ جسارت کرنا چاھتا ھوں، گر اجازت ھو،!!!!!!!!!

ھمارے ایک اچھے مہربان دوستوں میں سے ایک دوست ھیں، انہوں نے تو یہ اپنی عادت ھی بنالی ھے، وہ تو بغیر بلائے بمعہ اپنی پوری فیملی کے ساتھ کسی نہ کسی شادی کی تقریب میں بن ٹھن کر پہنچ جاتے ھیں، اور باقائدہ کھانے میں اگر کوئی اچھی چیز ھو تو آھستہ آھستہ بچوں کے توسط سے کھانا انکی گاڑی مین پارسل بھی بہت ھی صفائی کے ساتھ ھوجاتا ھے،!!!!!!

پوچھنے پر کہا جاتا ھے کہ بھئی کیا کیا جائے مجبوری ھے اتنا بڑا کنبہ ھے، مہنگائی کا زمانہ ھے، اور پھر گاڑی جو قسطوں میں خریدی ھے، اسکی قسطیں بھی تو اتارنی ھیں، اور پھر اسکول کی بچوں کی فیسیں بھی وقت پر ادا نہ کریں تو مزید جرمانہ لگ جاتا ھے، اور پھر ساتھ ھی سالے اور سالیوں کے خرچے بھی تو پورے کرنے ھیں، کیا کریں اتنی چھوٹی سی تنخواہ میں گزارا بھی تو نہیں ھوتا، ارے اب تو گھر میں ایک نیا مہمان بھی تو آنے والا ھے اور اس کے لئے بھی تو پیشگی انتظام کرنا ھے، کیا کریں بھئی اس مہنگائی کے دور میں تو کچھ نہ کچھ پارٹ ٹائم کام نکالنا پڑتا ھے،!!!!!!

ان کی اس تقریر کے بعد میں نے پوچھا کہ بھئی یہ سب تو پیٹ میں چلاجاتا ھے تو خرچے کیسے پورے ھوتے ھیں،!!!!!
انہوں نے بھی تنک کے جواب دیا، کہ،!!!! میں تو کوشش کرتا ھوں کہ تنخواہ پوری کی پوری ھی بچ جائے، اور پھر اپنے بہت سے دوست لوگ بھی مہربان ھیں، میں تو روزانہ پانچ آدمیوں کو اپنی گاڑی میں ھر ایک کو انکے دفتر پہنچاتا ھوا اپنے دفتر پہنچ جاتا ھوں اور انہی آدمیوں کو واپسی میں اپنے دفتر سے فارغ ھوکر ھر ایک کے دفتر سے لیتا ھوا آتا ھوں اور ھر ایک سے 1000 روپیہ ماھانہ لے لیتا ھوں اس طرح 5000 روپے اکھٹے ھوجاتے ھیں، ثواب کا ثواب مل جاتا ھے اور کچھ گھر کے خرچے کیلئے بھی پیسے مل جاتے ھیں اور اب تو یہ سوچ رھا ھوں کہ بڑی وین لے لوں، کیونکہ اب روز بروز لوگ مجھ سے میرے ساتھ جانے کی فرمائیش بھی کررھے ھیں، اس سے میری کچھ آمدنی میں بھی آضافہ بھی ھوجائے گا، اور پھر بڑی گاڑی کی تو قسطیں بھی زیادہ ھوتی ھیں،!!!!

میں نے پھر حیرانگی سے پوچھا کہ،!!!!بھائی آپ کی تنخواہ کیا ھے، آپ کا موبائل بھی ماشااللٌہ بہت اچھا ھے، آپ تو بہت ھی نفیس لباس پہنتے ھو، اور گھر بھی آپ نے بہت اچھا ڈیکوریٹ کیا ھوا ھے، خاص طور سے آپ کے گھر کی کراکری تو بہت ھی زیادہ قیمتی نظر آتی ھے، آپکے بچے بھی انگلش اسکول میں پڑھتے ھیں، یہ سب آپ کس طرح مینیج کر لیتے ھیں،!!!!!!

انہوں نے جواباً تھوڑا غصہ میں کہا کہ،!!!!! یار کمال کرتے ھو، تم تو میرا اخبار والوں کی طرح انٹرویو لے رھے ھو، چلو پھر بھی جواب دے ھی دیتا ھوں، پہلے تو میری تنخواہ کا سوال تھا، ایک پرانی کمپنی ھے دن بھر ان کے ساتھ مغزماری کرکے 20 ہزار روپے تنخواہ کے اینٹھ ھی لیتا ھوں، اور انکی کچھ مارکیٹنگ کے ساتھ انکے مہمانوں کو ادھر ادھر اپنی گاڑی میں پہنچا کر الگ سے روز کا تقریباً سات آٹھ سو روپے کھینچ تان کر نکال ھی لیتا ھوں، اس کے علاوہ ایک پٹرول پمپ سے مجھے بلامعاوضہ سی این جی گیس اور ضرورت پڑنے پر پٹرول بھی مل جاتا ھے، اسکے لئے اس کمپنی نے مجھے کارڈ بھی جاری کیا ھوا ھے، جس کابل کمپنی ھی ادا کرتی ھے، اس کمپنی کا پبلسٹی اور ایڈورٹائزنگ سے تعلق ھے، زیادہ تر ماڈل گرلز اور اداکار لوگوں اور دوسرے مہمانوں کو انکے گھر سے لانا اور لے جانا بھی پڑتا ھے اور ھر ایک کو لآنے لے جانے کیلئے میں فی کس ان سے فاصلے کی نسبت کرایہ بھی وصول کرتا ھوں، اور کبھی کبھی وہ لوگ مجھے بخشش بھی دے دیتے ھیں، اس طرح کمپنی کو انکے ٹرانسپورٹ کے اضافے خرچ سے بچا بھی لیتا ھوں، !!!!!

دوسرا سوال موبائیل کا ھے، یہ بھی آج کل کے دور کی ضرورت بن چکا ھے، مجھے لوگوں کو لانے لے جانے کیلئے ان سے وقت اور جگہ کا تعین کرنے میں آسانی ھوتی ھے، کبھی کبھی ٹریفک میں پھنس بھی جاتا ھوں یا کسی اور کو چھوڑنے میں اگر لیٹ ھوجاؤں تو دوسرے صاحب کو بول بچن اسی موبائیل کے ذرئیے ھی دے کر اور معذرت کرکے، ان کو کچھ دیر سے ھی اٹھا لیتا ھوں، اس کے علاوہ لباس کو میں مختلف جگہوں اور مختلف تقریبات کیلئے وہاں کی مناسبت سے ھمیشہ تیار رکھتا ھوں دو تین مختلف کپڑوں اور جوتوں کے جوڑے تو میری گاڑی میں ھی پیک رھتے ھیں اور یہ سب میں گھر پر ھی رات کو سونے سے پہلے ھی تیار کر لیتا ھوں، ساتھ شیونگ اور میک اپ کا سامان بھی ساتھ ھی رکھتا ھوں، اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قریبی دوست کے یہاں جاکر کپڑے تبدیل بھی کر لیتا ھوں، اس طرح وقت کی بچت بھی ھوجاتی ھے اور اپنا کام بھی ھوجاتا ھے،!!!!!

مزید انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتا ھوا کہا کہ،!!!!! آپ کو تو پتہ ھی ھے کہ مجھے بڑے بڑے ھوٹلوں میں جانا پڑتا ھے اور مہمانوں کو انکے کمروں سے لے کر کسی نہ کسی میٹنگ میں لے جانا ایک میری اور بعض اوقات تو کمپنی کے کام سے گورنمنٹ کے دفتروں کے بھی چکر لگانے پڑتے ھیں، اس طرح اچھے کپڑوں اور جوتوں کی وجہ سے ایسی جگہوں پر ضرورت ھوتی ھے، اس سے کوئی شک بھی نہیں کرتا اور مجھے تو ویسے بھی ھوٹلوں، شادی کی تقریبات اور افسروں کے دفاتر میں استعمال کی ھوئی خوبصورت اور قیمتی کراکری کے کلکشن کو جمع کرنے کا بھی شوق بھی پورا ھو جاتا ھے، اور میچ کرکے ڈنر سیٹ بھی ایک آدھ بن ھی جاتا ھے، ایک تو انہیں لے جانے کیلئے کوئی زیادہ مشکل بھی نہیں ھوتی، کیونکہ میرے ساتھ ھمیشہ چھوٹا سا میرا سفری دستی بیگ جو ھوتا ھے،!!!!!!!

میں کوئی اور سوال کرتا تو پھر انہیں کوئی بات یاد اگئی، کہنے لگے کہ،!!!!! دیکھو ‌آج کل کے دور میں شرافت اور ایمانداری سے آپ کہیں بھی گذارا نہیں کرسکتے، تم بھی تو سعودی عرب میں ھو، اور اب تک تم نے اپنے لئے، بچوں کے لئے کیا کیا، کچھ بھی نہیں، میں صرف تم سے ھی کچھ کہہ کر اپنی بھڑاس نکال لیتا ھوں کیونکہ مجھے پتہ ھے کہ تم شریف آدمی ھو، اور میرے لئے کوئی بدنامی کا باعث نہیں بنو گے،!!!!!

اور پھر آخر میں کہا کہ!!!!! میرے اور بھی سائڈ بزنس ھیں، لیکن ایک خاص اور جو مستقل دھندہ ھے وہ میں بتانا چاھوں گا اگر تمھارے پاس کچھ وقت ھو تو،،!!!! میں نے کہا کہ!!!!! بھئی تمھاری باتیں تو بہت ھی مزیدار اور چٹپٹی ھیں اور مجھے تو ویسے بھی ایسے موضوعات درکار ھیں، لکھنے کیلئے، مگر یقین کرو کہ اس میں تمھارا نام نہیں آئے گا،،!!! اس نے بہت ھی اطمنان سے کہا کہ،!!!! مجھے اس بات کی فکر بھی نہیں ھے، میں ایسا کوئی نشان ھی نہیں چھوڑتا جس سے کوئی میری بدنامی یا پکڑ ھو، ویسے بھی میں تو لوگوں کی نظر میں ایک شریف النفس ھوں،!!!!!میں نے کہا کہ!!! وہ جو تم ابھی ایک خاص دھندے کا بتانے والے تھے،!!!!!

ھاں وہ تو بھول ھی گیا،!!!! بس ایک درخواست ھے کہ اپنے محلے میں کچھ اپنی عزت بنی ھوئی ھے، کچھ اس بات کا خیال کرنا ورنہ تو وہاں کے لوگ مجھے کبھی بھی اپنی تقریبات میں دعوت نہیں دیں گے، ویسے کوئی اگر کسی تقریب میں بلائے یا نہ بلائے میں تو فوراً ھی بغیر بلائے ھی پہنچ جاتا ھوں بمعہ اپنی فیملی کے ساتھ اور وہ تو اپنے محلے دار ھیں، میں تو غیروں اور انجان لوگوں کی تقریبات میں بھی گھس جاتا ھوں، مگر ایک بات ھے غیروں اور انجان لوگوں کی تقریبات میں جانے سے مجھے کوئی مشکل پیش نہیں آتی جتنا کہ اپنے جاننے والوں کی تقریب میں میں مجھے ڈر لگتا ھے، لیکن پھر بھی اوپر والا ھر جگہ اپنی عزت رکھ ھی لیتا ھے،!!!!!!

ارے معاف کرنا پھر اصل خاص بات تو رہ ھی گئی،!!!! وہ میں کہہ رھا تھا کہ میں روزانہ جتنا مجھ سے ھوسکتا ھے، دفتروں میں خاص خاص لوگوں کو انکے دفتروں میں لنچ پیک پہنچانے کا بھی انتظام بھی کرتا ھوں، جہاں سے بھی فی کس ایک اچھی خاصی آمدنی ھوجاتی ھے، میرے پاس چند کھانا گرم رھنے کے ٹفن کیرئر بھی ھیں، جنہیں میں روزانہ ھر مختلف چیزیں پکی پکائی جو گذشتہ رات کو جمع کی ھوتی ھیں رات کو فرج میں فریز کردیتا دیتا ھوں اور صبح بیگم کی مدد سے گرم کر کے مختلف لنچ کے ٹفن کیرئر میں ڈال کر ھر ضرورت مند کے دفتر تک پہنچاتا ھوں اور واپسی پر خالی ٹفن کیرئیر جمع کرکے گھر بھی لے اتا ھوں دوسرے دن کی تیاری کیلئے، آج کل تو ویسے ھی کسی دن بھی تقریبات میں ناغہ نہیں ھوتا، اور ساتھ ھی روز کچھ اپنا بھی بہترین ڈنر ھوجاتا ھے اور دوسروں کی خدمت کا بھی موقع مل جاتا ھے، کبھی کبھی ایسا بھی ھوتا ھے کہ اگر کچھ انتظام نہیں ھو سکا تو رات کو اکثر بڑے بڑے ھوٹلوں میں بھی کچھ نہ کچھ جگاڑ لگایا ھوا ھے، وہاں سے بھی اکثر بچے ھوئے کھانے کو اکثر مہربان لوگ ضایع ھونے سے بچا لیتے ھیں، پھر اگر وقت نہ ملا تو بیگم کی مجبوراً مدد لینی پڑتی ھے، کچھ نہیں تو آج کچھ دال ھی چڑھا دو کل کے لئے،!!!!!!!!!!!!!!!

میں تو حیران ھی ھو گیا کہ وہ تقریباً کھا پی کر بھی اور سارے خرچے دور کرنے کے بعد بھی پچاس ہزار مہینے کے بچا لیتا ھے، اور میں نے اس سے پھر پوچھا کہ کمال ھے یار تمھیں کہیں بھی پکڑے جانے کا ڈر نہیں ھوتا اس نے مجھے بڑی ڈھٹائی سے جواب دیا کہ،!!!! یار تم خود بتاؤ کہ پچھلے ھفتہ تمھارے یہاں ھی ایک شادی کی تقریب تھی، میں بمعہ فیملی کے پہنچا تھا کیا تمھیں کچھ پتہ چلا،!!!!!!!!!

اور یہ کہتا ھوا وہ فوراً ھی اٹھا کہ،!!!! بھئی پیسا کمانا آج کل کی مہنگائی کے دور میں بہت مشکل ھے، اور بھئی اب تو ایک بہت اچھا گزارے کیلئے گھر بھی تو بنانا ھے، اب جب اگلی دفعہ آؤ گئے تو مجھے نئے گھر کی مبارکباد ضرور دینا اور ایک کسی نئے کاروبار کے بارے میں بھی ضرور بتاؤں گا جو ابھی زیر غور ھے،!!!!!!!

واہ بھئی واہ کیا کہنے میرے دوست کے کاروبار کے کہ،!!!!!! "ھلدی لگے نہ پھٹکڑی اور رنگ بھی چوکھا"،!!!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
صاحب آپ کی بات سے ایک بات یاد آئی۔ کسی نے ملا دو پیازہ سے پوچھا تھا کہ مُلا زندگی میں کبھی حرام بھی کھایا، تو اس نے بڑا سوچ سوچ کر جواب دیا کہ ہاں ایک دفعہ کھایا تھا۔ پوچھا کب اور کیسے کھایا تو کہنے لگے کہ بہت زیادہ بارش تھی، موسم بہت خراب تھا، باہر نہ جا سکا اور گھر میں پکا کر کھانا پڑا۔
 
ذمہ داریاں ایک محب وطن کی،!!!!!!!

صاحب آپ کی بات سے ایک بات یاد آئی۔ کسی نے ملا دو پیازہ سے پوچھا تھا کہ مُلا زندگی میں کبھی حرام بھی کھایا، تو اس نے بڑا سوچ سوچ کر جواب دیا کہ ہاں ایک دفعہ کھایا تھا۔ پوچھا کب اور کیسے کھایا تو کہنے لگے کہ بہت زیادہ بارش تھی، موسم بہت خراب تھا، باہر نہ جا سکا اور گھر میں پکا کر کھانا پڑا۔

بہت خوب زبردست شمشاد بھائی،!!!!
 
شمشاد بھائی،!!!! باقی لوگ کہاں بھاگ گئے،!!!!!

پپو ڈاکٹر،!!!!! زینب جی اور کیا نام ھے تھانیدار صاحب کا، ھاں چاند بابو،!!!! سب کے سب ایسے غائب ھیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ،!!!!!!!

میرا ان تینوں سے اتنا دل لگ گیا تھا، ایسا لگتا تھا کہ میں اپنوں میں بیٹھا ھوں، باتیں کر کے کچھ سکوں سا ملتا تھا، لیکن اب کئی دنوں سے ان سب کی آمد شاید کہیں اور ھو گئی ھے، شاید اس لئے اس لڑی کو خیرباد کہہ دیا ھے، اور اب میں یہاں بے چین انتظار میں اس لڑی کو بار بار دیکھتا ھوں،!!!!!

خوش رھیں،!!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
سید بھائی یہ تو آپ کے تعارف کا دھاگہ ہے۔ آپ بھی ذرا گھوم پھر کر دوسرے زمروں میں اپنی آمد کا ثبوت دیں۔
 

پپو

محفلین
شمشاد بھائی،!!!! باقی لوگ کہاں بھاگ گئے،!!!!!

پپو ڈاکٹر،!!!!! زینب جی اور کیا نام ھے تھانیدار صاحب کا، ھاں چاند بابو،!!!! سب کے سب ایسے غائب ھیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ،!!!!!!!

میرا ان تینوں سے اتنا دل لگ گیا تھا، ایسا لگتا تھا کہ میں اپنوں میں بیٹھا ھوں، باتیں کر کے کچھ سکوں سا ملتا تھا، لیکن اب کئی دنوں سے ان سب کی آمد شاید کہیں اور ھو گئی ھے، شاید اس لئے اس لڑی کو خیرباد کہہ دیا ھے، اور اب میں یہاں بے چین انتظار میں اس لڑی کو بار بار دیکھتا ھوں،!!!!!

خوش رھیں،!!!!!
جناب ادھر آنا تو ایسے ہی ہے جیسے ہم روز آپ کے گھر آئیں اب آپ کو چاہے اس شہر اردو محفل میں گھومیں پھریں ہم آپ کو ضرور کسی موڑ کسی گلی یا دفتر میں ملیں گے یہ تھریڈ آپ کے تعارف کا تھا اور میرا خیال ہے جان پہچان ہوگئی اب آپ جدھر بھی ہونگے ہم آپ کو پہچان لیں گے
زنیب بھی ادھر کہیں گھوم رہی ہو گی اور تھانیدار صاحب اج کل OSDیعنی آفیسر اون سپشیل ڈیوٹی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
سید بھائی یہ تصویر جو اوتار میں‌ لگائی ہے کب کی ہے؟ جب کالج میں داخل ہوئے تھے تب کی لگ رہی ہے۔
 
سید بھائی یہ تو آپ کے تعارف کا دھاگہ ہے۔ آپ بھی ذرا گھوم پھر کر دوسرے زمروں میں اپنی آمد کا ثبوت دیں۔

شمشاد بھائی،!!!!!

شکریہ،!!!!!

ابھی فی الوقت میں اپنی بھولی بسری یادوں میں گم ھوا ھوں، اسکی دوبارہ سے ترتیب کرکے نئے باب کے مختلف ادوار کی کہانیوں کی مناسبت سے نام تجویز کرتا ھوا جارھا ھوں، جس مں ایک اچھا خاصہ وقت لگ جاتا ھے، اس لئے کہیں دوسری طرف دیکھنے کا موقعہ نہیں مل پاتا، دل تو بہت چاہتا ھے کہ اس خوبصورت محفل کی ھر لڑی کو دیکھوں، لیکن ساتھ ساتھ کچھ آفس کی مصروفیات بھی بہت زیادہ ھیں، اس کے علاوہ میں اپنی ایک اور لڑی "کلام ارمان" کو بھی وقت نہیں دے پارھا ھوں،!!!!!!

مجھے سب سے زیادہ آپکی یہ اردو کی محفل بہت ھی خوبصورت لگی،!!!!!!

خوش رھیں،!!!!!
 
جناب ادھر آنا تو ایسے ہی ہے جیسے ہم روز آپ کے گھر آئیں اب آپ کو چاہے اس شہر اردو محفل میں گھومیں پھریں ہم آپ کو ضرور کسی موڑ کسی گلی یا دفتر میں ملیں گے یہ تھریڈ آپ کے تعارف کا تھا اور میرا خیال ہے جان پہچان ہوگئی اب آپ جدھر بھی ہونگے ہم آپ کو پہچان لیں گے
زنیب بھی ادھر کہیں گھوم رہی ہو گی اور تھانیدار صاحب اج کل Osdیعنی آفیسر اون سپشیل ڈیوٹی ہیں

بہت شکریہ پپو جی،!!!!!
بس آج کل اپنی مصروفیات میں کچھ آفس کے معاملات ھیں اور "بھولی بسری یادیں" کو بھی نئے سرے سے ترتیب کرتا ھوا جارھا ھوں،!!!!!
آس لئے کچھ وقت نکالنا مشکل ھورھاھے،!!!!!

بہت جلد میں سب لڑیوں کے گرد چکر لگانا شروع کروں گا، اور اپنی بھی تحریروں کا اضافہ بھی کروں گا!!!!!


خوش رھیں،!!!!!
 
Top