تعارف گر اجازت ھو،!!!!!

تعبیر

محفلین
تعبیر جی،!!!!
یہ کس اجازت کی بات ھورھی ھے، کچھ سمجھ میں نہیں آیا، اگر اقتباس بھی ساتھ لگادیں تو جواب دینے میں آسانی ھوگی،!!!!!
شکریہ،!!!!!
خوش رھیں،!!!!!

جی میں نے عنوان کے حوالے سے کیا تھا جیسا کہ شمشاد جی نے بھی کہا ۔ اس کے علاوہ اس لیے بھی کہا کہ آپ ابھی تک صرف اس دھاگے میں ہیں یا پھر بھولی بسری یادیں میں۔ ہماری آپ سے بات چیت ہی نہیں ہو پائی ابھی تک :)
 
تعبیر جی،!!!!! بہت شکریہ،!!!!!
میں دونوں جگہ پر ھوں، چلئے پھر باتیں کرنا شروع ھوجاتے ھیں، کیسے مزاج ھیں!!!!!
 
شمشاد

لائبریرین
800 درہم بھی ہوئے تو کون سے اتنے زیادہ ہیں، میں اتنی چھوٹی موٹی بچت کو لفٹ ہی نہیں کرواتا۔
 
بس یاد سے آتے ہوئے پانچ کلو بادام لیتی آنا شاپنگ سنٹر سے۔

ارے بھئی یہ 5 کلو بادام کس کے لئے منگا رھے ھو، کیوں کیا،!!!!! خشک میوے کی دکان تو نہیں کھول لی ھے، یا دماغ کیلئے بادام کا حلوہ بنوانے کا ارادہ ھے،!!!!!
 
شمشاد

لائبریرین
سید بھائی ایسی بات نہیں ہے، وہ کیا ہے کہ اس نے دو کلو بادام مجھے بھجوانے کا وعدہ کیا ہوا، کب کیا تھا، اب تو یہ بھی یاد نہیں۔ پانچ کلو اس لیے لکھا ہے کہ پانچ کا کہوں گا تو کم ہوتے ہوتے دو کلو ہی پہنچ جائیں۔
 
آپ بھی کسی سے کم نہیں ھیں،!!!!!!
 
شمشاد

لائبریرین
کیا کروں سید بھائی یہ میرے ساتھ اتنی ہیرا پھیری کرتی ہے تو تھوڑی بہت مجھے بھی تو کرنی چاہیے ناں۔
 
پپو

محفلین
جب بادام مل جائیں تو گریاں نکال کے آدھی مجھے بھی بھجوا دینا شمشاد بھائی زینب باجی سے ٹکر لینے میں میں بھی آپ کے ساتھ تھا
 
شمشاد

لائبریرین
جی بالکل، کیوں نہیں، جیسے اس نے پہلے بھیجے تھے، ویسے ہی میں آپ کو بھیج دوں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
پنجابی کی ایک مثال ہے :

او دن ڈُبا جد کھوڑی چڑھیا کُبھا

زینب نے بھیجے اور سب نے کھائے۔
 
چاند بابو

محفلین
زینب کے حوالے سے تو مشکل ہے، ہاں اگر کوئی اور کہتا تو شاید میں مان بھی لیتا۔

اچھا جی ایک تو زینب بہنا آپ لوگوں کو ہر سال بادام بھیجنے کا وعدہ کرتی ہیں اور اوپر سے آپ اس کے بارے میں ایسی ایسی باتیں بناتے ہیں۔ یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ زینب بہنا ایسے لوگوں کو بادام بھیجنے کا کیا فائدہ جن کی سو سو باتیں بھی سننا پڑیں۔ رہنے دو ان دونوں کے اور سیدھے میری طرف ہی بھیج دو اور ہاں پانچ کلو بھی نہ بھیجو صرف دو کلو کافی ہوں گے۔

لو اب آپ دونوں بیٹھ کر پچھتاو اور خوابوں میں بادام کھاو۔:):grin:
 
Top