گزشتہ رات کی ملاقات

-0vuhw-sKnjplzYBlvFgyWk5ktegEb7OJ2PX0M_70qdcyFd-y-bC44o-kZvGbGRmdE4ztgZlOFePyz-nDqY_9-TbHVmOqWzkhNtWPyBdTVDlSjLi8y_olJQglprkX4-zs4Q
 
پہلے تو صبح صبح ناشتے پر ملاقاتیں ہوتی تھیں، اب راتوں کو ملنے لگے، گویا بقولِ داغ:
ع - اور کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں
:)

ملاقاتوں کا کہتے ہو.. ملاقاتیں کہاں ہوویں..؟؟
نہ ہم جاویں ہیں مسجد میں نہ آپ آویں ہیں میخانے..!!
 
سیما علی

لائبریرین
ہوشیار بھیا نے ہاتھ تک نہ لگایا، ہم سب سمجھ رہے تھے کہ بھیا دعوت کھانے کے چکر میں منگل سے کچھ نہیں کھا رہے تھے، اب برت کیسے توڑ دیں۔
یہ ہمارے معصوم بھیا پر الزام ہے اتنی بھولی صورت ہے ہمارے بھیا کی :cowboy1:سراسر الزام!!!!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
ملاقاتوں کا کہتے ہو.. ملاقاتیں کہاں ہوویں..؟؟
نہ ہم جاویں ہیں مسجد میں نہ آپ آویں ہیں میخانے..!!
قبلہ آپ نے جو شعر جڑا ہے اس سے تو لگ رہا ہے کہ آپ اس خاکسار سے ملاقات نہ ہونے پر شکوہ فغاں ہیں جبکہ بات یہاں پر جو ملاقات ہو چکی اور جن کی ہو چکی اس پر ہو رہی تھی، خیر۔۔۔۔۔ ع - راہ میں ہم ملیں کہاں بزم میں وہ بلائے کیوں! :)
 
سیما علی

لائبریرین
جیسے ہی ہم پہنچے اور گرم جوشی سے دونوں سے مصافحہ کیا تو چھوٹتے ہی عمران بھائی نے کہا کہ اتنی معصوم صورت بناکر ملے ہیں کہ اب کچھ کہنے کو دل ہی نہیں چاہ رہا ورنہ تو کیا کچھ نہ سوچ کر بیٹھے تھے۔ :D
معصوم صورت کا ہی تو سارا فائدہ اُٹھاتے :)
 
قبلہ آپ نے جو شعر جڑا ہے اس سے تو لگ رہا ہے کہ آپ اس خاکسار سے ملاقات نہ ہونے پر شکوہ فغاں ہیں جبکہ بات یہاں پر جو ملاقات ہو چکی اور جن کی ہو چکی اس پر ہو رہی تھی، خیر۔۔۔۔۔ ع - راہ میں ہم ملیں کہاں بزم میں وہ بلائے کیوں! :)
آگے بھی بولیں نا
ہو جس کو دین و دل عزیر اس کی گلی میں جائے ہی کیوں
 
اے خان

محفلین
مران بھائی نے ان سے درخواست بھی کی کہ ازراہ کرم سگریٹ نوشی باہر جاکر کریں تاہم یہ ممکن نہ ہوسکا اور عمران بھائی کی حالت کے پیش نظر مجبوراً یہ محفل اگلی نشست کے وعدہ پر برخاست کرنا پڑی۔
پبلک پلیس پر سگریٹ پینا اچھی بات نہیں جب انہوں نے بات نہیں مانی تو یہی وقت تھا دو دو ہاتھ کرنے کا
 
محمد وارث

لائبریرین
آگے بھی بولیں نا
ہو جس کو دین و دل عزیر اس کی گلی میں جائے ہی کیوں
مرشد مانا کہ ہمیں آپ کی دست بوسی کا شرف حاصل نہیں ہوا لیکن مرشدی غالب کی قدم بوسی کے قابل تو رہنے دیں:
ع ۔ جس کو ہوں دین و دل عزیز، اُس کی گلی میں جائے کیوں
:)
 
محمد وارث

لائبریرین
پبلک پلیس پر سگریٹ پینا اچھی بات نہیں جب انہوں نے بات نہیں مانی تو یہی وقت تھا دو دو ہاتھ کرنے کا
خان صاحب یہ بھی اچھی بات نہیں! میری بیوی مجھ سے پوچھتی ہے کہ کبھی سفر میں یا پبلک پلیس پر تم اتنے گھنٹے سگریٹ کے بغیر کیسے رہتے ہو جبکہ اپنے کمرے میں تمھارا سگریٹ کبھی بجھا نہیں اور میں فقط کندھے اچکانے یا زہر خندی کے سوا کچھ نہیں کہہ سکتا، یہ انتہائی بری بات ہے لیکن ہمارے صاحبان نے بھی بالکل ٹھیک کیا کہ وہاں سے چلے گئے، ایسے موقعے پر بدمزگی کا کچھ فائدہ نہیں، اسکی بجائے جس کی ذمہ داری ہے، مثال کے طور پر ہوٹل کا مالک یا مینیجر، اس سے احتجاج کریں کہ وہ یہ کام بند کروائے بجائے خود قانون نافذ کرنے کے!
 
(y)
 
آپ نسوار کا استعمال شروع کریں جب سگریٹ کا موقع نہ ملے تو نسوار رکھیں پاکستان ٹوبیکو نے اچھی قسم کی نسوار متعارف کی ہے
 
سیما علی

لائبریرین
جس کی ذمہ داری ہے، مثال کے طور پر ہوٹل کا مالک یا مینیجر، اس سے احتجاج کریں کہ وہ یہ کام بند کروائے بجائے خود قانون نافذ کرنے کے!
بالکل درست کیا مفتی صاحب نے ایک حقیقی قانون پسند شہری یہی کرتا جو ہمارے تمام معزز حضرات نے کیا ۔ہمیں سخت ناپسند ہے جو لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں ۔۔اور تو اور خاں صاحب کو دیکھیں کہہ رہے ہیں دو دو ہاتھ کر لیں۔:(
 
Top