گزشتہ رات کی ملاقات

سیما علی

لائبریرین

اے خان

محفلین
بالکل درست کیا مفتی صاحب نے ایک حقیقی قانون پسند شہری یہی کرتا جو ہمارے تمام معزز حضرات نے کیا ۔ہمیں سخت ناپسند ہے جو لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں ۔۔اور تو اور خاں صاحب کو دیکھیں کہہ رہے ہیں دو دو ہاتھ کر لیں۔:(
:LOL:
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک نشہ دوسرا نشہ ترک کرنے میں مدد دیتی ہے
ایسا ہی ایک مشورہ مجھے 1998ء میں ملا تھا کہ سگریٹ کم کرنے ہیں تو سگار شروع کر دو، آہستہ آہستہ سگریٹ بالکل ترک ہو جائیں گے، میں نے مان لیا، اگلے ماہ تنخواہ کا حساب کتاب کیا تو علم ہوا کہ سگریٹ تو کم نہیں ہوئے، سگاروں کا خرچہ الٹا گلے پڑ گیا ہے۔ تب میں نے توبہ کر لی، ایسے کسی" ارسطو خانی" مشورے کو ماننے سے! :)
 
محمد عبدالرؤوف

اسی قسم کا ایک مشورہ میرے ماموں کو کسی نے دیا تھا کہ سگریٹ ترک کرنا ہے تو نسوار شروع کر دو، پھر حالت یہ ہوئی کہ سگریٹ اور نسوار دونوں لازم و ملزوم ہو گئے
بالآخر دل کی شرارتوں کی وجہ سے سگریٹ و نسوار دونوں ترک کرنا پڑے
 
یہ دل کی شرارتیں کیسی ہوتی ہے
 
اے خان

محفلین
ایسا ہی ایک مشورہ مجھے 1998ء میں ملا تھا کہ سگریٹ کم کرنے ہیں تو سگار شروع کر دو، آہستہ آہستہ سگریٹ بالکل ترک ہو جائیں گے، میں نے مان لیا، اگلے ماہ تنخواہ کا حساب کتاب کیا تو علم ہوا کہ سگریٹ تو کم نہیں ہوئے، سگاروں کا خرچہ الٹا گلے پڑ گیا ہے۔ تب میں نے توبہ کر لی، ایسے کسی" ارسطو خانی" مشورے کو ماننے سے! :)
سگار تو مہنگا ہے ویسے سگار اور سگریٹ میں کوئی فرق ہوتا ہے؟
 
اے خان

محفلین
ایسا ہی ایک مشورہ مجھے 1998ء میں ملا تھا کہ سگریٹ کم کرنے ہیں تو سگار شروع کر دو، آہستہ آہستہ سگریٹ بالکل ترک ہو جائیں گے، میں نے مان لیا، اگلے ماہ تنخواہ کا حساب کتاب کیا تو علم ہوا کہ سگریٹ تو کم نہیں ہوئے، سگاروں کا خرچہ الٹا گلے پڑ گیا ہے۔ تب میں نے توبہ کر لی، ایسے کسی" ارسطو خانی" مشورے کو ماننے سے! :)
آپ کی مرضی ہے۔غالب نے جس دوست کی تمنا کی تھی کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا ہم وہ بننے کی کوشش کررہے ہیں:p
 
ایک نشہ دوسرا نشہ ترک کرنے میں مدد دیتی ہے

ایک دفعہ آغا خان ہسپتال کراچی میں سیگریٹ چھوڑنے پر ایک سیمینار ہوا۔ ڈاکٹرز نکوٹین چیونگم کا مشورہ دے رہے تھے۔

یہ قصہ میں نے اپنے ماموں کو سنایا تو کہنے لگے میاں میں نے اپنے آفس کے ایک لڑکے کو سیگریٹ چھوڑنے کو کہا تو اس لڑکے نے کہا آپ میرے لیے کیا کریں گے اگر میں سیگریٹ چھوڑ دوں۔ انہوں نے برجستہ کہا کہ روزہ رکھوں گا۔

چنانچہ لڑکے نے سیگریٹ چھوڑی اور میرے ماموں نے ایک روزہ رکھا۔ :)
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
ایک دفعہ آغا خان ہسپتال کراچی میں سیگریٹ چھوڑنے پر ایک سیمینار ہوا۔ ڈاکٹرز نکوٹین چیونگم کا مشورہ دے رہے تھے۔

یہ قصہ میں نے اپنے ماموں کو سنایا تو کہنے لگے میاں میں نے اپنے آفس کے ایک لڑکے کو سیگریٹ چھوڑنے کو کہا تو اس لڑکے نے کہا آپ میرے لیے کیا کریں گے اگر میں سیگریٹ چغوڑ دوں۔ انہوں نے برجستہ کہا کہ روزہ رکھوں گا۔

چنانچہ لڑکے نے سیگریٹ چھوڑی اور میرے ماموں نے ایک روزہ رکھا۔ :)
گزرے ہوئے زمانے کا ایک قصہ مجھے بھی یاد آگیا ۔آج بھی جب وہ قصہ یاد آتا ہے تو غم غلط کرنے سگریٹ کو ایک نظر دیکھ لیتا ہوں گرچہ غم غلط نہیں ہوپاتا
 
سید عاطف علی

آپ کے غم اب نظاروں سے غلط نہیں ہونے کے ۔ تدبیر کرنی ہو گی ۔
کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحر گاہی ۔
 
اے خان

محفلین
آپ کے غم اب نظاروں سے غلط نہیں ہونے کے ۔ تدبیر کرنی ہو گی ۔
کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحر گاہی ۔
ابا نے تدبیر کرلی ہے بس ہمارے اب بھی وہ پرانے رسوم ہے ہمارے ہاں مہینوں کا کچھ الگ حساب ہوتا ہے دسمبر کے مہینے سے حساب شروع ہے ہمارے ہاں جب فوتگی ہوتی ہے تو چالیس دن تک شادی وغیرہ نہیں ہوتی دسمبر سے اس طرف دو دور کے رشتہ دار وفات پاگئے جب وہ حساب ختم ہوا تو میرے بھائی کی منگنی طے ہوگئی تو اب آنے والے پندرہ دن بزرگ کہتے ہیں کہ ٹھیک نہیں اس مہینے کو زبرگہ کہتے ہیں اس کے بعد رمضان کا مہینہ قریب ہے پھر گرمیاں ہے پتہ نہیں آگے کیا ہوگا میرے ابو اور میں نے خاندان کی عورتوں کو بہت سمجھایا لیکن وہ میں نہ مانو والی بات ۔کبھی مہر کی بات آجاتی ہے ہے کبھی کیا کبھی کیا پریشان کردیا ہے عورتوں نے
 
گزرے ہوئے زمانے کا ایک قصہ مجھے بھی یاد آگیا ۔آج بھی جب وہ قصہ یاد آتا ہے تو غم غلط کرنے سگریٹ کو ایک نظر دیکھ لیتا ہوں گرچہ غم غلط نہیں ہوپاتا

غم نے عہد طفلیت میں آپ کے سینے کو آراستہ کیا یا عہد شباب میں قلب غم سے مانوس ہوا؟ :p
 
Top