ویسے میرے خیال میں اس فنکشن میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو پاکستان میں نہ ہوتی ہو، یہاں شراب کی بوتلیں صرف دکھائی گئیں لیکن پاکستان میں تو کھلے عام وائن شاپ کے نام سے جو دکانیں وہاں ہر برانڈ کی شراب مل جاتی ہے تو 99 فیصد پینے والے بھی مسلم ہوتے ہیں، رہی بات "سید" ہونے کی تو میرے خیال میں اس معروف گلوکارہ کا تعلق ایسے کسی خاندان سے ہو یا نہ ہو لیکن طاہرہ سید اور ان کی والدہ کا ماضی میں اعلی ترین اثر رسوخ والے حضرات سے روابط کا علم بہرحال سیاست سے علیک سلیک والوں کو لازمی ہے،
بہرحال میں نہ تو اعتراضات کے جواب دے رہا ہوں اور نہ ہی اس تقریب پر اعتراض کا حق محفوظ رکھتا ہوں کیونکہ بہرحال ہر انسان کا اپنی خوشی کو منانے کا پورا حق حاصل ہے وہ جیسے چاہے اس حق کا استعمال کرے، جس معاشرے میں رہ رہا ہے اس معاشرے کی اقدار کے ساتھ اور قدم سے قدم ملا کر اس کو چلنا ہی پڑتا ہے، چونکہ اس تقریب میں گوری چمڑی بھی اچھی خاصی تعداد میں نظر آرہی ہے تو دوستو ! اب گوری چمڑی والے ایسی تقریب میں "نمکیں لسی یا مٹھا" تو نہیں لینگے انہیں تو "سرخ پانی" چاہیئے تو میزبان نے تو حق میزبانی اس ملک کے رواج کے مطابق ادا کیا ہے۔
قابل اعتراض باتیں مذہب کے لحاظ سے ایک نہیں بہت ساری ہیں اب اگر میں ان سب کا تذکرہ کرونگا تو شاید حد یہاں تک جا پہنچے کہ یہ نکاح بھی مذہبی اقدار کے 100 فیصد منافی ہے، کیونکہ بہرحال اسلام میں عورت پر حجاب لازم و ملزوم ہے۔
تو غور کیجئے کہ اگر ایسے اعتراضات اٹھانے لگوں تو پاکستان میں ہونے والے نکاح بھی مذہبی حوالے سے باطل نظر آئیں گے
یہاں میری پوسٹ کا مقصد صرف ایک منفرد تقریب کو شیئر کرنا تھا نہ کہ اعتراضات کا "جمعہ بازار" سجانا
آخر میں اتنا ہی کہونگا کہ پوری دنیا میں ہر انسان کو اپنی خوشی منانے کا پورا پورا حق حاصل ہے ۔