کہہ سکتے ہیں۔
لیکن شیشہ تو حقہ ہی کی قسم ہے جس میں سموکنگ بھی کی جا سکتی ہے اور ویپنگ (ایویپوریشن) بھی جب کہ الیکٹرانگ سگریٹ یا ویپرائزر میں صرف ویپنگ کی جاتی ہے۔
سموکنگ کے لیے کسی مواد جو جلایا جاتا ہے اور اس کا دھواں کھینچا جاتا ہے اور ویپنگ میں مائع کو گرم کر کے بخارات (ویپرز) میں تبدیل کیا جاتا ہے جسے عمل تبخیر (ایویپوریشن) کہتے ہیں اور ان بخارات کو سانس کے ذریعے کھینچنے کے عمل کو ویپنگ۔
نقصان دہ کے ساتھ "انتہائی" لگا دیں یا جو جی چاہے لگا لیں۔
الیکٹرونک سگریٹ کے بھی نقصانات ہیں لیکن موجودہ ریسرچ رپورٹس یہ کہتی ہیں کہ سگریٹ کی نسبت اس کے نقصانات 10 فیصد ہیں۔
پڑھنے میں آیا ہے کہ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس اپنے ڈاکٹرز کو ہدایت جاری کرنے کے متعلق سوچ رہی ہے کہ سگریٹ نوشوں کو الیکٹرانک سگریٹ یا ویپنگ بطور دوا دیا کریں۔
گذشتہ کچھ سالوں میں ویپنگ انڈسٹری میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں اور اب تمام اچھے ای لیکوڈ بنانے والے اپنے لیکوڈز کے بارے میں لیبارٹری رپورٹس ساتھ لگاتے ہیں کہ یہ فلاں فلاں نقصان دہ کیمیکلز کی ملاوٹ سے پاک ہیں۔