انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

عثمان

محفلین
اگر تو یہ ہمیں " چوکنا" کرنے کی کوشش ہے تو سمجھئیے کہ ناکام ہو گئی۔:D
ہم سادہ دل لوگ۔۔۔ سادہ دلی سے ہر بات کا جواب دئیے جاتے ہیں۔ جس کے بس میں ہو کیچ کرے جس کے بس میں نہ ہو۔۔۔ گزر جانے دے۔
ویسے بھی ہر بات سمجھنا ضروری تو نہیں ہوتا نا پنجابی بھائی۔
ایک نجی سوال، جو آپ کے سلیبرٹی سٹیٹس کی وجہ سے پوچھنا نامناسب نہیں۔ آپ کی مرضی جواب دیں یا نظر انداز کریں۔
معلوم ہوتا ہے کہ آپ غیر شادی شدہ اور کم عمر ہیں۔ کیا میں درست سمجھا؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک ضمنی سوال: کیا آپ جہاں رہتی ہیں اسے دیارِ غیر سمجھتی ہیں؟
دیارِ غیر تو نہیں سمجھتے کیونکہ جب ہم یہاں نہیں بھی ہوتے تو ہمارے اپنے تو یہیں ہوتے ہیں نا۔ "پردیس" البتہ ہمیشہ سے سمجھتے ہیں اور سمجھتے رہیں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک نجی سوال، جو آپ کے سلیبرٹی سٹیٹس کی وجہ سے پوچھنا نامناسب نہیں۔ آپ کی مرضی جواب دیں یا نظر انداز کریں۔
معلوم ہوتا ہے کہ آپ غیر شادی شدہ اور کم عمر ہیں۔ کیا میں درست سمجھا؟
جی بھائی آپ کا اندازہ درست ہے۔ لیکن کم عمری کا مطلب اگر "کم عقل" سمجھیں گے تو وہ درست نہیں ہو گا۔ ہمارے آس پاس ہمیشہ سے بڑے ہی رہے ہیں تو ان کی تمام "بزرگانہ" صفات اور اکثر کلمات ہم میں آ گئے ہیں۔ جیسے کہ جیتے رہو ۔ خوش رہو۔
لیکن آج سے ہمیں معلوم ہو گیا ہے کہ بڑوں کو اس طرح نہیں لکھتے تو ہم نے سب کو "سلامت تا قیامت رہئیے" لکھنا شروع کر دیا ہے ۔ کیونکہ ہمارے دماغ میں کوئی بات بیٹھنے میں ٹائم بہت لگتا ہے اور ہمیں یاد نہیں رہتا ہے کہ سامنے والا بڑا ہے، برابر ہے یا چھوٹا ہے۔ اس لئے ایک ہی دعا سب کے لئے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عثمان کا مطلب یہ ہے کہ اگر محفل کی شخصیات پر کسوٹی ہو تو آپ کا بھی پوچھا جا سکتا ہے
جمعہ جمعہ آئے آٹھ دن ہوئے ابھی ہمیں۔۔۔ جبکہ یہاں پہلے سے بہت نامور شخصیات موجود ہیں۔
سچی میں بتائیں نا یا ہم عاطف بھائی سے پوچھیں۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
لیکن ہمارا دل اور دماغ تو ہمیشہ اپنے وطن میں ہوتا ہے صابرہ آپا۔۔۔ پھر بھی؟
محبت ایک طرف اور حقائق ایک طرف ۔ کیا کیجیے ۔ ویسے آپ نے بتایا نہیں کب سے وہاں ہیں ۔
اس کے بعد یہ بتائیے ۔
آپ کی تعلیمی قابلیت کتنی ہے ۔ (نو فلسفہ پلیز:laughing::laughing:)
مستقبل کے کیا اردے ہیں ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
ایک نجی سوال، جو آپ کے سلیبرٹی سٹیٹس کی وجہ سے پوچھنا نامناسب نہیں۔ آپ کی مرضی جواب دیں یا نظر انداز کریں۔
معلوم ہوتا ہے کہ آپ غیر شادی شدہ اور کم عمر ہیں۔ کیا میں درست سمجھا؟
ویسے کم عمری کی عمر کہاں تک ہوتی ہے ۔ ہم الجھن میں ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محبت ایک طرف اور حقائق ایک طرف ۔ کیا کیجیے ۔ ویسے آپ نے بتایا نہیں کب سے وہاں ہیں ۔
اس کے بعد یہ بتائیے ۔
آپ کی تعلیمی قابلیت کتنی ہے ۔ (نو فلسفہ پلیز:laughing::laughing:)
مستقبل کے کیا اردے ہیں ۔
ایک ساتھ اتنے سوال اور وہ بھی "نو فلسفہ" کے ساتھ۔۔۔
اس بار تو ہم فروری 2020 کے اینڈ سے یہیں ہیں۔ جانا تھا مگر نہیں جانا چاہتے۔ اسی میں بہتری ہماری فی الحال۔
جب بچہ الف سے اللہ اور ب سے بسم اللہ لکھنا پڑھنا سیکھ لیتا ہے تو سمجھئیے وہ کسی قابل ہو گیا۔ ہم بھی اسی قابل ہیں ۔ کیونکہ اس کے آگے "زندگی" کو سمجھنا ضروری ہوتا ہے۔ اسی میں لگے ہیں۔
لیکن ایسی قابلیت کی ڈگری نہیں ملتی۔۔ ہاں اطمینان قلب ضرور ملتا ہے۔ تعلیم جاری ہے ابھی صابرہ آپا۔

مستقبل کی پلاننگ اپنے ذہن کے مطابق تو ہم نے خوب کی ہوئی ہے۔ بس اللہ پاک کا کرم رہے۔
ارادہ ۔۔۔ کیا ایک ایک بات بتانی ہو گی۔۔۔ اشارہ سمجھ جائیں نا۔ کیونکہ جب ہم بولنے پہ آئے تو بولتے چلے جائیں گے۔ :ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے کم عمری کی عمر کہاں تک ہوتی ہے ۔ ہم الجھن میں ہیں۔
اس میں الجھن کیسی صابرہ آپا۔۔۔
جب آپ سمجھیں کہ آپ کا دل آپ کی مصروفیات کا ساتھ نہیں دے رہا، تو سمجھئیے کہ اب کم عمری نہیں رہی۔
ہمارے دادا جان تو اتنے بوڑھے ہو کر بھی ہماری مصروفیات میں شامل رہتے تھے۔ ہمارے جیسے بنے رہتے تھے۔
لیکن جب وہ ہماری مصروفیات میں شامل ہونے کے موڈ میں نہیں ہوتے تھے تو ہم ان کے ہم عمر بن جاتے تھے۔ اور مزے سے سیف الملوک اور میاں محمد بخش سنتے تھے۔
سو بڑھاپا اور کم عمری۔۔۔ سب انسان کے اپنے سمجھنے اور محسوس کرنے کی باتیں ہیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایک ساتھ اتنے سوال اور وہ بھی "نو فلسفہ" کے ساتھ۔۔۔
اس بار تو ہم فروری 2020 کے اینڈ سے یہیں ہیں۔ جانا تھا مگر نہیں جانا چاہتے۔ اسی میں بہتری ہماری فی الحال۔
جب بچہ الف سے اللہ اور ب سے بسم اللہ لکھنا پڑھنا سیکھ لیتا ہے تو سمجھئیے وہ کسی قابل ہو گیا۔ ہم بھی اسی قابل ہیں ۔ کیونکہ اس کے آگے "زندگی" کو سمجھنا ضروری ہوتا ہے۔ اسی میں لگے ہیں۔
لیکن ایسی قابلیت کی ڈگری نہیں ملتی۔۔ ہاں اطمینان قلب ضرور ملتا ہے۔ تعلیم جاری ہے ابھی صابرہ آپا۔

مستقبل کی پلاننگ اپنے ذہن کے مطابق تو ہم نے خوب کی ہوئی ہے۔ بس اللہ پاک کا کرم رہے۔
ارادہ ۔۔۔ کیا ایک ایک بات بتانی ہو گی۔۔۔ اشارہ سمجھ جائیں نا۔ کیونکہ جب ہم بولنے پہ آئے تو بولتے چلے جائیں گے۔ :ROFLMAO:
یہ لڑی آپ کے لیے ہی بنائی گئی ہے یہاں اختصار سے کام نہیں چلے گا
 
Top