گُلِ یاسمیں
لائبریرین
بچپن ۔۔۔کچھ بچپن کے متعلق بتائیں کہاں گزرا اور کیسا گزرا؟
کہاں گزرا کیسا گزرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں نہیں لگتا کہ ہم نے بچپن گزارا ہے۔ ہمیشہ بڑوں ہی کے بیچ کبھی ایک کی گود میں کبھی دوسرے کی گود میں۔
ہمارے ابو لوگ 6 بھائی دو بہنیں تھیں۔ ابو سب سے بڑے تھے، سب بہن بھائیوں کی اولاد۔۔ لڑکے تھے ۔۔ ہمیں اپنے خاندان کی پہلی لڑکی ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ 17 لڑکوں کے بعد ایک "پری" کا آنا سب کے لئے خوشی کا باعث تھا۔ لاڈ پیار کی انتہا نہ تھی۔ سارے کا سارا وقت دوسروں کی خوشی میں ہی گزر جاتا ، اپنے پاس تو کھلونوں سے بھی کھیلنے کا وقت نہ تھا۔
اب اچھا گزرا یا کیسا گزرا۔۔۔ گزر گیا۔
ویسے یہ لاڈ پیار ابھی تک قائم ہیں الحمد للہ۔ چچا لوگوں کی اپنی بیٹیاں بھی ہیں اب۔۔ لیکن جو اہمیت اور محبت ہمیں ملی، وہ ان کو نہ مل پائی۔
کچھ پاکستان میں اور کچھ ڈنمارک گزرا بچپن۔ امی جان کی وفات تک بچپن ہی تھا ۔