لاريب اخلاص
لائبریرین
آج پہلی بار اردو محفل پہ تین سے چار گھنٹے مسلسل ( نماز اور کھانے کا وقفہ بھی رہا) گزارے۔جی اٹھائیے فرصت سے فائدہ۔۔۔۔ اور پڑھ لیجئیے ۔
آپ کے کمنٹس کے بعد ہوتی ہے بات۔
فائنلی انٹرویو مکمل ہوا!
آپ کا انٹرویو پڑھنے کے بعد ایسا لگا جیسے ابھی آپ کے پاس بیٹھی تھی ایک حصار کھینچ دیا میری روح کے گرد، آپ کی مسحور کن باتوں نے۔
بہت ہی کم ہوتا ہے کہ کوئی آپ کو صاف شفاف آئینہ کی طرح نظر آرہا ہو یہ خوبی اللہ ہر کسی میں نہیں دیتا کہ کوئی بولتا جائے اور روح تک اترتا جائے۔
لفظوں میں اگر اللہ نہ چاہے تو تاثیر نہیں آسکتی یہ سب اللہ کی خاص مہربانی ہوتی ہے جسے وہ خاص بنا دے۔
کچھ فن بھی رکھتے ہوں گے بولنے کا ، لیکن جو دل سے بات نکلتی ہے وہ سیدھا دل پہ اثر کرتی ہے۔
کچھ لکھ کے بھی میں نے انٹرویو بارے جیسے کچھ نہیں لکھا!
اللہ جی آپ کے جذبوں کی صداقت کو سلامت رکھے اور آپ کا دل یونہی روشن رہے ،
دونوں جہاں میں سرخروئی نصیب ہو۔
اللہ آپ کے نصیب بہت اچھے کریں آمین یارب العالمین۔