انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

سید عمران

محفلین
اچھا۔۔۔۔۔۔ ایسی بات ہے؟؟؟
افسوس ہمیں نہیں بتایا۔ ہم نے کون سا کسی گفٹ کی فرمائش کر دینی تھی۔ زیادہ سے زیادہ دو تین IPhone 12 Pro کی ہی فرمائش کرتے نہ بس۔۔۔۔۔ لیکن افسوس
اب بھلا بتائے یہ بھی کوئی چیز تھی معمولی سی کہ یورپ پلٹ بندہ گفٹ بھی نہ کرسکے۔۔۔
بس بھائی آج کل کی نئی نسل کے تو دیدوں کا پانی ہی مرگیا۔۔۔
ایک ہمارا زمانہ تھا آدھی روٹی ہوتی تو اسے بھی دو دوست مزید آدھا آدھا کرکے کھاتے تھے۔۔۔
آہ!!!
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
تین تین اسکارفوں کے بعد آخری والے کا ذکر کرنا بھول گئے۔۔۔ ٹرانسپیرنٹ والے کا۔۔۔ :battingeyelashes:
ولیمہ یاد رہا۔۔۔ اور بارات بھول گئے :rollingonthefloor:

ہماری ہی سادگی مار گئی ہمیں۔۔۔ لیکن کراچی کا پانی پی پی کر ہم بھی ہشیار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں :blushing:

ہاں ہاں پان کھائیے کے۔۔۔۔ خوب یاد دلایا

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
تم تو نا۔۔۔۔ چونے والے پان کھایا کرو
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اب بھلا بتائے یہ بھی کوئی چیز تھی معمولی سی کہ یورپ پلٹ بندہ گفٹ بھی نہ کرسکے۔۔۔
بس بھائی آج کل کی نئی نسل کے تو دیدوں کا پانی ہی مرگیا۔۔۔
ایک ہمارا زمانہ تھا آدھی روٹی ہوتی تو اسے بھی دو دوست مزید آدھا آدھا کرکے کھاتے تھے۔۔۔
آہ!!!
آہ۔۔۔
کیا یاد دلا دیا۔۔۔ اب تو لوگوں کے مزاج دیکھ کر دل کٹ سا جاتا ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا۔۔۔۔۔۔ ایسی بات ہے؟؟؟
افسوس ہمیں نہیں بتایا۔ ہم نے کون سا کسی گفٹ کی فرمائش کر دینی تھی۔ زیادہ سے زیادہ دو تین IPhone 12 Pro کی ہی فرمائش کرتے نہ بس۔۔۔۔۔ لیکن افسوس
جب فرمائش کرنی ہی نہ تھی تو افسوس کیوں ہو رہا ہے۔
ورنہ ہم نے انکار کرنا تھا بھلا۔۔۔ اپنے IPhone 12 Pro کی تصویر بنا کر آپ کو گفٹ کر دیتے۔ :ROFLMAO:
 

سید عمران

محفلین
آہ۔۔۔
کیا یاد دلا دیا۔۔۔ اب تو لوگوں کے مزاج دیکھ کر دل کٹ سا جاتا ہے
یہ ان بہنوں کا حال ہے جن کے منہ بھائی بھائی کہتے خشک نہ ہوتے تھے۔۔۔
بہنیں تو ایثار کا وہ استعارہ تھیں کہ بھائیوں کے لیے جان دے دیتی تھیں یہ موئے آئی فون کی کیا حیثیت تھی۔۔۔
بس بھائی خون ہی سفید ہوجائے تو کوئی کیا کرلے!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

سید عمران

محفلین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بھی بڑے بہادری کے کام ہیں۔۔۔
کوئی انسان نیلا تھوتھا کھائے یا چوہے مار دوا۔۔۔
سارے اخبارات اور نیوز چینلز میں ہلچل مچ جائے گی۔۔۔
بار بار آپ کا نام لیا جائے گا کہ۔۔۔
ناظرین آج کی تازہ اپ ڈیٹ دیتے ہیں، ایک یورپ پلٹ خاتون وطن آنے کی خوشی میں بہادری و جرات کی عظیم مثال قائم کرگئیں۔۔۔
جی ہاں اس جواں خاتون نے چائے کے اسٹال پہ برگر کے ساتھ مزے سے نیلا تھوتھا کھایا۔۔۔
ناظرین تازہ اپ ڈیٹ دیتے ہیں، دختر پاک بہادری سے صرف نیلا تھوتھا کھانے پردیس سے وطن لوٹیں اور وطن پر جاں نثار کردی۔۔۔
جی ہاں ہمارا چینل سب سے پہلے پاکستانی عوام کو یہ خوشخبری دے رہا ہے کہ ایک عظیم مجاہدہ نے نیلا تھوتھا کھالیا ہے۔۔۔۔!!!

اب بتائیے آپ کی کتنی شہرت ہوگی ناں، دھوم مچ جائے گی انڈو پاک میں آپ کے نام کی۔۔۔
ویسے آپ آئندہ بھی ہم سے اس طرح کے زبردست آئیڈیاز لے سکتی ہیں!!!
ہائے اللہ جی۔۔۔ آپ نے تو ہمیں پل بھر میں مشہور کر دیا۔۔۔ ہم ایویں ہی آپ کو مخالف پارٹی میں سمجھ رہے تھے۔

آپ دھیان سے نیلا تھوتھا خود لائیے گا۔ بس اس میں تھوتھا کم اور نیلا رنگ زیادہ ہو تا کہ زیادہ سے زیادہ زہریلا دکھائی دے۔
اور ایک لاش کا بھی انتظام کر کے رکھئیے گا ۔ تا کہ ہمارے بچ کر روپوش ہونے کے بعد اسے ہماری لاش بنا کر پیش کیا جا سکے۔ پھر ہم بھی مزے سے آپ کے ساتھ تمام انڈو پاک چینلز کی خبریں سنیں گے پان کھائی کے۔۔ وہ بھی فائر والا نا۔۔۔
ڈن نا ؟؟؟
 
Top