گمشدہ حروف

شمشاد

لائبریرین
اگلا لفظ پھر وہی ہے :


ابا

بہت آسان ہے جو میں سارہ کا خیال رکھتے ہوئے پوچھا ہے۔

ایک جواب اعجاز بھائی دے چکے ہیں “ جابجا“، اب کچھ اور جواب دینا ہے۔
(خیال رہے یہ اماں والا ابا نہیں ہے۔)
 

سارہ خان

محفلین
میری وجہ سے آسان ۔۔ :? آپ کے خیال میں میں مشکل لفظ نہیں بوجھ سکتی ۔۔۔ :roll: :)

جواب ہے : شاباش ۔۔

شمشاد بھائی اب کے کوئی مشکل لفظ دیں استاد محترم کے لئے ۔۔
یا پھر میں کوئی سوچتی ہوں ۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
میری وجہ سے آسان ۔۔ :? آپ کے خیال میں میں مشکل لفظ نہیں بوجھ سکتی ۔۔۔ :roll: :)

جواب ہے : شاباش ۔۔

شمشاد بھائی اب کے کوئی مشکل لفظ دیں استاد محترم کے لئے ۔۔
یا پھر میں کوئی سوچتی ہوں ۔۔:)

سارہ کو بہت بہت شاباش
 

جیہ

لائبریرین
کیا مطلب شمشاد بھائ؟ اردو کی محفل ہے ظاہر ہے کہ وہ لفظ دوں گی جو اردو میں عام فہم ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلو یہ مان لیتا ہوں کہ اردو کا ہی ہو گا۔ لیکن عام فہم تو بالکل نہیں لگتا۔ خیر کوشش کر رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آنگن تو ٹیڑھا نہی ہے مان لیا، لیکن برآمدوں کی لمبائی چوڑائی متاثر کر رہی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اگر آنگن ٹیڑھا ہے تو مجھے اس وقت
شاد باش
سمجھ میں آ رہا ہے۔
اور اگر نہیں تو پھر جوجو ہی ناچ کے دکھا دے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی گھنٹوں کی عرق ریزی کے بعد میں بھی یہی قریب ترین لفظ ڈھونڈ پایا تھا، چونکہ جچ نہیں رہا تھا اس لیے لکھا نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
شاد باد؟؟؟؟؟
کھیل کے قوانین کے مطابق شاد باش ہونا چاہیے۔ شاد باد نہیں، اس صورت میں اسے
شابا
لکھنا تھا
ادبا
نہیں

اب اگلا لفظ میں ہی دے دیتا ہوں
شات
 

جیہ

لائبریرین
سوری بابا جانی

شادباش ہی تھا میں غلطی سے شادباد لکھا

شمشاد بھائ کے لیے لکھوں کہ “شاباش“ شادباش ہی کی مختصر شکل ہے
 

شمشاد

لائبریرین
انہوں نے شادباد نہیں شادباش گیس کیا ہے۔ یعنی کہ دو عدد ش۔

اور شادباد کیسے ٹھیک ہو گیا؟ اس میں تو ادبا میں دو حروف ش اور د جمع کیئے ہیں تو یہ تو ایک جیسے نہیں ہیں اور د تو ویسے بھی تمہارے دیئے ہوئے لفظ میں موجود ہے۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
میرا پیغام خاصی دیر سے پہنچا۔

لیکن شادباش تو متروک ہے، اب تو یہ لغت میں بھی نہیں ملتا۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب سارہ، تمہارا جواب تو ایکدم ٹھیک لگتا ہے۔

اعجاز بھائی کے آنے تک اب آپ ہی کوئی لفظ دے دیں۔
 
Top