گندم کے جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم

محفلین
جنگل میں پنساری کی دوکان جو نہیں ہوتی جہاں سے ماچس خرید کر آگ جلا سکے۔

س) گدھے کو گدھا کیوں کہتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
کیونکہ وہ غلطی کرنے پر لاٹھی لات کھا لیتا ہے لیکن انسان کہلانا پسند نہیں کرتا۔

س) گدھے کی کوئی ایک خصوصیت لکھیں؟
 

خرم

محفلین
اب اس کا صحیح جوب دوں کہ اوٹ پٹانگ؟ اوٹ پٹانگ جواب دوں گا تو جھوٹ‌ ہوگا اور صحیح جواب دوں گا تو آپ لوگ ناراض ہونگے :?

س) اس مشکل کا حل کیا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
عنوان کا تقاضا تو اوٹ پٹانگ جواب ہی ہے۔
صحیح جواب “ ذہانت آزمائیں “ یا پھر “ روزمرہ کی معلومات “ میں لکھ دیں کہ بہت سوں کا بھلا ہو گا۔

سوال پھر وہی :

س) فاختہ کو امن کو نشان کیوں کہتے ہیں؟
 

خرم

محفلین
آپ کو اعتراض ہے تو بدل دیتے ہیں :wink:

س) بھینس اسی کی کیوں ہوتی ہے جس کے پاس لاٹھی ہوتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
کیونکہ وہ لاٹھی سے ہی ڈرتی ہے۔

س) لڑکی چھیڑے تو شرارت اور لڑکا چھیڑے تو غنڈہ گردی کیوں کہلاتی ہے؟
 

خرم

محفلین
قانونِ قدرت ہے۔ لڑکی کے چھڑنے پر دل میں لڈو پھوٹتے ہیں اور اگر کسی لڑکی کو کوئی اور لڑکا چھیڑے تو آنکھوں میں خون اتر آتا ہے۔ :wink:

س) کیا آپ کو کسی نے کبھی چھیڑا (میرا مطلب ہے شادی سے پہلے) :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
پیشتر اس کے کہ یہ نوبت آتی، عمر قید ہو گئی تھی۔

س) ماتھے اور سر کی حدِ فاضل کون سی ہوتی ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
میری تو ابھی شادی ہی نہیں ہوئی شادی کے بعد یہ بات پوچھیے گا :wink:

س: i love you سب سے پہلے کس نے کہا اور کس کو کہا؟
 

شمشاد

لائبریرین
کیا مشکل ہے اس میں؟ عنوان پڑھا ہے ناں آپ نے۔

میں نے اوپر ایک سوال لکھا ہے اس کا ایک اوٹ پٹانگ لیکن ملتا جلتا جواب دے دیں اور اس کے بعد مزید ایک سوال لکھ دیں تا کہ کوئی اور رکن اس پر مغز آزمائی کرئے۔

اتنی سی بات ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top