گوگل سرچ میں ہر ملک پسندیدہ پراڈکٹس کا دلچسپ نقشہ!

ہادیہ

محفلین
یہ تو آپ شادی کریں گے تو علم ہوگا کہ گھر کا پکا ہوا کھانا حاصل کرنے کے لیے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں (یا یوں کہہ لیں کہ کتنے برتن مانجھنے پڑتے ہیں) :)
ہاہ۔۔وارث بھائی حوصلہ دیں اپنے بھائی کو کیوں ڈرا رہے ہیں؟:p
ویسے اگر آپ نے چار کر لی تو سوچیں آپ کا کیا حال ہوگا برتن مانجھ مانجھ کر چاروں کے آپ کے تو " ہاتھ" گھس جائیں گے۔جلدی سے اب توبہ کرلیں:p
 
محمد وارث

لائبریرین
ہاہ۔۔وارث بھائی حوصلہ دیں اپنے بھائی کو کیوں ڈرا رہے ہیں؟:p
ویسے اگر آپ نے چار کر لی تو سوچیں آپ کا کیا حال ہوگا برتن مانجھ مانجھ کر چاروں کے آپ کے تو " ہاتھ" گھس جائیں گے۔جلدی سے اب توبہ کرلیں:p
یہ بھی خوب کہی ہادیہ، یہ تو چار ہیں تو وہ جو ستر اور دو بہتر کی خواہش اور حسرت دل میں رکھتے ہیں ان کا کیا بنے گا :)
 
ہادیہ

محفلین
یہ بھی خوب کہی ہادیہ، یہ تو چار ہیں تو وہ جو ستر اور دو بہتر کی خواہش اور حسرت دل میں رکھتے ہیں ان کا کیا بنے گا :)
وہ تو حوریں ملیں گی نا۔اور جنت میں تو سب کچھ پکا پکایا مل جائے گا کام بھی نہیں کرنا پڑے گا اور وہاں برتن تھوڑی مانجھنے پڑیں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وہ تو حوریں ملیں گی نا۔اور جنت میں تو سب کچھ پکا پکایا مل جائے گا کام بھی نہیں کرنا پڑے گا اور وہاں برتن تھوڑی مانجھنے پڑیں گے۔
اچھی سی بیوی مل جائے تو یہ دنیا بھی جنت ہی ہے اور پھر وہ بھی حور ہی ہوئی :)
 
محمد وارث

لائبریرین
کتنی اچھی بات کہی:)
بس پھر خوش ہوجائیں آپ کو تو پہلے ہی مل گئی ہے:)
نیک بیوی تو حوروں کی سردار ہوگی۔:)
اب کسی کو ڈرانہ نہیں :p
ہاں ایک حور تو مل ہی گئ، اکہتر باقی ہیں مطلب یہ کہ گھر کو "جنت" بننے میں ابھی ننانوے فیصد کام ہونا باقی ہے :)
 
ہادیہ

محفلین
ہاں ایک حور تو مل ہی گئ، اکہتر باقی ہیں مطلب یہ کہ گھر کو "جنت" بننے میں ابھی ننانوے فیصد کام ہونا باقی ہے :)
میری بس۔اب میں بحث نہیں کرتی آپ سے۔آپ تو لاجواب کر دیتے ہیں:)
ویسے بھی اس معاملے میں آپ کا کچھ نہیں ہوسکتا۔:p
 
ہادیہ

محفلین
ہانگ کانگ از ناٹ چائنہ۔
اگر آپ کو پاکستانی کی بجائے بنگالی یا انڈین بُلائیں تو کیسا لگے گا ؟
پہلی بات تو یہ کہ معذرت میرے علم میں نہیں تھا
اور دوسری بات چائنہ کا ذکر جہاں تک مجھے یاد ہے آپ نے خود کیا تھا اب یہ یاد نہیں ہے کہ کہاں کیا تھا۔
تو آپ بدلہ لے لیں آپ کے کہہ دینے سے میں ہو تو نہیں جاؤں گی۔اگر کوئی مس انڈرسٹینڈنگ کا شکار ہوجائے تو فورا ایسا ہی جواب دیتے ہیں جیسا آپ نے دیا ہے؟
 
تجمل حسین

محفلین
کیوں یہ نقشہ عارف صاحب نے گوگل پر بنایا ہے جو محنت ضائع ہوجائے گی:p
بھئی اتنی محنت سے تلاش کرکے اردو محفل پر پوسٹ تو لگائی ہے نا۔۔۔ اور مزید یہ کہ چار افراد کو ٹیگ بھی کیا وہ الگ بات کہ صرف وارث صاحب نے ہی پسند کا بٹن دبایا تھا :)
 
arifkarim

معطل
تو آپ کیوں اتنا "سڑ" رہے ہیں؟
کرنے دیں سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل اور شوق بھی پورا کرنے دیں۔
جو عمل کرتے ہیں ان سے بڑھ کر خوش نصیب بھی کوئی نہیں۔ اس فتنہ پرور دور میں۔آئی سمجھ یا گئی؟
یہاں مغرب میں ایک سے زائد شادی کی اجازت جو نہیں ہے اسلئے سڑنا تو بنتا ہے۔

خواہش نہیں حسرت ہے ہادیہ، دونوں میں فرق ہے :)
جی خواہش کبھی پوری ہو جاتی ہے اور کبھی نہیں ہوتی۔ حسرت کبھی پوری نہیں ہوتی۔

ان شاء اللہ تعالیٰ
انشاءکنفیوسس

اوہ تیری خیر

یہ تو آپ شادی کریں گے تو علم ہوگا کہ گھر کا پکا ہوا کھانا حاصل کرنے کے لیے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں (یا یوں کہہ لیں کہ کتنے برتن مانجھنے پڑتے ہیں) :)
برتن دھونے والی مشین خرید لیں۔

وہ تو حوریں ملیں گی نا۔اور جنت میں تو سب کچھ پکا پکایا مل جائے گا کام بھی نہیں کرنا پڑے گا اور وہاں برتن تھوڑی مانجھنے پڑیں گے۔
پہلے یہ تو ثابت کریں کہ جنت میں بھوک پیاس بھی لگے گی۔

ہانگ کانگ از ناٹ چائنہ۔
اگر آپ کو پاکستانی کی بجائے بنگالی یا انڈین بُلائیں تو کیسا لگے گا ؟
ہانگ کانگ از ویری مچ چائنا۔ آلویز بین۔ سوری ٹو سے، جسٹ بیکاز انگلش ہیڈ اٹ آن لیز فار سم یئرز ڈز ناٹ میک اٹ نان چائنیز۔

بھئی اتنی محنت سے تلاش کرکے اردو محفل پر پوسٹ تو لگائی ہے نا۔۔۔ اور مزید یہ کہ چار افراد کو ٹیگ بھی کیا وہ الگ بات کہ صرف وارث صاحب نے ہی پسند کا بٹن دبایا تھا :)
پسند کا بٹن دبوانے کیلئے ٹیگ نہیں کیا تھا۔ ٹرولنگ کیلئے کیا تھا جو کہ اب الحمدللہ آپ کے ایک مراسلے کے توسط سے اس دھاگے میں ہو ہی رہی ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
پہلے یہ تو ثابت کریں کہ جنت میں بھوک پیاس بھی لگے گی۔
قرآن پاک کھول کر دیکھیں پڑھیں ہر جگہ ثبوت ہی ثبوت مل جائیں گے۔ "جنت میں انگوروں کے باغات ہوں گے"،
دودھ کی نہریں،اور شہد کا بھی ذکر کیا گیا ہے
بہت سی آیات ہیں جس میں اللہ پاک نے نعمتوں کا ذکر کیا ہے تو وہ انسان کے لیے ہی ہونگی ان کے کھانے کے لیے ہی۔
ثبوت چاہیئے ابھی؟
 
Top