مبارکباد گُلِ یاسمین بٹیا کو منصبِ پانچ ہزاری بہت بہت بہت مبارک۔۔۔۔۔۔۔

زیک

مسافر
بس دو چار ایکڑ زمین مل جائے کہیں سے، اور کسان والا جگرا!
دلچسپ بات ہے کہ بہت لوگوں کو کسان بننے کا شوق ہوتا ہے ناسٹالجیا کی وجہ سے حالانکہ کٹھن کام بھی ہے تو انسانی تاریخ کے صرف چند ہزار سالوں پر محیط بھی۔ کوئی یہ نہیں کہتا کہ میں hunter gatherer بنوں گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے مجھے ایکڑوں اور مرلوں میں کچھ خاص تمیز نہیں ہے۔ اسکوائر یارڈ سمجھ آتے ہیں۔ :)

لیکن کسان جیسا جگر کہاں سے لائیں گے۔ :)
اب یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ کسی کسان کا جگر نکال لیجئیے۔
ہم نے کبھی بچپن میں مٹی سے نہ کھیلے۔۔۔ اور اب ٹماٹر ، مرچ کالی توری آلو سبز دھنیہ میتھی پالک مٹر سب لگائے ہوئے ہیں سیب انگور آلو بخارا سمیت۔ خود ہی سب کی دیکھ بھال کرتے ہیں
اور پھول تو ہیں ہی بے شمار۔ ما شاءاللہ۔
جگرا بناتے ہیں۔ ریڈی میڈ کہیں سے نہیں ملتا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
دلچسپ بات ہے کہ بہت لوگوں کو کسان بننے کا شوق ہوتا ہے ناسٹالجیا کی وجہ سے حالانکہ کٹھن کام بھی ہے تو انسانی تاریخ کے صرف چند ہزار سالوں پر محیط بھی۔ کوئی یہ نہیں کہتا کہ میں hunter gatherer بنوں گا

بلاشبہ مشکل کام ہے۔

یہ ہنٹر گیدرر کا تو ہمیں پتہ بھی نہیں تھا۔

کسان کا بھی اس لئے کہا کہ فطرت سے قربت کے آثار یہاں نظر آتے ہیں۔
 
جب تک بندہ پہلی سیڑھی پر قدم نہ رکھے گا ایک ہی جست میں چھت پر نہ جا پہنچے گا۔
سو اپنی ہمت اور استطاعت سے جو جیسے کرنا چاہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اب یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ کسی کسان کا جگر نکال لیجئیے۔
ہاہاہاہا۔۔۔!

کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم سے تن آسان لوگ اتنی محنت کے کام کریں گے کیسے۔ :)
ہم نے کبھی بچپن میں مٹی سے نہ کھیلے۔۔۔ اور اب ٹماٹر ، مرچ کالی توری آلو سبز دھنیہ میتھی پالک مٹر سب لگائے ہوئے ہیں سیب انگور آلو بخارا سمیت۔ خود ہی سب کی دیکھ بھال کرتے ہیں
اور پھول تو ہیں ہی بے شمار۔ ما شاءاللہ۔
ماشاء اللہ!
جگرا بناتے ہیں۔ ریڈی میڈ کہیں سے نہیں ملتا۔

اللہ توفیق دے۔ آمین
 
زیک

مسافر
زمین سے نباتات اگانے کے لئے دوڑ دھوپ کرنا ، فطرت سے قربت کی ہی بات ہے۔ آپ کس تناظر میں کہہ رہے ہیں؟
کھیتوں کا مونوکلچر تو زمین بھی پسند نہیں کرتی۔ پودے ہر جگہ اگتے نظر آتے ہیں لیکن کسان کو اپنی فصل اگانے کے لئے بڑے جتن کرنے پڑتے ہیں۔

ابھی بھی کچھ انسانی گروہ ہیں جو ہم سب کے اباواجداد کی طرح ایک بڑے علاقے میں شکار اور کھانے کی اشیا اکٹھی کر کے گزارا کرتے ہیں۔ اصل فطرت وہ ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بلاشبہ مشکل کام ہے۔

یہ ہنٹر گیدرر کا تو ہمیں پتہ بھی نہیں تھا۔

کسان کا بھی اس لئے کہا کہ فطرت سے قربت کے آثار یہاں نظر آتے ہیں۔
متفق ہیں ہم اس بات سے۔
خزاں کے بعد جب پتے نکلنے لگتے ہیں اور آہستہ آہستہ پودا پتوں کے ساتھ کلیوں سے بھی بھرنے لگتا ہے۔
پھر کلیوں کے پھول بننے اور پھولوں کے اپنی مقررہ مدت تک کھلے رہنے کے بعد بکھر جانے
پھر سب پتوں کے جھڑ جانے اور برفباری کے موسم میں سفید لبادہ اوڑھ لینے کے تمام مناظر ایسے دلکش اور پُر سوچ ہوتے ہیں کہ بہت کچھ سکھا جاتے ہیں سیکھنے والے انسانوں کو۔
ہر نظارے پر دل بے ساختہ خدا کی قدرت کا معترف ہوتا ہے اور خود سے ہی کہتا ہے
فَبِأَیِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ
بے شک اللہ پاک کی ہر نعمت ہمارے لئے بہت کچھ لئے ہوئے ہے۔کسی کو بھی ہم نہیں جھٹلا سکتے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی بہت مبارک ہو آپ کو چھ ہزار مراسلوں کی۔

جب تک اس دھاگے میں ہیں مبارکباد دیے بغیر جان نہیں چھوٹنے والی۔ :)

سنجیدگی کا دورانیہ کافی کم ہے۔ :)
خیر مبارک بھائی۔
اب اتنا بھی کم نہیں ہے۔ سنجیدگی کا تو ایک لمحہ بھی غنیمت سمجھ لینا چاہئیے۔
بس آہستہ آہستہ دورانیہ بڑھتا جائے گا ان شاء اللہ ۔
 
کھیتوں کا مونوکلچر تو زمین بھی پسند نہیں کرتی۔ پودے ہر جگہ اگتے نظر آتے ہیں لیکن کسان کو اپنی فصل اگانے کے لئے بڑے جتن کرنے پڑتے ہیں۔

ابھی بھی کچھ انسانی گروہ ہیں جو ہم سب کے اباواجداد کی طرح ایک بڑے علاقے میں شکار اور کھانے کی اشیا اکٹھی کر کے گزارا کرتے ہیں۔ اصل فطرت وہ ہے
ایسا کلچر اب کہا ہوگا
 
بہت خوب!
 
Top