مبارکباد گُلِ یاسمین بٹیا کو منصبِ پانچ ہزاری بہت بہت بہت مبارک۔۔۔۔۔۔۔

متفق ہیں ہم اس بات سے۔
خزاں کے بعد جب پتے نکلنے لگتے ہیں اور آہستہ آہستہ پودا پتوں کے ساتھ کلیوں سے بھی بھرنے لگتا ہے۔
پھر کلیوں کے پھول بننے اور پھولوں کے اپنی مقررہ مدت تک کھلے رہنے کے بعد بکھر جانے
پھر سب پتوں کے جھڑ جانے اور برفباری کے موسم میں سفید لبادہ اوڑھ لینے کے تمام مناظر ایسے دلکش اور پُر سوچ ہوتے ہیں کہ بہت کچھ سکھا جاتے ہیں سیکھنے والے انسانوں کو۔
ہر نظارے پر دل بے ساختہ خدا کی قدرت کا معترف ہوتا ہے اور خود سے ہی کہتا ہے
فَبِأَیِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ
بے شک اللہ پاک کی ہر نعمت ہمارے لئے بہت کچھ لئے ہوئے ہے۔کسی کو بھی ہم نہیں جھٹلا سکتے۔
جو کچھ آپ نے سیکھا اُس میں سے تھوڑا ہمیں بھی سیکھا دیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ازراہِ مذاق کہا تھا۔

سنجیدہ فکر انسان کو ضرور ہونا چاہیے لیکن ہر وقت سنجیدہ رہنے یا نظر آنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوتی۔
ہم نے بھی دورانیہ بڑھانے کی بات کی ہے۔۔۔ سنجیدہ خاتون بن جانے کا ارادہ نہیں کیا۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top