مبارکباد گُلِ یاسمین بٹیا کو منصبِ پانچ ہزاری بہت بہت بہت مبارک۔۔۔۔۔۔۔

محمداحمد

لائبریرین
ہمیں منجن کے کاروبار سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔۔۔ آپ گھر میں موجود لکڑیاں جلا کر کوئلہ بنا لیجئیے اور منجن بیچئیے

حالانکہ اس کام کے لئے معدنی کوئلہ زیادہ مفید رہتا۔

یوں نہ ہو کہ لکڑیاں جلا کر قدیر بھیا گپ شپ کی لڑی میں آ جائیں، اور سب لکڑیاں راکھ ہو جائیں۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حالانکہ اس کام کے لئے معدنی کوئلہ زیادہ مفید رہتا۔

یوں نہ ہو کہ لکڑیاں جلا کر قدیر بھیا گپ شپ کی لڑی میں آ جائیں، اور سب لکڑیاں راکھ ہو جائیں۔ :)
آپ یہ سوچئیے کہ اگر قدیر بھائی نے واقعی لکڑیاں جلانے کی ٹھان لی تو انھوں نے سب سے پہلے ڈریسنگ ٹیبل کی شامت لانی ہے۔ اب یہ مت پوچھئیے گا کہ کیوں۔
ورنہ ہم نے بتا دینا ہے کہ اس کا آئینہ قدیر بھائی سے جو کہتا ہے وہ اسے ماننے سے انکاری ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ تو سمجھ گئے لیکن قدیر بھائی بالکل نہ سمجھیں گے۔:D
 
حالانکہ اس کام کے لئے معدنی کوئلہ زیادہ مفید رہتا۔

یوں نہ ہو کہ لکڑیاں جلا کر قدیر بھیا گپ شپ کی لڑی میں آ جائیں، اور سب لکڑیاں راکھ ہو جائیں۔ :)
آج لکڑی جلانے کی ضرورت ہی نہیں ہے ہماری لڑی میں پہلے ہی موسم گرم چل رہا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے کبھی آپ کی اردو محفل پر کسی سے بہت زیادہ ناراضگی ہوئی ہے؟
بالکل بھی نہیں۔
ہمیں آئے ابھی دن ہی کتنے ہوئے ہیں یہاں۔ حقیقی زندگی میں بھی کوئی ناراضگی نہیں اور یہ تو آن بورڈ ہے۔۔۔ یہاں کسی سے ناراض ہونے یا غصہ کرنے کا کیا فائدہ بھائی۔
 
Top