نور وجدان
لائبریرین
پیار والا طریقہ تو مقدس ہی سکھا سکتی ہے۔ ڈنڈے والے طریقے کے متعلق میں بتا دیتا ہوں۔۔۔
بڑا آسان سا طریقہ بلکہ راہِ طریقت ہے، پہلا یہ کہ ہر کسی سے پنگا لو، دوسرا یہ کہ جو بھی کوئی بھی بات کرے، قطع نظر اس کے کہ اس کی بات سے متفق ہو یا غیر متفق، ہمیشہ اس کے خلاف دلیل لاؤ۔ تیسرا بلا تفریق سب کو کھری کھری سناؤ۔
ان تین نکات کو حرز جان بنا کر ان پر عمل کر گزرنے کے بعد راہِ طریقت کی اگلی منزلوں کی جانب رہنمائی حاصل ہو گی۔
اس طریقت کی راہ میں حائل جنگ کی رہبری آپ پر لازم ہوئی کہ ہم نے تو گرو مانا ہے آپ کو مقدس مجھ سے زیادہ سے زیادہ بات چیت کیا کریں تاکہ آپ کی ہنر کو بروئے کار مستقبل میں لایا جاسکے
ویسے معطل اراکین کو ایسے مشورے کس نے دیے ہوں گے ؟ کون ہوگا وہ ظالم ؟ ہائے !