گپ شپ حصہ تین

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
mera naam Sidra e hy,Sialkot sy hu

سس آ پ کو اردو محفل میں خوش آمدید لیکن آپ کو تعارف کے دھاگے میں اپنا تفصیلی تعارف دینا چاہئے میں آپ کو اس کا لنک دے رہی ہوں :)

یہاں تعارف کروائیں

:) :) :)
امید ہے آپ کو کوئی مشکل نہیں گی بہنا ، لیکن اگر کوئی بھی مشکل ہو تو آپ مجھے کہہ سکتی ہو :)
 
صبح آنکھ کھلی تو مارے حیرت کے بس آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ اس دھاگے میں چند گھٹوں میں کم و بیش اتنے پیغام پوسٹ کئے جا چکے تھے جتنے کون ہے جو محفل میں آیا والے دھاگے میں۔ بعد میں پیغامات پڑھے تو لگا کہ شمشاد بھائی یہاں سے کئی صفحات قطع کر کے کہیں اور منتقل کرنے والے ہیں۔ :) :) :)
 
محمد امین

لائبریرین
بھئی ہم دونوں میں قدرِ مشترک محمود ہے ، التزام فاتح و مفتوح کا ہے سو یہ روح ہم ہر دو ہمزادگانِ ہنر کے بطون میں خرام کرتی ملے گی ۔۔:sick:
کیوں جی ۔۔۔ فاتح المفتوحین والفتاح المفتاح الفاتح الدین بشیر محمود بھائی ۔۔ ؟؟:idea2:

لیجے منصور آفاق صاحب بھی تشرّف فرما ہیں ، ہم ان سے صحت بابت رائے لیتے ہیں۔۔۔ ٹھیک ہے ناں ؟؟

یہ قدرِ مشترک کس قدر محمود ہے؟ اور اس قدرِ مشرک (سوری۔۔۔آئی مین۔۔ مشترک) کا "حامد کون ہے؟ "حامداً و مصلیاً والا نہیں۔۔۔ نام والا حامد۔ ویسے اس لفظ "التزام" سے گمان "الزامِ فتح" کا گزرتا ہے۔وہ تو ٹھہرے @فاتح، اور آپ اگر مفتوح ہیں تو یہ بات قدرے مشکوک بھی ہے اور آپکا نام مزید "وسیع" بھی کرنا پڑے گا۔ یعنی "محمد محمود الرشید المفتوح مغل" ۔۔ مزید برآں، فقیر کو علم نہیں تھا کہ مقامِ روح بطنِ انسان ہے، چلیے علم میں اضافہ ہوا۔ مگر رکیے۔۔۔ کیا ہمزادگان کے لیے روح ثابت ہے؟ چلیں جانے دیں۔۔۔

فاتح المفتوحین تو سنا تھا۔۔۔ الفتاح المفتاح کو اگر آپ نے صفت و موصوف کے طور پر استعمال کیا ہے تو یہاں بحث کی گنجائش ہے کہ فاتح بھائی بیک وقت مفتاح بھی اور فتاح بھی کیسے ہوسکتے ہیں۔۔ آگے الفاتح الدین میں اضافت کا قاعدہ ڈھا دیا آپ نے۔۔۔ ویسے اس قاعدے کی مسماری کے بعد اب یہ گمان ہو رہا ہے کہ فاتح بھائی بذاتِ خود فاتح بھی ہیں اور دین بھی۔۔۔

کیسی رہی نقد کی جنگ :laughing:
 
فاتح

ہمارا مکمل نام فاتح الدین بشیرؔ محمود ہے۔ :) اردو میں شعر و ادب کے حوالے سے فاتح الدین بشیرؔ اور انگریزی میں مزدوری کے اعتبار سے Fateh ud din B. Mehmood :)
 
محمد امین

لائبریرین
میرے خیال میں اس سے پہلے کہ نائمہ عزیز یہاں آ کر ہم سب کو غل غپاڑا مچانے کے جرم میں اس دھاگے سے بے دخل کرے۔۔۔ عزت اسی میں ہے کہ چپکے سے نکل لیا جائے۔۔۔ :D

غل غپاڑہ وہ بھی وہ والا۔۔۔جیسا کہ خبروں میں اکثر آتا ہے۔۔۔ "شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کے الزام میں پولیس والا دھر لیا گیا۔۔۔" ہاہاہاہ
 
محمد امین

لائبریرین
ہمارا مکمل نام فاتح الدین بشیرؔ محمود ہے۔ :) اردو میں شعر و ادب کے حوالے سے فاتح الدین بشیرؔ اور انگریزی میں مزدوری کے اعتبار سے Fateh ud din B. Mehmood :)

جی وہ تو مجھے پتا تھا۔۔۔ میں تو مغل بھائی کے ساتھ تھوڑی چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا :p
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top