گپ شپ کارنر 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہاں تو اتنی رات نہیں ہوتی۔ یہاں سے تو آپ کے ساتھ صرف دو گھنٹوں کا فرق ہے۔
 

میم نون

محفلین
اور اسی لئیے تو آپ سے گپ شپ ہو جاتی ہے اور احمد بھائی سے بھی کہ وہ بھی رات کے راہی ہیں، جبکہ اکثریت محفلین سو رہے ہوتے ہیں اس وقت۔
 

شمشاد

لائبریرین
معذرت چاہتا ہوں کہ آج گپ شپ نہیں ہو سکے گی کہ بہت تھکا ہوا ہوں اور نیند بھی آئی ہوئی ہے۔
 

میم نون

محفلین
کوئی بات نہیں آپ آرام کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں آج صبح فوٹو شاپ میں ایک نئی ترکیب پہ کام کر رہا تھا، اور اسے آسان بنانے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ محفل میں اسپر ایک سبق لکھ سکوں، لیکن تھوڑی ہی دیر میں کمپیوٹر بہت آہستہ ہو گیا، مجھے سمجھ نہ آئی کہ ایسا کیوں ہے، بہر حال جب فائل کو محفوظ کر کے فوٹوشاپ بند کیا اور بعد میں فائل کا سائز دیکھا تو 176 میگابائٹ تھا :rollingonthefloor:

:cowboy:
 

شمشاد

لائبریرین
گپ شپ کا مطلب گپ اور شپ ہے۔اس میں سے لفظ اور کو نکال دیا گیا ہے، باقی گپ شپ بچ گیا ہے۔
 

میم نون

محفلین
چلیں آپکی مان لیتے ہیں :)

یہ احمد بھائی کہاں رہ گئے آجکل؟ اور درویش بھائی بھی کم نظر آ رہے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top