محفل کے اختیارات میں دیکھ رہا تھا کہ فیس بک سے اپنے اکاؤنٹ کو منسلک کرنے کا آپشن ملا، اسپر عمل کرنے سے لگتا ہے کہ فیس بک سے اوتار لے لیا ہے محفل نے۔
اور اوتار بھی کیسا کہ فیس بک میں کھاتا تو کھلوایا ہے لیکن کبھی خبر نہیں لی اسکی
ویسے ایک اچھا آئیڈیا دیا ہے آپنے
فی الحال تو اسے ہی رہنے دیتا ہوں اگلے احتتام ہفتہ پہ دیکھوں گا کہ اسی اوتار کو رنگ روپ دے سکوں
یہ دوسرے رات کے راہی کدھر رہ گئے؟
شمشاد بھائی ایک حوالدار کو بھیج کر پتہ کریں، اور اگر کوئی آنے سے انکار کرے تو دو تین بندوں کی ٹیم بھیجیں تاکہ انکو "سمجھا بجھا" کے لیں آئیں
یہ دوسرے رات کے راہی کدھر رہ گئے؟
شمشاد بھائی ایک حوالدار کو بھیج کر پتہ کریں، اور اگر کوئی آنے سے انکار کرے تو دو تین بندوں کی ٹیم بھیجیں تاکہ انکو "سمجھا بجھا" کے لیں آئیں
ارے بھائی اتنے سے کام کے لیئے چوہدری صاحب کو کیوں تکلیف دینی ہے۔
یہ کام تو نیچے سے ہی ہو جائے گا، آخر سپریم کورٹ کے مالی کا بیٹا، میرے دوست کے سالے کے کزن کا دوست ہے
ابھی کھانا نہیں کھایا،
باہر گیا ہوا تھا اور جب واپس آیا تو امی وغیرہ ہمسایوں کےگھر گئی ہوئیں تھی اور کھانے کے لیئے گوشت کا سالن اور روٹی بنا گئی تھیں، اب مجھے گوشت اتنا پسند نہیں ہے اس لیئے کچھ بھی نہیں کھایا۔ اب امی واپس آئی ہیں تو میں ناراض ہو گیا اور بولا آج بھوک نہیں ہے اس لیئے کھانا نہیں کھانا۔
انکو سمجھ لگ گئی سو ابھی پکوڑے بنانے لگے ہیں میرے لیئے