گپ شپ کارنر 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
عرب ممالک میں ممعوما چین کے اسیمبل لیپ ٹاپ آتے ہیں اور یورپ میں وہیں کے بنے ہوئے ہوتے ہیں یہ ایک واضع فرق ہے
سونی وایو کی بات اور ہے وہ صرف جاپان میں بنتے ہیں تقریبا پوری دنیا میں وہی قیمت ہوتی ہے اس لیئے تھوڑے مہنگے ہوتے ہیں
اسی طرح ایپل کمپیوٹر بھی پوری دنیا میں ایک ہی قیمت رکھتا ہے ہالانکہ ایپل بھی چین میں اسیمبل ہوتا ہے

آپ نے جو قیمت بتائی اس میں i5 مل جانا چاہیئے
eaglesword صاحب دوسرے لیپ ٹاپ پر بھی آپ کچھ بھی چلا سکتے ہیں
 

میم نون

محفلین
eaglesword صاحب دوسرے لیپ ٹاپ پر بھی آپ کچھ بھی چلا سکتے ہیں

جی جناب، لیکن اگر ونڈو کے ساتھ کمپیوٹر لیں گے تو اسمیں ونڈو کے لائسنس کی قیمت بھی ادا کریں گے، جو کہ تقریبا 50 یورو ہوتی ہے۔
اب اگر آپ نے لینکس چلانی ہے تو پچاس یورو زیادہ کیوں خرچیں؟
اور دوسری بات یہ ہے کہ لیپ ٹاپ کی دنیا میں مائیکروسافٹ کی مونوپولی ہے، اگر آپ کوئی بھی کمپیوٹر خریدنا چاہیں گے تو اسمیں ونڈو پری انسٹال ہو گی۔ جو کہ کاروبار کے اصولوں کے خلاف ہے۔ اب اگر کوئی نیا سسٹم بنائے بھی تو وہ استعمال نہیں ہو گا کیونکہ تمام کمپیوٹر کمپنیاں ونڈو کو پہلے ہی انسٹال کر دیتی ہیں۔ اور یہ وہ چیز ہے جو کہ ٹیکنالوجی اور "انوویشن" کہ برعکس ہے۔
ماسوائے چند کمپنیوں کے (ڈیل انمیں سے ایک ہے) اور وہ بھی صرف ایک دو ماڈل کے لیئے، باقی سب ونڈو کے ساتھ ہی کمپیوٹر دیتی ہیں۔

اگر تو آپکو یہ اختیار ہو کہ کمپیوٹر خریدے وقت اگر چاہیں تو ونڈو لیں اور اگر چاہیں تو نہیں، تو پھر تو بات جائز ہے، جبکہ یہاں پر اگر کمپیوٹر خریدنا ہے تو ونڈو بھی لینی ہوگی، چاہیں اسے استعمال کریں یا نہ کریں پچاس یورو ضرور دینے ہیں۔

Windows کو ختم ہونے کے لیے ابھی بہت زیادہ وقت چاہیے۔

جی اور بنیادی وجوہات وہ ہیں جو میں نے اوپر بتائی ہیں :mad:
 

میم نون

محفلین
لیکن اگر میں ونڈو استعمال ہی نہ کرنا چاہوں تو پچاس یورو کیوں دوں۔
میں اس کمپیوٹر پر (جہاں سے لکھ رہا ہوں) ونڈو استعمال کرتا ہوں، لیکن یہ صرف ایک مجبوری ہے، کیونکہ یہ ایک پرانا کمپیوٹر ہے اور اسکی سی ڈی ڈرائیو نہیں چلتی، اس لیئے مجبورا ونڈو چلا رہا ہوں، لیکن میرا جو پہلے کمپیوٹر تھا اُسپر ونڈو کے ساتھ اوبنٹو انسٹال کی تھی، اور ایک سال تک صرف اوبنٹو ہی چلائی ونڈو ایک دن بھی نہیں، پھر وہ کمپیوٹر خراب ہو گیا۔
اب ایک اور پُرانا لیپ ٹاپ لیا ہے اور اسپر تو صرف اوبٹو ہی چلاؤں گا۔
میرا کہنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ اگر تو آپریٹنگ سسٹم کا انتخاب اختیاری ہو تو پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر اسے آپ پر ٹھونس دیا جائے تو پھر تو "غنڈہ گردی" ہوئی۔ :rolleyes:


:):)
 

mfdarvesh

محفلین
اچھا یہاں تو ونڈوز کم ہی لیپ ٹاپز میں ہوتی ہے اکثر ایسے ہی ہوتے ہیں، ونڈوز تو مل ہی جاتی ہے، اب اگر اس لیپ ٹاپ میں ونڈوز ہو گی تو قیمت 5000 بڑھ جائے گی، ہم نے لینا ہے یہ ماڈل سوموارم، کسی صاحب نے کہا تھا کہ بس بس لینا ہی لینا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ونڈوز یہاں بھی پہلے سے لیپ ٹاپ میں موجود نہیں ہوتی۔ خود سے انسٹال کروانا پڑتی ہے۔
 

میم نون

محفلین
اچھا یہاں تو ونڈوز کم ہی لیپ ٹاپز میں ہوتی ہے اکثر ایسے ہی ہوتے ہیں، ونڈوز تو مل ہی جاتی ہے، اب اگر اس لیپ ٹاپ میں ونڈوز ہو گی تو قیمت 5000 بڑھ جائے گی، ہم نے لینا ہے یہ ماڈل سوموارم، کسی صاحب نے کہا تھا کہ بس بس لینا ہی لینا ہے

ونڈوز یہاں بھی پہلے سے لیپ ٹاپ میں موجود نہیں ہوتی۔ خود سے انسٹال کروانا پڑتی ہے۔

کیا واقعی؟

یہاں پر تو تمام لیپ ٹاپ ونڈو کے ساتھ ہی آتے ہیں :eek:

اگر کسی نے بغیر ونڈو کے لینا ہو تو صرف آن لائن ہی خرید سکتا ہے۔
 

وجی

لائبریرین
شمشاد بھائی مشرق وسطٰی میں بھی ایسے لیپ ٹاپ مل جاتے ہیں جن میں پہلے سے وینڈوز انسٹال ہوتی ہے
 

mfdarvesh

محفلین
ہم نے کل میٹرو سے Dell کا لیپ ٹاپ لیا ہے، قیمت 46999 روپے ہے، Inspiron ہے، سکرین 4۔15ہے اور Numeric Pad بھی ہے اس میں جو میں نے لیپ ٹاپ میں پہلی بار دیکھا ہے، آج میرے پاس آیا تو تصاویر پوسٹ کروں گا
 
مشرق وسطي ميں ايسے ليپ ٹاپ مل جاتے ہيں جن ميں پہلے سے ونڈوز انسٹال ہوتي ہے۔ اسکي قيمت تھوڑي زيادہ ہوتي ہے۔ يہ آپ پر منحصر ہے کہ ڈاس والي سادہ ليپ ٹاپ ليں يا ونڈوز انسٹالڈ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top