اچھی بات چل رہی ہے یہاں لیکن مجھے پلیز صحیح سے بتائیں کہ اسلام میں کیا واقعی شب برات کی کوئی اہمیت ہے؟؟؟کیونکہ کل بھی ٹی وی پر ایک عالم بتا رہے تھے کہ یہ حدیث میں کہیں بھی ثابت نہیں ہوتا اور دنیا میں صرف انڈیا اور پاکستان میں ہی اسے مناتے ہیں
ہم مڈل ایسٹ میں بھی رہے ہیں وہاں بھی کوئی بھی عرب اسے نہیں مانتا
پلیز میرا یہ مسئلہ حل کریں کہ میں اب دو کشتیوں میں سوار ہوں کہ پہلے اس دب بہت عبادتیں کی ہیں پر اب کافی جگہ سے سنا ہے کہ اسکی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے
السلام علیکم
محترم تعبیر بہنا
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
" بے شک غور و فکر کرنے والوں کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ' "
عقل سلیم کے مالک وسطی راہ اختیار کرنے والے ہوتے ہیں ۔
اللہ تعالی انسانوں سے ان کے گمان مطابق سلوک کرتا ہے ۔
جیسی نیت رکھ کر عمل کیا جائے ویسی ہی مراد کا حقدار ٹھہرتا ہے ۔
قران پاک واضع ہدایت ہے ۔
اس کو اللہ تعالی نے نازل فرما کر اس کی حفاظت اور سمجھانے کا خود ذمہ لیا ہے ۔
تلاوت قران پاک سے مشرف ہوتے ہوئے غوروفکر کی شرط لازم ہے ۔
مجموعہ احادیث ' اتفاق و اتحاد بین الامت مسلمہ " کے نظریے سے مرتب کیا گیا ۔
بدقسمتی سے ہم نے اس مجموعہ احادیث سے اتفاق و اتحاد کشیدکرنے کی بجائے انتشار و افتراق زیادہ حاصل کیا ۔
" شب برائت" بھی اک ایسی ہی مثال ہے ۔
اللہ تبارک و تعالٰی سے دعا کرنی چاہیئے کہ “ اے احسان عظیم کرنے والی پاک ذات تو اس قدر بلند و برتر ہے کہ ہم تیری عظمت کے مطابق تیری عبادت کا حق ادا کر سکتے ہیں نہ تیرے کمالات کے مطابق تیرے ذکر کا حق ادا کر سکتے ہیں نہ تیری رحمت کے مطابق تیرا شکر ادا کر سکتے ہیں۔
پروردگار عالم ! مجھے حق و صداقت کی راہ پر چلنے کی ہدایت دے اور اس راہ پر قائم رہنے کی استقامت اور حوصلہ عطا فرما اور گمراہی سے محفوظ رکھ۔
یا اللہ تو میری حفاطت فرما کیونکہ جس چیز کا محافظ تیرے سوا کوئی اور ہوتا ہے وہ ضائع ہو جاتی ہے اور میری پردہ پوشی فرما کیونکہ جس کا پردہ پوش تیرے سوا کوئی اور ہوتا ہے وہ کھل جاتی ہے اور میری فکروں کا بوجھ دور فرما کیونکہ تیرے سوا کوئی اور افکار کا دور کرنے والا نہیں اور مجھ پر اپنا سایہ رحمت ڈال تاکہ جو میرے ساتھ بدی کرنے کا ارادہ کرے یا کوئی جال پھیلائے یا کسی طرح تکلیف دہی پر آمادہ ہو ناکام رہے نہ میرے مقابلے میں کامیاب ہو اور مجھ پہ قابو پا سکے۔ آمین ثم آمین
درج بالا دعا اگر کسی رات کو اہتمام کے ساتھ نوافل پڑھ کر مانگی جائے تو کیا برا ہے ۔؟
نایاب