گھسے پٹے جملے

اف فوہ کیا یاد دلادیا! کالج کے زمانے میں ایک دوست کے ساتھ ان کے کسی رشتے دار کے گھر پہنچے۔ صاحبِ خانہ نے کھانے کا پوچھا تو دوست نے فوراً منع کردیا۔ بھوک کے مارے آنتیں قل ھواللہ پڑھ رہی تھیں لیکن مرتے کیا نہ کرتے، نفی میں سر ہلادیا۔ گھروالوں نے کھانا بھجوادیا تو ہمارے دوست سب سے پہلے بڑھ کر کھانا نکالنے لگے۔ پھر کیا تھا مربھکوں کی طرح کھانے پر ٹوٹے اور دیگچی صاف کرگئے۔
 
مخلص انسان

محفلین
تمھاری بہت یاد آرہی ہے ( جب بیگم میکے گئی ہوئی ہو اور فون پر بات ہو )
تم رہنے دو پیسے میں ادا کرونگا ( دوست ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد )
بہت ہینڈ سم لگ رہے ہو ( ولیمے پر دولھا سے گلے ملتے ہوئے )
 
ناصر رانا

واہ جناب کیا بات ہے۔ واقعی بہت زیادہ استعمال ہونے والے رسمی جملے ہیں یہ۔
 
یوسف سلطان

محفلین
اگلے سمسٹر سے ساتھ ساتھ پڑھیں گے۔

"ہم آپکی بیٹی کو بہو نہیں بیٹی سمجھیں گے"

سسرال جا کے میکے کی ناک کٹواؤ گی

ملک اور قوم کی خدمت ہمارا مشن ہے...!! سیاستدان:heehee::heehee::heehee:
 
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

ہمارا بیٹا تو لاکھوں میں ایک ہے.

دو طرفہ تعلقات پہ تبادلہء خیال

خبردار..!!! تمباکو نوشی مضر صحت ہے

طبیعت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں

تمام دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
 
سارہ خان

محفلین
اف فوہ کیا یاد دلادیا! کالج کے زمانے میں ایک دوست کے ساتھ ان کے کسی رشتے دار کے گھر پہنچے۔ صاحبِ خانہ نے کھانے کا پوچھا تو دوست نے فوراً منع کردیا۔ بھوک کے مارے آنتیں قل ھواللہ پڑھ رہی تھیں لیکن مرتے کیا نہ کرتے، نفی میں سر ہلادیا۔ گھروالوں نے کھانا بھجوادیا تو ہمارے دوست سب سے پہلے بڑھ کر کھانا نکالنے لگے۔ پھر کیا تھا مربھکوں کی طرح کھانے پر ٹوٹے اور دیگچی صاف کرگئے۔
ہاہاہا وہ سمجھ گئے ہونگے رسمی طور پر منع کیا ہے۔۔۔ اور بعد میں پتا چل گیا ہوگا انہیں کہ بادلِ ناخواستہ منع کیا ہوگا آپ نے پہلے :LOL:
 
اب ذرا دوست کی شرارت اور ہماری حالت پر بھی غور فرمائیے
میرے ایک دوست اپنا پیپر ایک کانفرنس میں پیش کرنے پولینڈ گئے. وہاں ایک پروفیسر سے ملنے اس کے دفتر گئے.
وہ اپنے لیے کافی بنانے اٹھا اور ان سے بھی پوچھ لیا کہ کافی پیو گے؟
انہوں نے پاکستانی مروت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ دیا: نو تھینکس.
ان پروفیسر صاحب نے مڑ کر نہیں پوچھا دوبارہ. اور وہ آدھا گھنٹہ خشک منہ کے ساتھ ٹھنڈ میں دبکے بیٹھے رہے.
 
سارہ خان

محفلین
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

ہمارا بیٹا تو لاکھوں میں ایک ہے.

دو طرفہ تعلقات پہ تبادلہء خیال

خبردار..!!! تمباکو نوشی مضر صحت ہے

طبیعت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں

تمام دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
ہاں جی یہ بھی سن سن کے کان پکانے والے جملے ہیں ۔۔ :p
 
سارہ خان

محفلین
میرے ایک دوست اپنا پیپر ایک کانفرنس میں پیش کرنے پولینڈ گئے. وہاں ایک پروفیسر سے ملنے اس کے دفتر گئے.
وہ اپنے لیے کافی بنانے اٹھا اور ان سے بھی پوچھ لیا کہ کافی پیو گے؟
انہوں نے پاکستانی مروت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ دیا: نو تھینکس.
ان پروفیسر صاحب نے مڑ کر نہیں پوچھا دوبارہ. اور وہ آدھا گھنٹہ خشک منہ کے ساتھ ٹھنڈ میں دبکے بیٹھے رہے.
اسے کہتے ہی۔۔۔
جس نے کی شرم اس کے پھوٹے کرم ۔۔ :p
 
Top