گھسے پٹے جملے

سیما علی

لائبریرین
پی ٹی وی کا بار بار ایک جملہ دہرانا پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔۔۔۔۔
گلدستے میں تو پہلے ہی پھول سجے ہوئے ہیں پھر ’پھولوں کا‘ کہنے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
پیٹ ہے کہ جمشید گیٹ🤓
بہاولپور والے کہتے ہیں پیٹ ہے یا فرید گیٹ۔۔۔
کراچی والے کہتے ہیں پیٹ ہے یا لالوکھیت۔۔۔
لاہور والے کہتے ہیں پیٹ ہے یا بھاٹی گیٹ ۔۔۔
پر یہ کون کہتا ہے پیٹ ہے یا جمشید گیٹ۔۔۔
نیز گیٹ کی یہ قسم کہاں پائی جاتی ہے؟؟؟
 
انڈیا والوں سے سنا وہی دہرایا ہوسکتا ہے ۔۔۔ہو سکتا ہے جمشید پور میں ہو۔۔۔۔
 
Top