تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

سلمان حمید

محفلین
جس طرح کتوں کی، گھوڑوں کی، کبوتروں کی اور بے شمار جانوروں کی مختلف اقسام ہوتی ہیں اسی طرح بلبل کی بھی بے شمار اقسام ہیں۔
کہتے ہیں تو تفصیل بتا دیتی ہوں۔

میں تشریح الاعظاء نہیں بلکہ اس کے ماحول، رویہ اور نسل کے بارے میں لکھ رہی تھی۔
میرا خیال ہے یہ عمل آزار رساں نہیں۔۔۔
باپ رے، کتوں، گھوڑوں، کبوتروں کی بھی اقسام ہوتی ہیں؟ :atwitsend:
بھائی میں کمپیوٹر کی دنیا میں ہی اچھا، مجھے بیالوجی سے کچھ نہیں لینا دیتا :biggrin:
 

سلمان حمید

محفلین
ہاہاہاہاہاہا مجھ پر جب کبھی ایسا وقت آیا کہ مجھے ایسی سینکڑوں اقسام یاد کرنی پڑیں تو میں خود کشی کرنا زیادہ مناسب سمجھوں گا۔ میرے لیے کتے کو کتا، گھوڑے کو گھوڑا اور کبوتر کو کبوتر ہی رہنے دیں :biggrin:
 

عینی شاہ

محفلین
لو جی، میں تو کچھ زیادہ ہی سیدھا نکلا کہ اس دھاگے کو ہی بھول گیا اور پتہ نہیں یہاں مچتے ادھم اور ہوتی دھینگا مشتی کی اطلاعات کب آئیں اور کب نظر انداز ہوئیں مجھے پتہ ہی نہ چلا۔ اب سیدھا تو میں خود کو کہہ اور سمجھ رہا ہوں، آپ حضرات اور خواتین تو بدّھو، بونگا، اللہ لوک، بیوقوف اور پتہ نہیں کیا کیا کہیں گے لیکن بقول میری اور بہت سوں کی امّیوں کے، جو کہتا ہے وہ خود ہی ہوتا ہے :)

میں کچھ کچھ جوابات دینے کی کوشش کرتا ہوں، امید ہے کہ آئندہ سے چلتی ہوئی بحث میں وقت سے ہی کود جایا کروں گا لیکن نہیں، میں نے سنا تھا کہ چلتی بِستی میں سر نہیں دینا چاہیئے :(


اطلاع کے لیے شکریہ لیکن میں مولی ہرگز نہیں بننا چاہتا تو مہربانی فرما کر مجھے واپس انسان بننے کا طریقہ عنایت کر دیں :(


میں نے اپنی نرسری سے لے کر ایف ایس سی تک پڑھی ساری اردو کو ایک پونے (روٹیوں والا رومال) میں رکھ کر گھنٹہ نچوڑا، پھر ان ہیرے جیسے ، موتیوں جیسے الفاظ (میٹرک کی اردو توبوجہ اعزازی مارکس رومال میں ہی رہ کر چھانٹی ہو گئی) کو اکٹھا کر کے ایک فقرہ بنایا اور یہ قدر پائی ؟؟؟ :(


بہت شکریہ بھائی :)

آپ نے پردیس میں دیس کی یاد دلا دی۔ میری آنکھوں میں آنسو آ گئے کہ بے شک مولی ہی سہی لیکن ہوں تو اپنے دیس کی :) لیکن رکیے، مجھے مولی سے انسان بننا ہے تو آپ نے کوئی طریقہ سوچا ماہی احمد جی؟
اپ کی اردو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سوچنا بھی پڑتا ہے سلمان بھائ:confused3::confused3::confused3:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہائیں، اب جب خدا حافظ کرنے کا وقت قریب ہے آپ خوش آمدید کہہ رہی ہیں :rollingonthefloor:

بہت بہت شکریہ ویسے :)
سوری بھیا وہ ناں اتنا لمبا شاعری والا نام پڑھ کر میں سمجھی یہ کوئی شاعری والا دھاگہ ہوگا ۔ تعارف کے پریفکس پر نظر ہی نہیں پڑی تھی :p
 

سلمان حمید

محفلین
سوری بھیا وہ ناں اتنا لمبا شاعری والا نام پڑھ کر میں سمجھی یہ کوئی شاعری والا دھاگہ ہوگا ۔ تعارف کے پریفکس پر نظر ہی نہیں پڑی تھی :p
یہ ہمارا تعارف کا اسٹائیل ہے نا اور ہر موقع کے لیے میں نے ایک شعر لکھ رکھا ہے جس کے ساتھ انٹری مارتا ہوں :p :rollingonthefloor: :cool2:
 

عینی شاہ

محفلین
سوری بھیا وہ ناں اتنا لمبا شاعری والا نام پڑھ کر میں سمجھی یہ کوئی شاعری والا دھاگہ ہوگا ۔ تعارف کے پریفکس پر نظر ہی نہیں پڑی تھی :p
دیکھا نا اسی تھریڈ میں گھسی پڑی تھی کل جو تم مجھے بولی تھی :cautious:اب تم خدو بھی گھسی پڑی ہو یہاں :unsure:
 
Top