اردو محفل کو سالگرہ مبارک ۔ ۔ دعا ہے کہ جلد یہ عظمت کی بلندیوں کو عصرِ حضر کے تقاضوں کو سمجھتے اور نبھاتے ہوئے چھو لے ۔ ۔ ۔
بھائی آپ نے بڑی ہمت کی۔ تمام خامیاں ایک ساتھ لکھ دیں ۔ یہ باتیں بہت سے لوگوں کے دلوں کی آواز ہوں گی پر کہے گا کوئی نہیں ۔ ہمیں بھی یہ ایک ڈیڑھ درجن افراد کا ڈیبیٹنگ کلب معلوم ہوتا ہے ۔ کسی نئے کو پنپنے ہی نہیں دیا جاتا ۔ ادب آداب کے نام پر اس کی ایک ایک بات پر نظر رکھی جاتی ہے اور مضحکہ خیز ریٹنگز دی جاتی ہیں۔ اگر آپس میں بھی کوئی فرینک ہو کر بات کرے تو کئی پرانے لوگوں کی طبع نازک پر گراں گزرتا ہے ۔ فوراً محفل کا ماحول خراب ہونے کی خبریں گردش کرنے لگتی ہیں ۔ محفل کا سناٹا لوگوں کو اس کی چہل پہل سے زیادہ بھاتا ہے ۔ فیس بک جیسے ایک بڑے پلیٹ فارم کا ٹھٹھہ اڑایا جاتا ہے ۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ آج کل تقریبا ہر بڑا کاروبار، ادارہ یا شخص فیس بک پر ہے ۔ یہاں بھی اتنی خوبصورت شاعری دیکھنے کو ملتی ہے ۔ اگر فیس بک پر ہوتی تو کتنے لوگوں کا بھلا ہوتا ۔ مدیران لوگوں سے بیزار معلوم دکھائی دیتے ہیں ۔ مجال ہے کبھی کسی نے کوئی ریٹنگ دی ہو ۔ پندرہ بیس لوگوں کو ہی سنبھال سنبھال کر ہلکان دکھائی دیتے ہیں ۔
اگر محفل کو اس کی حیثیت کا مقام دلوانا ہے تو نئے آنے والوں کو اہمیت دینا ہو گی۔ مدیران جو اپنے کام سے بیزار اور نڈھال ہیں ان کی جگہ
جاسم محمد بھائی جیسے لوگ لانا پڑیں گے جو فعال ہوں، اور ہر ایک سے فرینک ہوں ۔ باتوں کا جواب دیتے ہوں اور مثبت ریٹنگز بھی ۔
املا کی غلطیاں یا تو مدیران نکالیں یا گرامرلی کی طرح کی کوئی ایپ ۔ اگر کسی کی تعلیم یا اردو واجبی ہو تو کیا اس سے بہتر کو حق ہے کہ وہ سرِعام نشاندہی کرے ؟ مکالمہ کا مطلب کیا ہے پھر؟
یہ ایک عظیم پلیٹ فارم بن سکتا ہے اگر پروفیشنل طرز پر چلایا جائے ۔ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں جو سوشل نیٹ ورکس چلانے کے ماہر ہوں ۔ گھریلو خواتین و حضرات محض چند لوگوں کی خوشامد اور باقی لوگوں سے بےزاری اور سرد مہری سے ایسا ہی حشر کر سکتے ہیں ۔
سالگرہ پر ایسی باتیں زیب تو نہیں دیتیں، مگر کیونکہ تجاویز مانگی گئیں تھی تو وضاحت سے گوش گزار کر دیں ہیں ۔