سولھویں سالگرہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو!

صابرہ امین

لائبریرین
میں سمجھ رہا تھا آپ شاید کئی سالوں سے اس امتیازی سلوک کو برداشت کر کر کے آج پھٹ پڑے لیکن تاریخ رکنیت دیکھی تو ابھی دو ماہ بھی نہیں ہوئے، بہرحال اب آپ نے فورم کو اپنا سلطان راہی والا رخ دکھا دیا، اب کوئی لڑی لگائیں سب بھاگم بھاگ آئیں گے:):)
وسیم بھائی تو پھر ایک لڑی ہو جائے !
 

ثمین زارا

محفلین
بات یہ ہے کہ اگر جاسم کی لڑیاں اُن کو پسند نہیں آتیں، تو وہ اس پہ آ کر گفت و شنید کریں،اپنا مؤقف سامنے رکھیں ۔ لیکن کیوں کہ یہاں ذاتی پسند نا پسند یا اپنے حلقۂ یاراں کو ہی پروموٹ کرنے کا رجحان ہے تو ظاہری بات ہے وہ چند گنے چنے دھاگوں میں ہی جائیں گے اور یقین مانیں اگر جاسم وہاں آ کر بیچارہ کوئی مراسلہ کر دے گا تو اس کو جواب تک نہیں دیں گے یا اس کی بات پہ جواب الجواب یا نئے پہلو نکالنے کی ذرا کوشش نہیں کریں گے۔ ہاں نام جاسم کے بجائے ۔۔۔۔ آگے ہم اس بات کو بیان کر چکے ہیں
اچھے بھائی، ہم نے جو بھی باتیں لکھیں وہ بڑی دردمندی سے لکھیں تاکہ ایک قیمتی فورم پھلے پھولے ۔ کسی کی تضحیک کا نہ تو ارادہ تھا اور نہ ہے ۔ حالانکہ ایک آدھ بار تضحیک کا نشانہ بنے ۔ اس محفل میں اگر اچھی تبدیلیاں نہیں آئیں گی تو اس کا مقصد فوت ہو جائے گا ۔ یا تو فیس بک کی طرح ہر کوئی بس اپنے حلقے تک محدود رہے یا سب مل جل کر کسی تفریق سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کوخوش اسلوبی سے برداشت کریں ۔ تجاویز اگر نہ مانگی جاتیں تو ہم کچھ بھی نہ کہتے ۔ سوچا شائد بہتری لانا چاھتے ہیں تو ان کو معلوم ہو کہ نئے لوگ کیسا محسوس کرتے ہیں ۔ صرف ہم ہی نہیں پرانی لڑیوں میں بھی کئی لوگوں کو شکوے کرتے دیکھا ہے ۔ یہ کوئی نئی شکایتیں نہیں ۔
 

عثمان

محفلین
اول تو یہ کہاں لکھا ہے کہ نئے آنے والے اپنے مراسلوں یا لڑی پہ داد کے طالب ہیں؟ دوسرا یہاں پہ جو مافیا ماحول ہے وہ خدا کی خوشنودی کے لیے ہے؟ پبلک فورم پہ چند بندے اکٹھے ہو کر ایک دوسرے سے ہی بات کرتے رہیں، نئے آنے والوں کو کسی کھاتے میں نا لکھیں تو اسے خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کا زریعہ کہیں گے یا نئے آنے والوں کو کھڈے لائین لگانا کہیں گے؟ ویسے بھی شاید اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ صرف یہی ہو گا کہ رفتہ رفتہ تمام لڑیوں میں وہی گنے چنے لوگ ایک دوسرے سے چھم چھم کھیلتے رہیں گے اور ایک جیسی ہی باتیں کر کے کچھ کچھ عرصے بعد کسی تھریڈ میں کہتے رہیں گے کہ ہائے پرانا وقت اچھا تھا جب محفل پہ رونق ہوتے تھی، یہ وہ۔۔۔ جیسے ابھی بھی بہت سی لڑیوں میں ایسے مراسلے پڑھنے کو مل جاتے ہیں۔

خدا کی خوشنودی کے لیے کافی ساری گیمیں اور لڑیاں یہاں چل رہی ہیں۔ جن پہ وہی چند انجمن ستائش باہمی کے ممبران گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔ آپ بھی ان میں شامل ہو کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔
:rolleyes:
اب جس کا جی چاہے وہ پائے روشنی
ہم نے تو دل جلا کر سرعام رکھ دیا
کیا خوب مستقل مزاج ہیں آپ۔
اردو کمیونٹی بھلے آسڑیلیا کی ہو یا محفل کی۔ دونوں سے شکایت آپ کی ایک ہی ہے۔
 

وسیم

محفلین
اچھے بھائی، ہم نے جو بھی باتیں لکھیں وہ بڑی دردمندی سے لکھیں تاکہ ایک قیمتی فورم پھلے پھولے ۔ کسی کی تضحیک کا نہ تو ارادہ تھا اور نہ ہے ۔ حالانکہ ایک آدھ بار تضحیک کا نشانہ بنے ۔ اس محفل میں اگر اچھی تبدیلیاں نہیں آئیں گی تو اس کا مقصد فوت ہو جائے گا ۔ یا تو فیس بک کی طرح ہر کوئی بس اپنے حلقے تک محدود رہے یا سب مل جل کر کسی تفریق سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کوخوش اسلوبی سے برداشت کریں ۔ تجاویز اگر نہ مانگی جاتیں تو ہم کچھ بھی نہ کہتے ۔ سوچا شائد بہتری لانا چاھتے ہیں تو ان کو معلوم ہو کہ نئے لوگ کیسا محسوس کرتے ہیں ۔ صرف ہم ہی نہیں پرانی لڑیوں میں بھی کئی لوگوں کو شکوے کرتے دیکھا ہے ۔ یہ کوئی نئی شکایتیں نہیں ۔

تجاویز سے کیا ہونا ہے۔ پرانے زمانے میں پنڈ میں چوپال ہوتی تھی کوئی بھی جا کر بیٹھ جاتا تھا اور شامل گفتگو ہو جاتا تھا۔ اب زمانہ بدل گیا ہے، اپنی بیٹھک میں چند لوگ بلا کر چوپال سجا لیتے ہیں۔ نئے آنے والے پنڈ میں درخت کے نیچے بیٹھ کر مکھیاں مارتے رہتے ہیں( اور سمجھتے ہیں ہم بھی ہیں پانچ سواروں میں) :unsure::rolleyes:

اگر کوئی لب کشائی کرنے کی جسارت کرے تو اسے پنڈ کا ماحول خراب کرنے کے جرم میں کھڈے لائین لگا دیتے ہیں۔ پھر ایک دوسرے کو کہتے پھرتے ہیں

ہن او گلاں نئی ریاں :LOL:
 

وسیم

محفلین
کیا خوب مستقل مزاج ہیں آپ۔
اردو کمیونٹی بھلے آسڑیلیا کی ہو یا محفل کی۔ دونوں سے شکایت آپ کی ایک ہی ہے۔

آپ کو یہ غلط فہمی کہاں سے ہو گئی کہ ہمیں ان سے شکایت ہے، کوئی پروف جہاں ہم نے ان سے شکایت کی ہو؟ اور دوسرا ہمیں یہاں پہ اپنے حوالے سے کیوں شکایت ہونے لگی؟ ہم نے تو اس لڑی کے مضمون کو دیکھ کر جو فورم پہ محسوس کیا تھا لکھ دیا۔ نہیں تو آپ ہماری پروفائل دیکھ لیں کہ ہم اب کتنے کوئی مراسلے کرتے ہیں۔

بے وجہ کی غلط فہمیاں اس لیے پالنا کہ اگلے کو غلط ثابت کیا جائے آپ جیسے صاحب علم کو زیب نہیں دیتیں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بات یہ نہیں کہ ماضی حال سے بہتر تھا۔ ماضی کے اور مسائل تھے اور ان چیلنجز کو لے کر ہم نے اردوویب کو کھڑا کیا تھا۔ اب ہم اس دور سے نکل چکے ہیں اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اتنے سالوں میں بہت بدل گیا ہے۔ اب ہمیں یعنی تمام محفلین کو سوچنا ہے کہ اردو محفل کا وژن کیا ہے۔ ہم محفل سے کیا چاہتے ہیں؟ اس کا فوکس کن چیزوں پر ہونا چاہیئے؟
بہت معقول سوال ہے اور بہت اہم سوال ہے ۔ اس کا جواب غور و فکر اورتفصیل کا متقاضی ہے ۔ کل تک کے لئے ادھار!
 

فاخر رضا

محفلین
آپ بھی ان میں شامل ہو کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔
میں تو خوش فہمی میں تھا کہ شاید میں بھی ان چار خوش نصیبوں میں ہوں گا، یعنی مجھ پر بھی شک ہوا ہوگا

آپ نے اس لڑی میں....... کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے کیونکہ آپ کو پتہ تھا کہ اس لڑی میں لوگ آئیں گے. ویسے آپ مجھے آئندہ اپنی شروع کردہ لڑیوں میں ٹیگ کیجیے گا
کوئی خالی جگہ بھر دے
 

فاخر رضا

محفلین
سارے مراسلے پڑھے اور بالآخر ایک اور شکار ہوا میری نظرانداز کی لسٹ کا. میں تو نظر انداز کررہا ہوں مگر مدیران سے گزارش ہے کہ اس...... ٹرول کو معطل کیا جائے. میں آئندہ اس کا کوئی مراسلہ زبردستی نہیں پڑھوں گا
کافی ٹائم ضائع کیا اس..... کی وجہ سے
 
Top