سولھویں سالگرہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو!

وسیم

محفلین
مکھی مارنا بھی اک "فن " ہے
ایویں ای "تیس مار خان " وی نئیں لبدا
پر ہن لب لیا اے
کتھے اے؟
ڈھونڈو اسکو ...
جانے نہ پائے:)

انگریزی کے فن اور اردو کے فن میں فرق ہوتا ہے (غالباً آپ کا اشارہ انگریزی والے فن کی طرف ہے) :unsure:

ویسے ہی جیسے آپ پنجابی کا دا، انگریزی کا دا سمجھ کر لگاتی ہیں :LOL:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میری ذاتی رائے میں اردو محفل کا وژن وہی رہنا چاہئے جو روزِ اول تھا اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور بھی بہت سی باتیں ذہن میں آرہی ہیں لیکن اس وقت بہت رات ہوگئی ہے یہاں ۔ ہوسکتا ہے کہ مندرجہ بالا نکات پر گفتگو آگے بڑھے اور مزید کچھ لکھنا کا موقع ملے۔

میں نے اپنے گزشتہ مراسلے میں یہ رائے دی تھی کہ محفل کے ماحول کو علمی اور تحقیقی کاموں کے لئے سازگار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ یہ پلیٹ فارم سنجیدہ ذہن لوگوں کے لئے بھی پرکشش بن سکے ۔ اس طرح کے مثبت ماحول سے بہت سارے لوگوں کو کچھ کرنے کی تحریک ملتی ہے ۔ان لوگوں میں اراکین اور غیر اراکین قارئین دونوں شامل ہیں ۔ مجھے ذاتی طور پر علم ہے کہ کئی افراد محفل کے رکن نہیں ہیں لیکن باقاعدگی سے یہاں آتے ہیں اور استفادہ کرتے ہیں۔ ماحول کو سازگار بنانے کے لئے ایک اور بات جو بہت ضروری ہے وہ یہ کہ اردو کے لئے ترقیاتی کام کرنے والوں کی وقتاً فوقتاً حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کی مساعی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ ہم اگر خود کسی قسم کا ترقیاتی پروجیکٹ نہیں کرسکتے تو نہ سہی لیکن ہم ان لوگوں کی حوصلہ افزائی تو کرسکتے ہیں جو ان کاموں میں اپنا وقت اور توانائی لگا رہے ہیں ۔ ہمارے چند حروفِ تحسین بعض اوقات ان کارکنوں کے لئے مہمیز کا کام کرتے ہیں ۔ اردو کے ان بے لوث خدمت گزاروں کے لئے کم از کم دعا تو کی جاسکتی ہے ۔ حوصلہ افزائی کے اس کام کو اگر منظم طریقے پر کیا جائے تو کسی ایوارڈ کا اجرا بھی کیا جاسکتا ہے۔ تکنیکی اور علمی و ادبی شعبہ جات میں الگ الگ ایوارڈز کا ایک سلسلہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کا ایک منصوبہ میرے ذہن میں ہے اور ارادہ ہے کہ آئندہ ایک دو ہفتوں میں بشرطِ فرصت اس کا آغاز کروں گا، ان شاء اللہ ۔ میں دیگر احباب کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ ان خطوط پر غور و فکر کریں اور اپنے حصے کی شمع لا کر سرِ محفل رکھیں۔
مندرجہ بالا گفتگو کا مقصد یہ قطعی نہیں ہے کہ اردو محفل میں کھیل کود اور گپ شپ وغیرہ کے ہلکے پھلکے دھاگے نہیں ہونا چاہئیں۔ براہِ کرم میری باتوں کو مثبت انداز میں لیا جائے اور اگر کوئی غلط فہمی ہو تو فی الفور اس کا ازالہ کرلیا جائے۔ گپ شپ اور کھیل تفریح وغیرہ بھی زندگی کا حصہ ہیں اور ان کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ لیکن تفریح کو افراتفری میں بدلنے سے گریز کیا جائے تو بہتر ہے ۔ جیسا کہ عام زندگی کا اصول ہے کام کی بات پہلے اور گپ شپ بعد میں ۔ اگر ان ترجیحات کو برقرار رکھا جائے تو اس میں ہم سب کا فائدہ ہے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میری (غیر مقبول) رائے یہ ہے کہ اردو کی لسانی ترویج میں حائل ایک بڑی رکاوٹ اہل اردو کا تکنیکی اصطلاحات اور جدید ایجادات کے ناموں کے اردو ترجمے پر اصرار ہے ۔۔۔ جو کبھی کبھار تو مضحکہ خیز حد تک عجیب ہوتا ہے ۔۔۔ آئے دن فیس بک ’’محبانِ اردو‘‘ کی جانب سے چھوڑے گئے اس قسم کے شگوفے دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں ۔۔۔ کل ہی کوئی صاحب اصرار فرما رہے تھے کہ سڑکوں پر لگی کیٹ آئیز کو راہ افشاں کہنا چاہیے اور اسٹریٹ لائٹس کو قندیلِ راہ! ۔۔۔ شکر ہے کہ کیٹ آئیز کو عیونِ گربہ کہنے کو نہیں کہا! :)
پیٹرول پمپ کے بارے میں ان کی رائے یہ ہے کہ اس کو ایندھن فروش کہنا چاہیے! جیسے کہ پیٹرول پمپس دلی یا دکن میں ایجاد ہوئے تھے!

میرے خیال میں اردو میں سائنسی اور تکنیکی کام تب تک مشکلات کا شکار رہے گا جب تک ہم تکنیکی اصطلاحات کے مضحکہ خیز ترجموں کے پیچھے بھاگتے رہیں گے۔ یہاں اس قسم کے معاملات میں ترجمے کے بجائے ’’ٹرانسلٹریشن‘‘ کی روش اپنائی جائے تو اردو میں تحقیق کام کرنا زیادہ آسان ہو سکتا ہے۔

آپ نے بالکل درست کہا راحل بھائی ! زبان گھر بیٹھ کر نہیں بنائی جاسکتی ۔ زبان تو خود بخود غیر محسوس طریقے پر بنتی چلی جاتی ہے ۔ زندہ شے ہے ، اپنے آپ کو ماحول میں ڈھال لیتی ہے ۔
لیکن یہ ضرور ہے کہ ان صطلاحات کو اردوانے پر کم از کم غور ضرور کرنا چاہئے ۔ ان مباحث سے بعض اوقات کچھ ایسے الفاظ جنم لیتے ہیں جو لکھنے پڑھنے والوں میں خود بخود ترویج پاجاتے ہیں اور بالآخر زبان کا حصہ بن جاتے ہیں ۔ یہ کام تو ہم لکھاریوں کا ہے کہ اپنے شعر و نثر میں مناسب جگہوں پر ان الفاظ کو استعمال کریں ۔ شاید یہ جلا پاجائیں ۔ بہرحال ، جو مسئلہ آپ نے اٹھایا ہے وہ ایک اہم اور پیچیدہ مسئلہ ہے ۔ اس موضوع پر مکالمہ بند نہیں ہونا چاہئے ۔ ٹرانسلٹریشن تو ہو ہی رہی ہے اور ہزاروں انگریز الفاظ اب اردو کا حصہ بن گئے ہیں ۔ لیکن فارسی اور عربی زبانوں کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے ٹرانسلٹریشن سے کم فائدہ اٹھایا ہے اور غیر زبان الفاظ کو اپنی زبان میں ڈھالنے کو ترجیح دی ہے ۔
 
اپنی علمی کم مائیگی کے سبب نہائت عاجزی سے کچھ عرض کرنے کی جسارت کر رہا ہوں
انگریزی اور دیگر زبانوں کے الفاظ کا اردو میں در آنے کا معاملہ نیا نہیں، اصل میں ہر دو جانب سے اس سلسلے میں افراط و تفریط رہی ہے۔ جو مثالیں راحل بھائی نے دیں وہ بھی یقیناََ غیر فطری کوشش لگتی ہیں اردو کو خالص رکھنے کی دوسری جانب، شکریہ کو تھینک یو، اور مبارکباد کو کانگریٹس کر دینا بھی کوئی معنیٰ نہیں رکھتا۔ ایسا ہی معاملہ ہم آج کل عربی تلفظ اور عربی املا اپنانے کے معاملے پر بھی دیکھ سکتے ہیں، ان شااللہ لکھنے اور رمدان مبارک بولنے پر اصرار کر کے ہم شائد سستی نیکیاں کمانے کے چکر میں اردو کی درگت بنائے جا رہے ہیں۔
بہرحال یہ ایک طویل بحث اور ایک مسلسل جاری رہنے والا معاملہ ہے، ارتقاء اپنا راستہ خود ڈھونڈ لیتا ہے، اور شائد یہی ایک زندہ زبان اور معاشرت کی نشانی ہے
 
ابھی پچھلے صفحات کی ورق گردانی مکی تو ایک دلچسپ بحث دیکھنے کو ملی
اب مسئلہ یہ ہے کہ میں یہی فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ میں اپنے آپ کو کس زمرے میں گنوں۔ رکنیت کو پانچ سال سے زائد ہونے کو ہیں، سو اتنے نئے بھی نہیں، کم علمی کا یہ عالم ہے کہ آج یہ لڑی پڑھ کر فورم کی اصل غرض و غائت سے آگہی ہوئی
میں تو پچھلے پانچ سال اس فورم کو اردو ادب کی ترویج کی خدمت میں مصروف ایک فورم سمجھتا رہا ہوں آج پتہ چلا کہ پرانے احباب کے نزدیک اصلاح کے متمنی نوآموز شاعر فورم کی شان پر اک داغِ ملامت ہیں جس سے سنجیدہ لوگ متنفر ہو کر بھاگ جاتے ہیں۔
سو احبابِ اختیار سے گزارش ہے کہ اگر یہ کوئی مسئلہ ہے تو اس کا حل بھی منتظمین اور مدونین کے پاس ہی ہے،
سرورق پر کیا نظر آنا چاہیئے اور کیا نہیں اسے مینیج کرنے میں کیا امر مانع ہے، آج کل کے آئی ٹی کے دور میں یہ کیا ایشو ہے
دوسری جانب، نو واردان کے لئے ایک رائے ( مشورہ یا نصیحت لکھتے ہوئے جھجک گیا کہیں اس پر بھی گرفت نہ ہو)
آپ لائکس، کمنٹس، اور ریٹنگز کے چکر میں کیوں پڑتے ہیں جو ہم خیال احباب ہوں گے، نئے یا پرانے وہ خود ہی ایک دوسرے کے قریب آتے جائیں گے۔ ایک بڑے گروپ کے اندر ذیلی گروپس بنتے چلے جائیں گے۔ کیا ضروری ہے کہ جن ڈیڑھ دو درجن افراد کو آپ مافیا وغیرہ کہہ رہے ہیں انہی کے کمنٹس، یا لائکس سے آپ کی تشفی ہو

آخری بات میری اپنی ذاتی رائے، مجھے تو یہاں پرانے اراکین کی جانب سے بڑی حوصلہ افزائی، رہنمائی اور پزیرائی ملی۔ شائد اس لئے کہ میں نے کبھی اس چیز پر غور ہی نہیں کیا کہ مجھے کتنے لائکس، کتنے کمنٹس ملے، اصلاح کے لئے پوسٹس لگاتا ہوں اور احباب بڑی تفصیل سے رہنمائی فرماتے ہیں
واللہ عالم!
 
جناب شکیل صاحب بات یہ ہے کہ آپ کو کس نے کہہ دیا کہ نئے لوگ لائیکس کے یا کمینٹس کے چکر میں پڑتے ہیں؟ زور محفل کی برادری میں شامل کر کے اپنائیت یا تربیت کے احساس کے حوالے سے تھا نا کہ کمینٹس اور لائیکس کے حوالے سے کہ یہ فورم اردو کے حوالے سے تربیت اصلاح اور حوصلہ افزائی کا فورم ہے۔ لیکن جب اس پہ گفتگو صرف درجن ڈیڑھ درجن لوگوں کی آپس کی ڈیبیٹ تک ہی محدود رہے گی تو اسے ایک پبلک فورم کیسے کہا جا سکتا ہے؟
یہ فورم اردو کی ترویج کے لیے ہی بنا ہے نا تو کوئی نو آموز، کوئی ڈیبیٹنگ کلب سے باہر کا بندہ کوئی مراسلہ کرے یا کوئی لڑی بنائے اور اس کو کوئی لفٹ نا کروائے تو کیا یہ اردو کی ترویج ہے؟ ایک بندہ دوسروں کی لڑیوں میں کمینٹ کر رہا ہے لیکن چند لوگ آپس میں ہی گفتگو کرتے جائیں اور اگلے کو لفٹ بھی نا کروائیں تو وہ اس کا اظہار کرے تو کیا وہ لائیکس اور کمینٹس کے چکر میں ہو گا؟

اس فورم کا مقصد اردو کے تناظر میں لوگوں کے آپس میں وسیع تر سیر حاصل مباحثے کو فروغ دینا ہے۔ چھم چھم کرنا یا پکن پکڑائی کھیلنا نہیں۔ یہ تو کرکٹ یا ہاکی فٹبال کے میچ کی مانند ہو گیا کہ اپنے ہی دوست گیارہ گیارہ کی ٹیمیں بنا کر کھیلیں اور جو بھی نیا آئے اسے باہر بیٹھ کر بس دیکھنے کی اجازت ہے۔ اور اگر وہ کسی طرح حوصلہ کر کے گراؤنڈ میں داخل ہو بھی جائے تو نا اسے کوئی بال پاس کرتا ہے اور نا کوئی اسے بیٹنگ یا بولنگ کی اجازت دیتا ہے۔ اس پہ اگر وہ اعتراض کرے تو کہا جاتا ہے، لائیکس اور کمینٹس کے چکروں میں نا پڑو۔ سبحان الله۔
 
محمداحمد

لائبریرین
سات صفحات پڑھ کر یہ خاکسار اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ وسیم بھائی سے پوچھ کر ڈیڑھ درجن محفلین کو کم از کم ڈیڑھ ماہ کے لئے معطل کر دیا جائے تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ :) :) :)

چونکہ ہم بھی محفل کے پرانے ہم نشین ہیں اور ہمیں بھی اکثر نوسٹلجیا کے دورے پڑتے ہیں اس لئے ان ڈیڑھ درجن افراد میں ہمیں بھی ضرور شامل کیا جائے۔ :)
 
احمد بھائی ہمیں آپ کی بات سے اختلاف ہے کیونکہ یہ نئے محفلین ہیں محفل کے ماحول سے اتنے مانوس نہیں ۔
وسیم بھائی آپ کی تمام باتیں اور گلہ شکوے سر آنکھوں پر۔
آج کل کا دور مقابلے کا دور ہے ۔ آپ تلخ رویہ اور جارحانہ لہجہ نظر انداز کرتے ہوئے ،محبت اور خلوص کے ساتھ محفل پر اپنے تعلقات بنائیں۔
آپ ہماری بات کا یقین کریں کہ یہاں محفلین خلوص اور محبت سے سرشار ہیں ۔یہاں ہم سب ایک خاندان کی طرح سے ہیں ۔اگر آپ ہماری اس بات کی تصدیق کرنا چاہیں تو آپ تعارف ، تہنتی پیغامات اور دعائیہ کلمات اور ذکر محفلین کے زمرہ جات کا جائزہ لیں آپ کو محفلین کی محبت اور جذباتی وابستگی کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا ۔باقی چھوٹی موٹی بحث و تکرار اور اختلافات تو رشتوں کا اصل حسن ہیں ۔ان معاملات کو لے کر حد سے زیادہ سنجیدہ ہونے ہمارے خیال میں میں قطعی مناسب نہیں ۔
باقی آپ اپنی رائے کے معاملے میں آزاد ہیں۔
ہم نے آپ کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے اپنی اور تمام محفل کی جانب سے آپ کو دوستی اور محبت کا پیغام دیا ہے ۔
 
بات یہ ہے کہ اس محفل میں ہر طرح کا زمرہ ہے اور اراکین کو ہر طرح کی سرگرمی کی اجازت ہے ۔۔۔ اب اگر یہاں تحقیقی و تکنیکی کام کی کمی ہے تو اس کے لیے دیگر افراد کو جو دوسرے زمروں میں فعال ہیں، مورد الزام تو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ ایک عرصہ ہوا ذکر و اذکار کی لڑیوں کا سرورق پر آنا بند ہو گیا ۔۔۔ اس کے بعد کتنے نئے تحقیقی کام کرنے والے سامنے آئے؟
یہ بات تو واضح ہے کہ محفل کو آباد کیے رکھنے لیے انتظامیہ کی فعالیت کے علاوہ مالی وسائل بھی درکار ہوتے ہیں۔ سو بانیان سمیت جو جو اراکین یہ بار اٹھاتے ہیں، ان کا محفل کے ان کی ترجیحات کے مطابق نہ چلنے پر تشویش کرنا بالکل بجا ہے اور یہ ان کی صوابدید ہے کہ آیا وہ اس پراجیکٹ کو، جو ان کو اپنے وژن سے میل کھاتا محسوس نہیں ہو رہا، مزید چلائیں یا پھر ہاتھ کھینچ لیں ۔۔۔ اور یہ کوئی قابل اعتراض بات بھی نہیں ۔۔۔ لیکن ایسا بھی نہیں کہ یہاں تکنیکی و سائنسی کام کرنے والوں کی کوئی طویل قطار بندھی ہوئی ہے جو صرف شعر و شاعری اور ہلکی پھلکی گفتگو سے دلبرداشتہ ہو کر متنفر ہو جاتے ہیں۔
 
اردو کے جتنے فورم وجود میں آئے ان میں سے یہ شاید آخری چراغ ہے، جو اب تک جگمگا رہا ہے ۔۔۔ اردو کی کسی نہ کسی حیثیت میں خدمت تو ہو رہی ہے ۔۔۔ میرے خیال میں اتنی بڑی کوئی دوسری ویب سائٹ نہیں ہوگی جہاں یونیکوڈ میں لکھے گئے الفاظ کا اتنا بڑا ذخیرہ موجود ہو اور جو املا کی درستی پر خصوصی توجہ کی وجہ سے کسی حد معیاری بھی قرار دیا جا سکے۔ اردو اے آئی میں کام کرنے والوں کے لیے یہ کسی بیش بہا خزانے سے کم نہیں ۔۔۔ نہیں؟
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
سب سے پہلے تو ہمیں خود سے سوال کرنا چاہیے کہ ہم اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کیا گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
 
آخری تدوین:

وسیم

محفلین
احمد بھائی ہمیں آپ کی بات سے اختلاف ہے کیونکہ یہ نئے محفلین ہیں محفل کے ماحول سے اتنے مانوس نہیں ۔
وسیم بھائی آپ کی تمام باتیں اور گلہ شکوے سر آنکھوں پر۔
آج کل کا دور مقابلے کا دور ہے ۔ آپ تلخ رویہ اور جارحانہ لہجہ نظر انداز کرتے ہوئے ،محبت اور خلوص کے ساتھ محفل پر اپنے تعلقات بنائیں۔
آپ ہماری بات کا یقین کریں کہ یہاں محفلین خلوص اور محبت سے سرشار ہیں ۔یہاں ہم سب ایک خاندان کی طرح سے ہیں ۔اگر آپ ہماری اس بات کی تصدیق کرنا چاہیں تو آپ تعارف ، تہنتی پیغامات اور دعائیہ کلمات اور ذکر محفلین کے زمرہ جات کا جائزہ لیں آپ کو محفلین کی محبت اور جذباتی وابستگی کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا ۔باقی چھوٹی موٹی بحث و تکرار اور اختلافات تو رشتوں کا اصل حسن ہیں ۔ان معاملات کو لے کر حد سے زیادہ سنجیدہ ہونے ہمارے خیال میں میں قطعی مناسب نہیں ۔
باقی آپ اپنی رائے کے معاملے میں آزاد ہیں۔
ہم نے آپ کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے اپنی اور تمام محفل کی جانب سے آپ کو دوستی اور محبت کا پیغام دیا ہے ۔

جناب میں نے تو محبت اور خلوص سے ہی یہاں مراسلے کرنے شروع کیے تھے۔ اور یہ جو آپ تلخی کہہ رہے ہیں یا جارحانہ رویہ بتا رہے ہیں، یہ نا تلخی ہے نا جارحانہ رویہ ہے، یہ ایک سادہ سا مشاہدہ ہے۔ آپ میرے سارے مراسلے پڑھیں اور بتائیں میں نے کس سے یہاں جارحانہ رویہ اختیار کیا ہے؟

خود سے کئی دفعہ گفتگو میں حصہ لیا، جب اگلے لفٹ نا کروائیں تو کیا دیواروں سے باتیں کریں؟ یہی میرے کہنے کا مطلب تھا۔ آئینہ دیکھ کر جیسے یہاں لوگ غصے میں آئے بیٹھے ہیں، ان کو چاہیے کہ وہ کچھ اپنی اداؤں پہ بھی غور کریں۔

یہ تو زیک کے موضوع گفتگو سے شہہ پا کر میں نے یہاں یہ سب لکھ دیا نہیں تو میرا تو یہاں کا رویہ دیکھ کر مراسلے کرنے سے ہی دل اوب چکا تھا۔

اور فورم ایسے ہی دم توڑتے ہیں، جیسے دولت کا ارتکاز معاشرے میں غربت کو جنم دیتا ہے ویسے ہی ڈسکشن فورم میں چند ممبران کی باقی ممبران کو نظر انداز کر کے آپس میں چہلیں ہی اس کی ویرانی کا سبب بنتی ہیں۔

ہم غلط اس لیے ہیں ، کیونکہ ہمیں آئے صرف دو ماہ ہوئے ہیں۔ یعنی دو ماہ میں ہم یہاں کچھ محسوس نہیں کر سکتے۔ آپ کا فورم ہے، کل کو بند ہو جائے گا، ہمیں کیا۔ ہم تو یہاں آئے تھے فورم کو اپنا بنانے اس میں رونقیں لگانے، اور چند افراد سمجھتے ہیں جیسے ہمیں لائیکس اور کمینٹس کی طلب ہے، اور رونق تو صرف ان کے دم سے ہے۔ وہ اپنی سمجھ میں آزاد ہیں، بس یہی ہو گا کچھ عرصے بعد فورم موجودہ حالت سے بھی زیادہ اجاڑ کا منظر پیش کر رہا ہو گا۔ ہم نے نیٹ پہ فورموں کو ایسے ہی ویران اور تباہ ہوتے دیکھا ہے۔
 
وسیم

محفلین
بھئی سب لوگ لفٹ کرائیں تاکہ معاملہ رفع دفع ہو۔

یہ تو وہی بات کی آپ نے۔ جو پی سی بی کے پالسیوں کے خلاف بات کرے اسے عہدہ دے کر چپ کروا دو۔ دھن ہو مہاراج، ایسی لفٹ آپ کو ہی مبارک۔ ہم باز آئے۔۔۔ ہم نے عمومی بات کی، اور آپ لوگ شاید اسے ہمارا ذاتی مسئلہ سمجھ رہے ہیں۔
 
وسیم

محفلین
سات صفحات پڑھ کر یہ خاکسار اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ وسیم بھائی سے پوچھ کر ڈیڑھ درجن محفلین کو کم از کم ڈیڑھ ماہ کے لئے معطل کر دیا جائے تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ :) :) :)

چونکہ ہم بھی محفل کے پرانے ہم نشین ہیں اور ہمیں بھی اکثر نوسٹلجیا کے دورے پڑتے ہیں اس لئے ان ڈیڑھ درجن افراد میں ہمیں بھی ضرور شامل کیا جائے۔ :)
:ROFLMAO:
گلستان کو لہو کی ضرورت پڑی، سب سے پہلے ہماری ہی گردن کٹی
پھر بھی کہتے ہیں مجھ سے یہ اہل چمن، یہ چمن ہے ہمارا تمہارا نہیں
 
وسیم

محفلین
سب سے پہلے تو ہمیں خود سے سوال کرنا چاہیے کہ ہم اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کیا گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
ہم کیکلی ڈال رہے ہیں، کوکلا چھپاکی جمعرات آئی ہے کھیل رہے ہیں، ہم نیلی پری کو بلا رہے ہیں، چپکے سے آئے، دو تھپڑ لگائے اور واپس چلی جائے۔۔۔۔

یہی اردو کی خدمت ہے اردو فورم پہ آئی گیس۔۔۔
:sneaky::rolleyes::LOL:
 
Top