ایم جی -3 ایل ایم جی - Rheinmetall MG3
جرمنی کی بنی یہ گن اپنی مثال آپ ہے ۔ اسے شارٹ کٹ میں ایل یم جی یعینی لائٹ مشین گن کہا جاتا ۔ ویسے اسے جی تھری جنرل پرپز مشین گن بھی کہتے ہیں۔ جرمنی کی کمپنی Rheinmetall کی بنی یہ گن 1960 میں متعارف کرائی گئی تھی اور اب تک بنائی جا رہی ہے ۔ 7 اشاریہ 62 کے راؤنڈ فائر کرنے والی یہ گن نہایت ہی تیز ہے یہ 1300 راؤنڈ فی منٹ فائر کرتی ہے اور دشمن پر گولیوں کی بارش کرنا ایک طرح سے اس کاخاصہ ہے ۔ اس کو اس طرح ڈیزائین کیا گیا ہے کہ یہ نا اتنی زور دار ہے نا گنر کو اس کا زیادہ پریشر برداشت کرنا پڑتا ہے ۔اس لیے گنر اس سے ایفیکٹیو فائر کرتے ہیں ۔
200 سے لے کر 1200 میٹر تک اس کی ایفیکتیو رینج ہے ۔ ویسے اس کے مختلف مادلز کی مختلف رینج ہے اس کے ایک ماڈل کی رینج 3 کلو میٹر تک ہے ۔ اس پر مختلف قسم کی سائٹ بھی نصب کی جاتی ہیں ۔ اس کا وزن دس کلو ہوتا ہے ۔ اس کو دو فوجی آپریٹ کرتے ہیں ایک گنر اور دوسرا اس کا اسسٹنٹ جو ایمونیشن بیلٹ کو پوزیشن میں رکھتا ہے ۔اس کے ساتھ ایک لکڑی کا بکس ہوتا ہے جس کے اندر میگزینز ہوتے ہیں ہر بکس میں 1200 بلٹس ہوتی ہیں جنہیں دو سولجر آرام سے کیری کر کے پوزیشن پو لے آتے ہیں ۔ یہ آج بھی جرمنی سمیت کئی ممالک کی سٹینڈرڈ مشین گن ہے ۔
پاکستان کو وراثت میں ملے ہتھیاروں کے متبادل کی جلد ہی ضرورت پڑ گئی تھی پر 70 کی دھائی میں جب جرمنی سے اس گن کا سودا ہوا تو یہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی صورت میں ہوا تھا۔ پاکستان آرمی نے اسے بنانے کے لیے اپنے انجینرز جرمنی بھیجے تھے اور جرمنی سے مشینری منگوائی گئی جو کہ پاکستان آرڈینینس فیکٹریز واہ میں نصب ہے ۔ اس گن کو نا صرف بنانے بلکے بیچنے سے بھی پاکستان کو کثیر زرمبادلہ کا فائدہ ہوا ہے ۔ یہ پاکستان آرمی کی سٹینڈرڈ مشین گن ہے جو ہر یونٹ کے پاس ہے اور اس پر گنرز کو خصوصی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ اس کو ہزاروں کی تعداد میں بنای اگیا اور پاکستان آرمی کے علاوہ نیوی کوسٹ گارڈز رینجرز ائیر فورس اور ایف سی لیویز کے حوالے کیا گیا ہے ۔ پاکستان اس کا جدید ماڈل MG1A3 استمال کرتا ہے
پاکستان آرمی کے جوان اور ایم جی تھریز
یہ تصویر دلچسپ ہے پاکستانی جوان ایم جی تھری کے ساتھ گن پر سائٹ نصب ہے جو دور دکھاتی ہے اور اوپر کی طرف ایمونیشن کے خآلی بکسز سے ایک چھت بنائی گئی ہے
ایک پرانی تصویر میں پاک رینجرز کے جوان ایل ایم جی کے ساتھ
جی تھریز اور ایم جی تھریز
پاک آرمی کی پک اپس پر نصب ایم جی تھریز