ایم پی -5 یا Heckler & Koch MP5
ساٹھ کی دھائی کے وسط میں ڈیزائین کی گئی یہ انفنٹری لائٹ گن ہے ۔ کلوز کامبٹ یا نزدیک کی لڑائی میں زبردست مانی جاتی ہے ۔ 9 ملی میٹر کے راؤنڈ فائر کرنے والی ایم پی -5 کے پہت سے ماڈل بنائے گئے ہیں ۔ اس کے ماڈلز اے-2 اے-3 اور اے-4 کی ایفیکٹیو رینج 200 میٹر تک ہے ۔اس میں 32 راؤنڈز کا میگزین ڈالا جاتا ہے ویسے 100 راؤنڈز کا ڈرم میگزین بھی ہے پر بہت ہی کم اسے دیکھا جاتا ہے ۔ اس کو فوجی اپنے قریب رکھ کر نزدیک کی لڑائی میں دشمن پر ایک طرح کی برتری رکھتا ہے یہ جلد موو ہو کر فائرنگ کے لیے تیار ہو جاتی ہے ۔ آفیسرز اسے اپنے ساتھ رکھتے ہیں کیونکہ یہ لائٹ گن ہے جو ان کو موومنٹ میں مدد دیتی ہے بانسبت ہیوی گنز کے ۔یہ 800 راؤنڈز فی منٹ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اس کے مختلف ماڈلز کی مختلف سپیسز ہیں ہر ماڈل کی لمبائی وزن میں فرق ہے اس کا سب سے چھوٹا ماڈل ایم پی فائیو کرز کہلاتا ہے جو عام طور پر وی آئی پی گارڈز استمال کرتے ہیں ۔ یہ تینوں طرح استمال کی جا سکتی ہے آٹو میٹیک سیمی آٹو میٹک اور سنگل فائر ۔ اس کے اوپر مختلف قسم کی سائٹس بھی لگائی جاتی ہیں جیسے کہ لیزر سائٹ اور
پاکستان نے اس کو بنانے کا لائسنس جرمنی سے حاصل کیا اور اس کو واہ میں بنایا جا رہا ہے ۔ یہ پاکستان آرمی کے اٍیسرز پولیس فورس لیویز ایف سی اور رینجرز بھی استمال کرتے ہیں پاکستان نیوی میں اسے کوسٹ گارڈز اور ایس ایس جی این استمال کرتے ہیں ۔ پاکستان نے اس کا ایک مزید گولڈن ماڈل بھی بنایا ہے جو کہ آرائش یا تحائف کے لیے ہے ۔ ایم پی فائیو پاکستان کے کم و بیش ہر کامبٹ میں استمال ہوئی ہے ۔ پاکستان میں اس کے 4 ماڈلز بنائے جاتے ہیں
ایم پی 5 اے 2
ایم پی 5 اے3
ایم پی 5 اے4
ایم پی 5 اے5
پاکستان نے اسے ایکسپورٹ کر کے زرمبادلہ بھی کمایا ہے جو کہ اس کو بنانے کی لاگت کو کم کرتا ہے اور اب تک پاکستان اس کو ایکسپورٹ کر رہا ہے ۔
ایس ایس جی پریڈ میں ایم پی فائیو
پاک رینجرز کا ایک آفیسر ایم پی -5 کے ساتھ
پاکستان کی بنی ایم پی فائیوز نمائش میں
صدارتی بادی گارڈ ایم پی فائیو کرز کے ساتھ
ایس ایس جی این کا جوان ایم پی فائیو کے ساتھ
پاک رینجرز کے جوان مشقوں کے دوران ایم پی فائیو کے ساتھ