ہتھیار - weapons

عسکری

معطل
عسکری کیا آپ میٹلرجی یا مکینکس وغیرہ کے طالب علم ہو؟
نہیں میں اب طالب علم نہیں رہا 28 سال ہو رہے ہیں اب کونسی تعلیم باقی ہے :mrgreen: آپکی یہ بات سن کر کہیں اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن والے نا آ جائیں کہ بندہ ہمیں دو میزائیلوں کو کپڑے مار کر چمکانے کے لیے :laugh:
 
قیصرانی

لائبریرین
عسکری کیا آپ میٹلرجی یا مکینکس وغیرہ کے طالب علم ہو؟
فوج سے متعلق جو بھی شعبہ ہو سکتا ہے، عسکری اس میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔ بعض شعبوں میں تو دو دو پی ایچ ڈی بھی ہو چکی ہیں ان کی :) بس بتاتے نہیں ہیں کہ نظر نہ لگ جائے ساڈے شیر نوں :laugh:
 
عسکری

معطل
فوج سے متعلق جو بھی شعبہ ہو سکتا ہے، عسکری اس میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔ بعض شعبوں میں تو دو دو پی ایچ ڈی بھی ہو چکی ہیں ان کی :) بس بتاتے نہیں ہیں کہ نظر نہ لگ جائے ساڈے شیر نوں :laugh:
کیا نہیں بتایا سب تو بتایا ہے یار آپ لوگ اب میرے کارڈز کی کاپی رہ گئی باقی وہی مانگ لو :rolleyes::sad:
 
بلال

محفلین
بہت خوب جی۔ چلیں جی میں کوشش کروں گا کہ کبھی فرصت ہو تو ان چھوٹے ہتھیاروں کی تیاری، ان کی مختلف انجینرنگ جیسے میٹلرجی اور مکینکس وغیرہ پر تھوڑی تفصیلی بات کروں تاکہ آپ سے کچھ سیکھنے کو ملے۔ فی الحال اجازت دیں۔ آج ایک لمبے عرصے کے بعد محفل پر حاضری کی ”آخیر“ کر دی۔:)
 
بلال بھائی، بہت بہت شکریہ کہ آپ تشریف لائے۔ امید ہے کہ روز اسی طرح ہمیں شکر ادا کرنے کا موقع عطا فرماتے رہیں گے :)
 
براک

محفلین
عنزہ میزائیل - Anza missile

کے آر ایل پاکستان کی کنوینشنل ویپنز فیکٹری کے بنے یہ میزائیل مین پیڈ سام یا کنھے سے فائر کیا جانے والا اینٹی ائیر کرافٹ میزائیل کہا جاتا ہے ۔ پاکستان کے پاس حالانکہ بہت قسم کے مین پیڈ تھے پر اسی کی دھائی کے وسط میں عنزہ پروجیکٹ یہ سوچ کر کیا گیا کہ ایک ماسس میزائیل ہو جو ہے یونٹ ہر جگہ ہر بارڈر پوسٹ ہو جو پاکستان کا بنا ہو اور ہزاروں کی تعداد میں بنا کر افواج کو لیس دیا جائے ۔ 1990 میں پہلی بار عنزہ مارک 1 پاکستانی افواج میں متاعارف کرایا گیا یہ میزائیل انفرایڈ ھومنگ میزائیل ہے مارک-1 کے 1000 میزائیل افواج میں شامل کرنے کے بعد اس سے جدید مارک2 پر کام شروع ہوا اور 1994 میں پاکستانی افواج کا مارک2 ملنا شروع ہو گئے جو کہ 1500 سے زائد دیے گئے اور ایک بار پھر میزائیل تھریٹ اور جدید گائڈنس سسٹم کی ضرورت کی وجہ سے مارک-3 بنانا پڑا جو کہ 2006 سے بنایا جا رہا اور اب تک نامعلوم نمبرز میں بنایا جا چکا ہے ۔ اسی دوران پاکستان نے ملائیشیا کی فوج کو 100 عنزہ مارک-1 اور 500 عنزہ مارک-2 فروخت کیے جو کہ اب ملائشیا کی افواج کے ہر یونٹ کا حصہ ہے اور پروجیکٹ کی لاگت بھی اس سودے سے وصول ہو گئی ہے ۔

عنزہ 300 میٹر سے لے کر 5 کلو میٹر تک آنے والی ہر چیز کو ہٹ کر سکتا ہے ۔ ااس کا وزن 16 کلو ہوتا ہے اور یہ 600 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کرتا ہے ۔اسے اے پی سی پر بھی فٹ کیا گیا ہے اور یہ 10 میٹر اونچائی کے ہرف کو لو لیول پر نشانہ بنا سکتا ہے ۔ جہاز ہیلی کاپٹر کی آواز سننے کے بعد میزائیل پوزیشن پر لایا جاتا اور جہاز کو لاک کرنا ہوتا ہے عنزہ کی بیٹری صرف 90 سیکنڈ کے لیے کام کرتی ہے اور گنر کو ان 90 سیکنڈ میں ہدف کو لاک کر کے میزائیل چھوڑنا ہوتا ہے میزائیل راکٹ بوسٹر کی مدد سے لانچر سے نکلتا ہے اور ایک سیکنڈ میں ہی راکٹ بوسٹر میزائیل سے جدا ہو جاتا ہے اور میزائیل کا اپنا انجن کام کرنا شرو کر دیتا ہے ۔ جہاز کی گرمی کو ٹریک کرتا ہوا اس کے انجن کو نشانہ بناتا ہے ۔
کارگل میں انڈین ائیر فورس کے تباہ ہونے والے تینوں آبجیکٹ عنزہ کا ہی کام تھا۔
27 مئی 1999 کو کارگل جنگ کے دوران انڈین ائیر فورس کے سکوڈرن 17 کا ایک مگ-21 جب پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کے بعد بمباری کرنے لگا تھا تو پوسٹ پر موجود جوانوں نے عنزہ میزائیل فائر کے اسے گرا دیا تھا اس کا پائلٹ سکوڈرن لیڈر اجے اھوجا تھا جو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔اسی جہاز کو کور دینے والا دوسرا مگ-27 سکوڈرن 9 سے تھاجس نے عنزہ فائر ہونے والی پوزیشن پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی اسے بھی دوسرے عنزہ سے مار گرایا گیا اور اس کے پائلٹ فلائٹ لیفٹینٹ ناچی کیتا کو زمین پر اترتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور جنگی قیدی بنا لیا تھا ۔ اس کی انٹروگیشن اور زمہ داری مشہور پاکستانی آفیسر قیصر طفیل نے کی جو اس وقت ڈائریکٹر آف آپریشنز تھے ۔ پائلٹ کو بھارت نے لینے سے انکار کیا تو پاکستان نے 3 جون کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا تھا دوسرے دن انڈین آرمی کو نا جانے کیا دل میں سمائی انہیوں نے انڈین فلم کی طرح ایک بار پھر سار مشن پر ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھیج دیا جسے پاکستان کراس کرتے ہی ایک اور عنزہ نے مار گرایا اس میں سوار چاروں آفیسرز - پائلٹ اور جوان میزائیل لگتے ہی ہلاک ہو گئے تھے سرجیت راج کشور فلائٹ انجینر 152 ہیل کاپٹر یونٹ -سارجنٹ پی وی این آر پرساد فلائٹ گنر 152 ہیلی کاپٹر یونٹ -فلائٹ لیفتینینٹ سوبرامین ملاحان فرسٹ پائلٹ - سواڈرن لیڈر راجیو پندر پائلٹ 152 ہیلی کاپٹر یونٹ -اس ایم آئی 17 میں سوار تھے جن کی لاشوں کو بعد میں انڈیا کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایم ائی کو بھیجنا ایک طرح سے فیلڈ کمانڈر کی مکمل نا اہلی کو ثابت کرتی ہے ۔سنا ہے اس کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی گئی تھی ۔یہ سب عنزہ مار-2 کا نشانہ بنے تھے اس طرح پھر جنگ میں کسی بھارتی طیارے یا ہیلی کاپٹر نے نو فلائی زون کے قریب آنے کی کوشش نہیں کی ۔

ANZA_MK_2.JPG

ANZA%202.JPG

Anza_Mk-II.JPG

راکٹ بوسٹر میزائیل سے علیحدہ ہو چکا ہے اس تصویر میں
1351c6c20dc9a359d297dbfcc05146f5.jpg

میزائیل اپنے انجن پر جاتے ہوئے
8ec7a08535e2481b4d5d63d9ccea7aec1.jpg

anza-fpok.jpg

ملائشیا آرمی کو جوان عنزہ کے ساتھ
10brigedparado8.jpg

481312_422534554435892_100000380522785_1376247_322624765_n.jpg

پاکستانی جوان بھارتی مگ-21 کی ٹیل کو اٹھا کر لے جاتے ہوئے
mig21_feb5.jpg

mig21m-1539-2.jpg

ناچی کیتا گرفتار ہو کر سکردو ائیر بیس پر
images

عنزہ سے ہلاک ہونے والے افراد

مگ-21 کا پائلٹ اجئ اھوھا
99-Ahuja.jpg

ایم آئی 17 کا عملہ
راجیو
99-Pundir.jpg

سوبرمیان
99-Muhilan2.jpg

پہ وی این پرساد
99-SgtPrasad.jpg

راج کشور
99-Sahu.jpg

کچھ بتا سکتے ہیں کہ یہ امریکی سٹنگر کی کاپی ہے یا روسی ایس اے - 7 کی؟؟؟
 
عسکری

معطل
مبارکاں پاکستان نیوی نے 4 مزید پی تھری سی جہازوں کی بات چیت مکمل کر لی ہے اس طرح 7 اور 4 ٹوٹل پی تھری سی اورین پاکستان نیوی کے سرویلنس فلیٹ ہوں گے

1858832.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
عسکری پی سی تھری اورین کو لینے کی وجہ ایوانکس ہے، لو کاسٹ آف آپریشن ہے، جہاز کی سپیسیفیکیشن ہیں کہ چوں چوں کا مربہ یعنی یہ سب باتیں؟
 
عسکری

معطل
عسکری پی سی تھری اورین کو لینے کی وجہ ایوانکس ہے، لو کاسٹ آف آپریشن ہے، جہاز کی سپیسیفیکیشن ہیں کہ چوں چوں کا مربہ یعنی یہ سب باتیں؟
سب سے بڑی وجہ اس پر تجربہ اور اس کا بیس موجود ہونا دوسری بڑی وجہ یہ ایف ایم ایف پروگرام سے سستے پڑتے ہیں اور نمبر 3 اس وقت دنیا میں ہمارے لیے اس سے اچھا سسٹم نہیں ہے یہ صرف ایک جہاز نہیں یہ بہت بڑی بلا ہے دشمن کے لیے

اس کی خصوصیات
Long Range Maritime Reconnaissance
7000کلو میٹر رینج
Anti Submarine Warfare LRMRASW
AN/AAS-36A Infrared Detecting Set
IR Maverick Missile
AN/AVX-1 Electro-Optical Sensor System
AN/APS-137B (V) 5 Radar multimode operation
EP-2060 Pulse Analyzer
Three Color High Resolution Display
Over-the-Horizon Airborne Sensor Information System
OZ-72(V) Multi-Mission Advanced Tactical Terminal
AN/USC-42(V) 3 Miniaturized Demand Assigned Multiple Access منی ڈاما
AN/AAR-47 Missile Warning System
AN/ALE-47 Countermeasures Dispensing System
AN/ALR-66 C (V) 3 Electronic Support Measures Set
ہارپون میزائیل 120 کلو میٹر
Active Directional sonobuoys - Magnetic detectorاینٹی سب میرین
Aperture Radar (ISAR) identify the targets
16 گھنٹے فلائٹ ٹائم
سلام ایر سٹینڈ آف میزائیل
ڈیپتھ چارجز اور درجنوں چھوٹے ہتھیار اس پر لادے جاتے ہیں
یہ ایک مکمل میری ٹائم پٹرولنگ اور جنگ کی سیلیوشن ہے جو ہمارے ہاتھ میں ہے ۔
 
براک

محفلین
سٹنگر اور ایس اے-7 کا کوئی لینا دینا نہیں یہ کیو ڈبلیو-1 وین گارڈ سے ملتا جلتا سسٹم ہے
واہ صاحب کیا دور کی پھینکی ہے -آپ نے اسے چائنہ سے جا ملایا- کیو ڈبلیو -1 تو عنزہ کے بعد بنا تھا - ساری دنیا جانتی ہے کہ یہ میزائل امریکہ کے افغان جہاد کے لیے مہیا کردہ میزائلز کو ریورس انجینیرنگ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر سٹنگر اور کچھ ایس اے 7 اور ایس اے 16 بھی تھے- البتہ عنزہ میزائل کی بیس ٹیکنولوجی سٹنگر ہے یا ایس اے 7 اس بارے میں انٹرنیٹ پر کئی فورمز پر بہث ہو چکی ہے - لیکن کوئی وسوق سے نہیں بتا پایا-
کیو ڈبلیو -1 تو بذات خود ریورس انجینیرڈ ہے پاکستان کے چائنہ کو دیے گئے سٹنگر سے - :cool2:
 
عسکری نے ملتا جلتا کہا ہے۔ اس کی نقل نہیں کہا :)
 
تو آپ انٹرنیٹ فورمز سے اپنی معلومات لیتے ہیں؟ سب سے پہلی بات چھوڑنے والی آپ ابھی بچے ہو اوکے ۔ عنزہ کیو ڈبلیو-1 سے ملتا جلتا سسٹم ہے یہ میں نے لکھا اور آپ فین بوائے کاپی بلا بلا کچھ بھی کہتے رہو اس سے فرق نہیں پڑتا اصل میں عنزہ کو کیو ڈبلیو-2 کی کاپی کہا جاتا ہے جو کہ کیو ڈبلیو ون کے بعد کا میزائیل ہے ۔کچھ بولنے سے پہلے سوچ لینا بہتر ہے کم از کم وکی پیڈیا سے ہی بیسک معلومات لے لیں ۔

زیادہ نہیں صرف یہ دو پیج سرسری دیکھ لیتے تو اس کی نوبت نہیں آتی ۔ یہ پیجز بچوں کے لیے ہی بنے ہیں ۔
http://en.wikipedia.org/wiki/QW-1_Vanguard
http://en.wikipedia.org/wiki/QW-2_Vanguard_2
 
اپ سے بات کرنا ہی فضول ہے - ٹھنڈی چیزوں کا استعمال زیادہ کیا کیجیے -
 
Top