ہر گزرتا دن یہ پیغام دے گیا.............!!

عائشہ عزیز

لائبریرین
جی بالکل۔ اور اس میں عجیب منطق ہوتی تھی کہ اگر دس گز لمبا اور دس گز چوڑا کھیت ہے تو اس پر اگر باہر کی جانب باڑ لگائی جائے تو کتنی باڑ درکار ہے اور اگر کنارے سے دو فٹ اندر کی جانب باڑ لگے تو کتنا فرق پڑ جائے گا پہلی پیمائش میں

لگتا تھا کہ خلوص دل کسی نے مجھے ابو سے جی بھر کے پٹوانے کے لئے یہ سوالات بنائے ہیں
اوہ اچھا سمجھ گئی۔ اور وہ دو دو فٹ کھڑکیوں اور دروازوں کے لیے ہوں گے؟
دو فٹ اندر کرنے سے لمبائی اور چوڑائی میں ویری ایشن دیکھ لیں گے اور پھر رقبہ معلوم کریں گے ناں
 
قیصرانی

لائبریرین
اوہ اچھا سمجھ گئی۔ اور وہ دو دو فٹ کھڑکیوں اور دروازوں کے لیے ہوں گے؟
دو فٹ اندر کرنے سے لمبائی اور چوڑائی میں ویری ایشن دیکھ لیں گے اور پھر رقبہ معلوم کریں گے ناں
یوں سمجھیں کہ ایک میز ہے چوکور۔ دو فٹ لمبی اور دو فٹ چوڑی۔ اب اس کے کنارے کنارے باڑ یعنی فینس لگانے کی کوشش کریں تو زیادہ باڑ لگے گی اور اگر کنارے سے دو دو انچ اندر کی طرف کر کے باڑ لگائی جائے اور پھر دروازے اور کھڑکیوں کے سامنے کی جگہ خالی چھوڑ دی جائے تو باڑ کی کل لمبائی اور خرچہ اسی حساب سے کم ہو جائے گا نا؟
 
آج میں نے سیکھا کہ ہفتہ بھر دن رات محنت کے بعد آرام کرنا کتنا ضروری ہے ۔ چھٹی کا دن کسی نے سوچ کر ہی بنایا ہے :D
کیونکہ اگر آرام نہیں کریں تو پھر بیمار پڑ کر زیادہ آرام کرنے کی ضرورت بھی پڑ جایا کرتی ہے کبھی کبھی ۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یوں سمجھیں کہ ایک میز ہے چوکور۔ دو فٹ لمبی اور دو فٹ چوڑی۔ اب اس کے کنارے کنارے باڑ یعنی فینس لگانے کی کوشش کریں تو زیادہ باڑ لگے گی اور اگر کنارے سے دو دو انچ اندر کی طرف کر کے باڑ لگائی جائے اور پھر دروازے اور کھڑکیوں کے سامنے کی جگہ خالی چھوڑ دی جائے تو باڑ کی کل لمبائی اور خرچہ اسی حساب سے کم ہو جائے گا نا؟
جی بھیا سمجھ گئی۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اور آج کا سیکھنے سے پہلے ہی بتا دوں۔
آج ناں میں نارٹنز تھیورم سے سرکٹ کو حل کرنے کے متعلق ویڈیوز دیکھوں گی انشاءاللہ
 
بیماریاں بھی ہمیں منہ نہیں لگاتی مجال ہے کبھی بخار آ جائے اور چھٹی نصیب میں ہو جائے ۔ :oops:

پھر تو آپ الله کے سب سے نیک اور متقی لوگوں میں سے ہیں ...یقینا ....کہ اس قسم کی آزمائشوں سے وہی گزرا کرتے ہیں کیونکہ وہ الله کے کسی خاص مشن پر ہوتے
ہیں ۔
 
Top