محمد وارث
لائبریرین
السلام علیکم خواتین و حضرات۔
اردو محفل کی تیسری سالگرہ کے جشن کے سلسلے میں مختلف ایام منانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور 'ہفتۂ شعر و سخن' اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ گو کہ اسے 'یومِ شعر و سخن' ہونا چاہیئے تھا لیکن موضوع کی نوعیت اور احباب کی مصروفیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس سلسلے کو ایک ہفتے کیلیئے منانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہاں پر آپ کے میزبان سخنور (فرخ منظور صاحب) اور یہ خاکسار ہیں۔
کچھ دیر پہلے میری فرخ صاحب سے اس سلسلے میں بات ہوئی تھی اور ہم نے کچھ پروگرام مرتب کرنے کی کوشش کی ہے، کچھ تجاویز میں نیچے لکھ رہا ہوں اور کچھ فرخ صاحب آپ کی خدمت میں پیش کریں گے۔
اسی سلسلے میں ہمیں آپ سب احباب کی مدد اور تعاون بھی درکار ہے امید کرتا ہوں کہ آپ ہمارے ساتھ رہیں گے
ہم نے جو پروگرام مرتب کیا ہے اسکا اجمالی سا خاکہ کچھ یوں ہے:
- اس تھریڈ میں اس ہفتے ان کلاسیکی اور جدید شعراء کرام کا کلام پیش کیا جائے گا جن کا کلام ویب کی دنیا میں بہت کم کم ملتا ہے۔
- شعراء حضرات سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی پسند کا اپنا کلام یہاں پر پیش کریں۔ اللہ کے فضل و کرم سے اردو محفل پر اس وقت بہت اچھے شعرا موجود ہیں، ان سب سے استدعا ہے کہ اپنی پسند کا اپنا کلام، کوئی تازہ، کوئی پرانا کلام، کوئی غزل، کوئی نظم، کوئی ایک شعر یہاں پیش کریں۔ خاص طور پر ان احباب سے استدعا ہے:
- جناب اعجاز عبید صاحب (الف عین)
- جناب شاکر القادری صاحب
- جناب خاور چودھری صاحب
- محترمہ فرزانہ نیناں صاحبہ
- جناب فاتح الدین بشیر صاحب
- جناب نوید صادق صاحب
- محترمہ زرقا مفتی صاحبہ
- جناب م م مغل صاحب
- جناب محمد احمد صاحب
- محترمہ زھرا علوی صاحبہ
- جناب سعود ابنِ سعید صاحب
- جناب امر شہزاد صاحب
- محترمہ جیا راؤ صاحبہ
- جناب عمار ضیا خان صاحب
- جناب خرم شہزاد خرم صاحب
- جناب ایم اے راجا صاحب
- جناب محسن حجازی صاحب
جناب فرخ منظور صاحب اور یہ خاکسار (کہ تخلص رکھ کر شہادت کا دعویدار ہے) بھی کچھ نہ کچھ آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔
- ان احباب سے جو شعر و سخن کا بہت اعلٰی ذوق رکھتے ہیں لیکن 'پسندیدہ کلام' کے زمرے میں (یعنی ہمارے غریب خانے میں ) کم کم تشریف لاتے ہیں ان سے استدعا ہے کہ اپنی پسند کا کوئی شعر، کوئی مصرع، کوئی غزل، کوئی نظم ہمارے ساتھ شیئر کریں، خاص طور پر ان احباب سے استدعا ہے:
- جناب نبیل نقوی صاحب
- جناب زکریا اجمل صاحب
- محترمہ سیدہ شگفتہ صاحبہ
- محترمہ ماوراء صاحبہ
- محترمہ تعبیر صاحبہ
- محترمہ بوچھی صاحبہ
- اور ان احباب سے جو شعر و شاعری کے زمرے میں فعال ہیں ان سے بھی درخواست ہے کہ یہاں اپنی پسند کا کلام پیش کریں، خاص طور پر:
- محترمہ فرحت کیانی صاحبہ
- جناب شمشاد صاحب
- جناب ظفر احمد درانی صاحب
- محترمہ سارہ خان صاحبہ
- محترمہ حجاب صاحبہ
- محترمہ زونی صاحبہ
- اور آخر میں یہ بھی کہ اگر آپ کسی شاعر کا کلام پڑھنا چاہ رہے تو یہاں پر مطلع کریں، ہم سب کوشش کریں گے کہ آپ کو آپ کا مطلوبہ کلام پڑھنے کیلیئے پیش کیا جائے۔
یہ تجاویز تو فی الوقت میرے پاس تھیں، فرخ صاحب کچھ مزید تفصیلات کے ساتھ حاضر ہونگے، اس سلسلے میں آپ احباب سے بھی استدعا ہے کہ اگر آپ کے ذہن مین اس 'ہفتے' کے سلسلے میں تجاویز ہوں تو ہمارے ساتھ شیئر کریں، عین نوازش ہوگی۔